Sunday 2 July 2017

پنجاب سے 4 کروڑ پنجابی دوسرے صوبوں میں آباد کردینے چاھیئں۔

پاکستان کی 22 کروڑ آبادی میں سے پنجاب کی آبادی 12 کروڑ ھے۔ پنجاب میں رھنے والے جو پنجابی اپنے آپ کو پنجابی سے زیادہ پاکستانی سمجھتے ھیں یا پنجابی کے بجائے اردو بولنے پر فخر محسوس کرتے ھیں ' ان پنجابیوں میں سے ایک کروڑ پنجابی خیبر پختونخواہ میں ' ایک کروڑ پنجابی بلوچستان میں ' ایک کروڑ پنجابی سندھ میں ' ایک کروڑ پنجابی کراچی میں آباد کردینے چاھیئں۔

اسطرح کرنے سے پنجاب کی آبادی 8 کروڑ رہ جائے گی ' جبکہ خیبر پختونخواہ ‘ بلوچستان ‘ سندھ ' کراچی کی آبادی 14 کروڑ ھو جائے گی۔ قومی اسمبلی میں پنجاب سے زیادہ سیٹیں بھی چھوٹے صوبوں کی ھو جائیں گی۔ جسکی وجہ سے خیبر پختونخواہ ‘ بلوچستان ‘ سندھ ' کراچی کا یہ اعتراض ختم ھو جائے گا کہ بڑا صوبہ ھونے کی وجہ سے پنجاب چھوٹے صوبوں کا استحصال کرتا ھے اور سارے چھوٹے صوبے مل کر بھی پنجاب کا مقابلہ نہیں کر پاتے۔

اسکے علاوہ جو پنجابی اپنے آپ کو پنجابی سے زیادہ پاکستانی سمجھتے ھیں یا پنجابی کے بجائے اردو بولنے پر فخر محسوس کرتے ھیں ' ان پنجابیوں کو پاکستان کی خدمت کرنے کا موقع بھی مل جائے گا اور پٹھان ‘ بلوچ ‘ مھاجر کے ساتھ رھنے ' سہنے اور ربط ضبط کرنے بعد یہ پٹھان ‘ بلوچ ‘ مھاجر کو بھی پاکستانی بنا دیں گے یا پھر پٹھان ‘ بلوچ ‘ مھاجر انکو پکے  پنجابی بنا دیں گے۔

جو پنجابی اپنے آپ کو پنجابی سے زیادہ پاکستانی سمجھتے ھیں یا پنجابی کے بجائے اردو بولنے پر فخر محسوس کرتے ھیں ' انکو چاھیئے کہ ؛

خیبر پختونخواہ جاکر افغانستان سے آکر ھندکو کی زمین پر قابض ھو کر پٹھان بن جانے والوں سے خیبر پختونخواہ  کے اصل مالک ' ھندکو کی جان چھڑوائیں۔

بلوچستان جاکر کردستان سے آکر براھوی کی زمین پر قابض ھو کر بلوچ بن جانے والوں سے بلوچستان کے اصل مالک ' بروھیوں کی جان چھڑوائیں۔

سندھ جاکر کردستان سے آکر سماٹ کی زمین پر قابض ھو کر سندھی بلوچ بن جانے والوں سے سندھ کے اصل مالک ' سماٹ کی جان چھڑوائیں۔

کراچی جاکر ھندوستان سے آکر سماٹ کی زمین پر قابض ھو کر مھاجر بن جانے والوں سے کراچی کے اصل مالک ' سماٹ کی جان چھڑوائیں۔

No comments:

Post a Comment