پنجاب
میں پنجابی قوم پرستی اب تیزی کے ساتھ بڑھنا شروع ھو گئی ھے۔ ویسے پاکستان میں
پنجابی کی آبادی 60% ھے۔ لیکن پنجابی صرف پنجاب کی ھی سب سے بڑی آبادی نہیں ھیں۔
بلکہ خیبر پختونخواہ کی دوسری بڑی آبادی ' بلوچستان کے پختون علاقے کی دوسری بڑی
آبادی ' بلوچستان کے بلوچ علاقے کی دوسری بڑی آبادی ' سندھ کی دوسری بڑی آبادی '
کراچی کی دوسری بڑی آبادی بھی پنجابی ھی ھیں۔ اس لیے شہری علاقوں' صنعت ' تجارت '
ذراعت ' سیاست ' صحافت ' ھنرمندی اور سرکاری ملازمت کے شعبوں میں پنجابی چھائے
ھوئے نظر آتے ھیں۔ لیکن پنجابی قوم کو پاکستان کی مظبوط ' مستحکم اور باعزت قوم
بنانے کے لیے پنجابی قوم کی اصل بنیاد "پنجاب" میں پنجابی قوم پرستی کو
مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ضروری تھا۔
پنجاب
کی 10 بڑی برادریوں میں سے ارائیں ‘ اعوان ‘ جٹ ‘ بٹ ‘ راجپوت ’ گجر اور شیخ
برادریاں پنجاب کی اصل برادریاں ھیں جو کہ پنجاب کی آبادی کا 75 % ھیں۔ جبکہ پٹھان ‘ بلوچ اور ھندوستانی مھاجر
برادریاں بھی پنجاب میں رھتی ھیں جو کہ مختلف ادوار میں پنجاب پر حملہ آور ھوکر '
پنجاب پر قابض ھونے والوں یا پنجاب میں نقل مکانی کرنے والوں کی اولادیں ھیں جو کہ
پنجاب کی آبادی کا 15 % ھیں۔ انکے علاوہ پنجاب کی آبادی کا 10 % دوسری چھوٹی چھوٹی
برادریاں ھیں۔
پنجاب
میں پی پی پی چونکہ پنجاب کے بلوچوں کی اکثریت کی سیاسی جماعت بن چکی ھے۔ پی ٹی
آئی پنجاب کے پٹھانوں اور ھندوستانی مھاجروں کی اکثریت کی سیاسی جماعت بن چکی ھے۔
ن لیگ پنجاب کے ارائیوں ‘ اعوانوں ‘ جٹوں ‘ بٹوں ‘ راجپوتوں ’ گجروں اور شیخوں کی
اکثریت کی سیاسی جماعت بن چکی ھے۔ اس لیے اب پنجاب میں ارائیں ‘ اعوان ‘ جٹ ‘ بٹ ‘
راجپوت ’ گجر اور شیخ برادریوں نے آپس کے اختلافات ختم کر کے مزید متحد ھوتے جانا
ھے اور انکی پی پی پی کے بلوچوں ' پی ٹی آئی کے پٹھانوں اور ھندوستانی مھاجروں کے ساتھ
سیاسی کے علاوہ سماجی محاذآرائی بھی بہت بڑھ جانی ھے۔
قصہ
مختصر !!! عمران خان نے پٹھانوں اور ھندوستانی مھاجروں کو پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم
پر متحد اور سیاسی طور پر مضبوط کر کے جبکہ آصف زرداری نے بلوچوں کو پی پی پی کے
پلیٹ فارم پر متحد اور سیاسی طور پر مضبوط کر کے ارائیں ‘ اعوان ‘ جٹ ‘ بٹ ‘
راجپوت ’ گجر اور شیخ برادریوں کو ن لیگ کے پلیٹ فارم پر متحد اور سیاسی طور پر
مضبوط ھونے کا راسته دکھا دیا ھے۔
پنجاب
میں ارائیں ‘ اعوان ‘ جٹ ‘ بٹ ‘ راجپوت ’ گجر اور شیخ برادریوں کے آپس کے برادریوں
کے اختلافات اور محاذآرائی کو ختم کر کے پنجابی قوم کی بنیاد پر متحد ھوکر اور
سیاسی طور پر مضبوط ھوکر پی ٹی آئی کے پٹھانوں اور ھندوستانی مھاجروں اور پی پی پی
کے بلوچوں کے ساتھ سیاسی محاذآرائی کرنے سے پنجاب میں پنجابی قوم پرستی کی بنیاد
مظبوط ھو جانی ھے۔ پنجاب میں پنجابی قوم پرستی کی بنیاد مظبوط ھونے کا اثر پنجاب
سے باھر کراچی ‘ سندھ ‘ بلوچستان کے بلوچ علاقے ‘ بلوچستان کے پشتون علاقے ‘ خیبر
پختونخواہ کے پختون علاقے پر بھی پڑے گا۔ پنجابی قوم کے کراچی میں گجراتی اور
راجستھانی برادریوں کے ساتھ ‘ سندھ میں سماٹ اور سید برادریوں کے ساتھ ‘ بلوچستان
میں بروھی برادری کے ساتھ ‘ خیبر پختونخواہ میں ھندکو برادری کے ساتھ اچھے سماجی ‘
سیاسی اور کاروباری مراسم قائم ھونا شروع ھو جائیں گے۔ جبکہ پنجابی قوم پاکستان کی
سب سے بڑی قوم ھونے کی وجہ سے پاکستان کی مظبوط ' مستحکم اور باعزت قوم بن جائے
گی۔ انشاء اللہ
No comments:
Post a Comment