Sunday 1 September 2019

قوم اور ملک کی ترقی کے لیے کیا کرنا ضروری ھے؟


کسی بھی قوم اور ملک کی ترقی کے لیے ضروری ھے کہ؛

1۔ عوام میں سماجی نفرت پیدا نہ ھونے دی جائے بلکہ سماجی ماحول بہتر کرکے عوام میں محبت کروائی جائے۔

2۔ ملک میں انتظامیہ کی کارکردگی ناقص نہ ھونے دی جائے بلکہ انتظامیہ کی کارکردگی بہتر کرکے عوام کی خدمت کروائی جائے۔

3۔ عوام کی معاشی حالت خراب نہ ھونے دی جائے بلکہ روزگار کے بہتر مواقع فراھم کرکے عوام کی معاشی حالت بہتر کی جائے۔

4۔ ملک کی اقتصادی حالت خراب نہ ھونے دی جائے بلکہ بہتر اقتصادی منصوبے بنا کر ملک کی اقتصادی حالت بہتر کی جائے۔

پاکستان کے قیام سے لیکر اب تک عوام میں محبت کے بجائے نفرت پیدا ھونے دی گئی۔ ملک میں انتظامیہ کی کارکردگی بہتر کرنے کے بجائے ناقص ھونے دی گئی۔ عوام کی معاشی حالت بہتر کرنے کے بجائے خراب ھونے دی گئی۔ ملک کی اقتصادی حالت بہتر کرنے کے بجائے خراب ھونے دی گئی۔

سیاست کا مطلب قوم اور ملک کے سماجی ' انتظامی' معاشی ' اقتصادی معاملات ھیں۔ سماجی ' انتظامی' معاشی ' اقتصادی معاملات کی خرابی کی وجوھات بتانا ' بہتر کرنے کا پروگرام دینا اور طریقہء کار بتانا سیاست ھے۔

چونکہ جب تک کسی قوم کے سماجی معاملات ٹھیک نہ ھوں تو اس وقت تک اس ملک کے انتظامی معاملات ٹھیک نہیں ھوتے۔ جب تک کسی ملک کے انتظامی معاملات ٹھیک نہ ھوں تو اس وقت تک اس قوم کے معاشی معاملات ٹھیک نہیں ھوتے۔ جب تک کسی قوم کے معاشی معاملات ٹھیک نہ ھوں تو اس وقت تک اس ملک کے اقتصادی معاملات ٹھیک نہیں ھوتے۔ جب تک کسی ملک کے اقتصادی معاملات ٹھیک نہ ھوں تو اس وقت تک قوم اور ملک ترقی نہیں کرتے۔

اس لیے سوال یہ پیدا ھوتا ھے کہ پاکستان کے قیام سے لیکر اب تک کون کون سے سیاستدانوں نے؛

1۔ عوام میں محبت کے بجائے نفرت پیدا کروائی؟

2۔ عوام میں نفرت کے بجائے محبت پیدا کروائی؟

No comments:

Post a Comment