Sunday 24 November 2019

پنجابی نیشنلسٹ فورم کو سمجھدار اور باشعور دوستوں کی ضرورت ھے۔


پہلے یہ ھوتا تھا کہ آوارہ لوگوں کی اپنے گھر میں بیٹھک ویران ھوتی تھی اور وہ آوارہ لوگ دوسروں کی بیٹھک پر جاکر اس بیٹھک والے کے حلقہء احباب کے ساتھ مراسم بڑھانے کے چکروں میں پڑے رھتے تھے اور اپنی دانشمندی جھاڑا کرتے تھے۔

اب یہ صورتحال فیس بک پر شروع ھو گئی ھے اور آوارہ لوگوں کو دوسروں کی بیٹھک پر نہیں جانا پڑتا۔ کسی کے ساتھ فیس بک پر فرینڈشپ کرکے اسکی وال پر جاکر اسکے حلقہء احباب کے ساتھ مراسم بڑھانا اور اپنی بے تکی دانشمندی جھاڑنا یا فضول بحث کرنا شروع کر دیتے ھیں۔

اس لیے میرے مضامین پر بے تکی دانشمندی جھاڑنے یا فضول بحث کرنے والوں کی اب میں نے وال چیک کرنا شروع کردی ھے۔ جسکی وال پر دانشمندی کی کسی بات کی تحریر کے بجائے ادھر ادھر سے شیئر کی گئی بے تکی اور فضول پوسٹ ھوئیں تو اسکو ان فرینڈ کردوں گا۔ مجھے سمجھدار اور باشعور دوستوں کی ضرورت ھے۔ آوارہ مزاج اور بے تکی بحث کرنے والوں کی نہیں۔

پنجابی نیشنلسٹ فورم کے زونل آرگنائزر اور زونوں کی ایگزیکٹو کمیٹی کے میمبران کو چاھیے کہ وہ بھی آوارہ مزاج اور بے تکی بحث کرنے والوں کے ساتھ وقت ضائع کرنے کے بجائے سمجھدار اور باشعور دوستوں کو وقت دیا کریں۔ کیونکہ؛ پنجابی نیشنلسٹ فورم کو سمجھدار اور باشعور دوستوں کی ضرورت ھے۔

No comments:

Post a Comment