Thursday 30 April 2020

کیا پنجابی سیاستدان جنوبی پنجاب میں ڈیرے ڈال سکتے ھیں؟


کراچی پر غیر سندھیوں کی بالادستی ختم کرنے کے لیے سندھی سیاستدانوں نے کراچی میں ڈیرے ڈال دیے اور کراچی میں رھنے والے سندھیوں کو غیر سندھیوں کے مقابلے کے لیے سیاسی ' سماجی ' معاشی ' انتظامی طور پر مظبوط کیا۔ کیا جنوبی پنجاب کو بلوچوں اور عربی نزادوں کی بالادستی سے بچانے کے لیے پنجابی سیاستدان جنوبی پنجاب میں ڈیرے ڈال کر جنوبی پنجاب میں رھنے والے پنجابیوں کو بلوچوں اور عربی نزادوں کے مقابلے کے لیے سیاسی ' سماجی ' معاشی ' انتظامی طور پر مظبوط کریں گے؟

کراچی میں اکثریت غیر سندھیوں کی ھے۔ جبکہ سندھی اقلیت میں ھیں۔ لیکن جنوبی پنجاب میں تو اس وقت بھی پنجابی اکثریت میں ھیں۔ جبکہ بلوچ اور عربی نزاد اقلیت میں ھیں۔ اس کے باوجود جنوبی پنجاب کے بلوچ اور عربی نزاد جنوبی پنجاب میں سرائیکی سازش کر رھے ھیں۔ لیکن وسطی اور شمالی پنجاب کے پنجابی جنوبی پنجاب میں سرائیکی سازش کرنے والے بلوچوں اور عربی نزادوں کو سرائیکی سازش کے سرخیل کہنے سے ڈرتے ھیں۔ بلکہ جنوبی پنجاب میں پنجابیوں کے بجائے بلوچوں اور عربی نزادوں کے ساتھ سماجی اور سیاسی مراسم رکھنے کو ترجیح دیتے ھیں۔

No comments:

Post a Comment