Saturday, 9 March 2019

نیو گریٹ گیم کیا ھے اور نیو گریٹ گیم میں پاکستان کی حکومت کیا کرے؟

امریکہ کے علاوہ اب چین اور روس بھی بین الاقوامی کھلاڑی بنتے جارھے ھیں۔ سینٹرل ایشیا ' مڈل ایسٹ اور ساؤتھ ایشیا کا علاقہ امریکہ ' چین اور روس کے کھیل کا اکھاڑہ بن چکا ھے۔ اس کھیل کو "نیو گریٹ گیم" کہا جاتا ھے اور پاکستان کے چین ' سینٹرل ایشیا ' مڈل ایسٹ اور ساؤتھ ایشیا کے سنگم پر واقع ھونے کی وجہ سے پاکستان کی جیو پولیٹیکل اھمیت ھے۔ اس لیے "نیو گریٹ گیم" میں پاکستان کا مرکزی کردار ھے اور رھے گا۔

بین الاقوامی کھلاڑی امریکہ ' چین اور روس ھوں یا اھم علاقائی کھلاڑی ترکی ' ایران ' سعودی عرب ' متحدہ عرب امارات ھوں۔ ان کھلاڑیوں کے لیے جیو پولیٹیکل اھمیت کی وجہ سے "نیو گریٹ گیم" میں پاکستان کا تعاون بنیادی اھمیت کا حامل ھے اور رھے گا۔

چین اور ساؤتھ ایشیا کے ساتھ تو بھارت کا جیو پولیٹیکل تعلق ھے لیکن سینٹرل ایشیا اور مڈل ایسٹ کے ساتھ بھارت کا جیو پولیٹیکل تعلق نہ ھونے کی وجہ سے "نیو گریٹ گیم" میں بھارت نہ تو بین الاقوامی کھلاڑی امریکہ ' چین اور روس کے لیے سود مند ھے اور نہ علاقائی کھلاڑی ترکی ' ایران ' سعودی عرب ' متحدہ عرب امارات کے لیے فائدہ مند ھے۔

پاکستان کے چین ' سینٹرل ایشیا ' مڈل ایسٹ اور ساؤتھ ایشیا کے سنگم پر واقع ھونے کی وجہ سے "نیو گریٹ گیم" میں پاکستان کا کردار مرکزی ھے اور رھے گا۔ اس لیے پاکستان کو دباؤ میں رکھنے کے لیے کچھ کھلاڑی بھارت کو استعمال کرکے بھارت کا پاکستان کے ساتھ تنازعہ کھڑا کرکے "نیو گریٹ گیم" میں پاکستان کے مرکزی کردار کو دباؤ میں رکھنا یا پاکستان کو دباؤ میں لاکر پاکستان کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنا چاھتے ھیں۔

اس وقت دنیا کے فوجی + مالی طاقت کی وجہ سے ترتیب کے لحاظ سے 20 طاقتور ترین ملک امریکہ ' روس ' چین ' برطانیہ ' جرمنی ' فرانس ' جاپان ' اسرائیل ' سعودی عرب ' متحدہ عرب امارات ' جنوبی کوریا ' کینیڈا ' ترکی ' ایران ' سوئزرلینڈ ' انڈیا ' آسٹریلیا ' اٹلی ' سوئیڈن اور پاکستان ھیں۔

"نیو گریٹ گیم" کے براہِ راست بین الاقوامی کھلاڑی؛ امریکہ ' روس ' چین ھیں۔ علاقائی کھلاڑی؛ ترکی ' ایران ' سعودی عرب ' متحدہ عرب امارات ھیں جبکہ بھارت خاہ مخواہ کا کھلاڑی ھے۔ لیکن برطانیہ ' جرمنی ' فرانس ' جاپان ' اسرائیل ' جنوبی کوریا ' کینیڈا ' سوئزرلینڈ ' آسٹریلیا ' اٹلی ' سوئیڈن بھی دنیا کے 20 طاقتور ترین ملکوں میں ھونے کی وجہ سے "نیو گریٹ گیم" سے لاتعلق نہیں ھیں۔

دنیا کے 20 طاقتور ترین ملکوں میں رھنے والوں میں سے قومی اور بین الاقوامی معاملات سے آگاہ سرمایہ دار اور صحافی ھی "نیو گریٹ گیم" کی شد بد رکھتے ھیں۔ قومی اور بین الاقوامی معاملات کی سفارتکاری اور سیاست کرنے والے سفارتکار اور سیاستدان ھی "نیو گریٹ گیم" کو سمجھ سکتے ھیں۔ قومی اور بین الاقوامی معاملات کی مھارت رکھنے والے سول سرکاری افسران اور فوجی جرنیل ھی "نیو گریٹ گیم" کا کھیل کھیل سکتے ھیں۔

پاکستان کے چین ' سینٹرل ایشیا ' مڈل ایسٹ اور ساؤتھ ایشیا کے سنگم پر واقع ھونے کی وجہ سے "نیو گریٹ گیم" میں پاکستان کی جیو پولیٹیکل اھمیت کا پاکستان کی عوام کو بھرپور فائدہ پہنچانے کے لیے ضروری ھے کہ؛ قومی اور بین الاقوامی معاملات سے آگاہ سرمایہ داروں اور صحافیوں ' قومی اور بین الاقوامی معاملات کی سفارتکاری اور سیاست کرنے والے سفارتکاروں اور سیاستدانوں ' قومی اور بین الاقوامی معاملات کی مھارت رکھنے والے سول سرکاری افسروں اور فوجی جرنیلوں کو پاکستان کی حکومت کی طرف سے منظم اور متحد کرکے باقائدہ پرواگرام اور پالیسی کے تحت پاکستان کی طرف سے "نیو گریٹ گیم" کھیلا جائے اور "نیو گریٹ گیم" سے آگاہ نہ ھونے کی وجہ سے پاکستان کی عوام "نیو گریٹ گیم" کے ختم ھونے تک اپنی سیاسی سرگرمیاں اپنے مقامی اور صوبائی سطح کے سماجی ' معاشی ' انتظامی اور اقتصادی معاملات تک محدود رکھے۔

قومی اور بین الاقوامی معاملات کی آگاہی نہ رکھنے والوں ' قومی اور بین الاقوامی معاملات کی سفارتکاری اور سیاست کو نہ سمجھنے والوں اور قومی اور بین الاقوامی معاملات کی مھارت نہ رکھنے والوں کے ذریعے اور باقائدہ پرواگرام اور پالیسی بنائے بغیر اگر پاکستان کی طرف سے "نیو گریٹ گیم" کھیلا گیا تو پاکستان کے چین ' سینٹرل ایشیا ' مڈل ایسٹ اور ساؤتھ ایشیا کے سنگم پر واقع ھونے کی وجہ سے پاکستان کی جیو پولیٹیکل اھمیت ھونے اور "نیو گریٹ گیم" میں پاکستان کا مرکزی کردار ھونے جبکہ بین الاقوامی کھلاڑی امریکہ ' چین ' روس اور علاقائی کھلاڑی ترکی ' ایران ' سعودی عرب ' متحدہ عرب امارات کے لیے "نیو گریٹ گیم" میں پاکستان کا تعاون بنیادی اھمیت کا حامل ھونے کے باوجود پاکستان اچھے طریقے سے "نیو گریٹ گیم" نہیں کھیل سگے گا اور پاکستان کی عوام کو ناقابل تلافی نقصان ھوگا۔

No comments:

Post a Comment