Monday 22 June 2020

پاکستان کی 2017 کی مردم شماری کے مطابق سندھ کی آبادی

سندھ میں ھونے والی مردم شماری میں نوٹ کرنے کی بات یہ ھے کہ؛ دیہی سندھ میں نہ صرف اردو زبان بولنے والے بلکہ سرائیکی زبان اور پشتو زبان بولنے والے بھی پنجابی زبان بولنے والی آبادی سے زیادہ ھیں۔

کیا واقعی دیہی سندھ میں پنجابی زبان بولنے والے 304,546 ھیں یا بے شمار پنجابی زبان بولنے والوں کی مردم شماری میں زبان سندھی اور اردو لکھی گئی ھے؟

کیا کراچی میں بھی پنجابی زبان بولنے والے پشتو زبان بولنے والوں سے کم ھیں یا بے شمار پنجابی زبان بولنے والوں کی مردم شماری میں زبان اردو لکھی گئی ھے اور ماجھی کے علاوہ پنجابی زبان کے دوسرے لہجے بولنے والوں کو دوسری زبان بولنے والوں کے خانہ میں شمار کیا گیا ھے؟

دیہی سندھ میں رھنے والوں کے زبان کے مطابق اعداد و شمار درج ذیل ھیں۔

1۔ سندھی زبان بولنے والے 27,987,636

2۔ اردو زبان بولنے والے 3,431,356

3۔ سرائیکی زبان بولنے والے 530,393

4۔ پشتو زبان بولنے والے 316,689

5۔ پنجابی زبان بولنے والے 304,546

6۔ بلوچی زبان بولنے والے 196,672

7۔ دوسری زبانیں بولنے والے 177,356

دیہی سندھ کی کل آبادی 32,944,648

کراچی میں رھنے والوں کے زبان کے مطابق اعداد و شمار درج ذیل ھیں۔

1۔ اردو زبان بولنے والے 5,278,245

2۔ پشتو زبان بولنے والے 2,296,194

3۔ پنجابی زبان بولنے والے 2,236,563

4۔ سندھی زبان بولنے والے 1,491,044

5۔ بلوچی زبان بولنے والے 760,428

6۔ سرائیکی زبان بولنے والے 536,773

7۔ دوسری زبان بولنے والے 2,311,105

کراچی کی کل آبادی 14,910,352

No comments:

Post a Comment