Monday, 16 January 2017

جنوبی پنجاب کے جاگیرداروں سے جاگیریں اور دریا کے کچے کی زمینیں واپس لینا کیوں ضروری ھے؟

بلوچ ' پٹھان اور عربی نزاد مخدوموں ' گیلانیوں ' قریشیوں ' عباسیوں نے انگریزوں کے پنجاب پر قبضے کے دوران پنجاب اور پنجابیوں کے خلاف بھرپور سازشیں کیں ' جس پر انگریز سرکار نے انعام کے طور پر جنوبی پنجاب میں ان کو جاگیریں اور دریا کے کچے کی زمینیں دیں۔

جنوبی پنجاب کے علاقے بہاول پور میں آباد عربی نزاد قبیلے عباسی کے نواب ' نواب آف بہاول پور نے انگریز کے ساتھ "وفادار" نبھائی- لہذا انگریز سرکار نے پاکستان کے قیام تک بہاول پور کی ریاست کا والی عربی نزاد قبیلے عباسی کو بنائے رکھا۔

جنوبی پنجاب کے علاقے ملتان میں آباد عربی نزاد قبیلے قریشی کے سربراہ اور گدی نشین مخدوم شاہ محمود نے رائے احمد کھرل کی انگریزوں کے خلاف پنجاب کی آزادی کی تحریک میں انگریز کمشنر کومقامی آبادی کی بے چینی کے متعلق معلومات اور اطلاعات پہنچائیں اور سرکاری فوج کی مدد کے لیے پچیس سو سواروں کی ایک ملتانی پلٹن تیار کر کے دی- لہذا انگریزوں نے اس “ خدمت “ کے عوض اسے قیمتی جاگیر' نقد انعام اور آٹھ کنویں زمین عطاء کی-

جنوبی پنجاب کے علاقے ملتان میں آباد عربی نزاد قبیلے گیلانی کے سربراہ اور گدی نشین مخدوم سید نور شاہ نے انگریز سرکار کا ساتھ دیا۔ لہذا انگریز سرکار نے اس “ خدمت “ کے عوض خلعت اور سند سے نوازا اور بعد میں کاسہ لیسی کے صلے گیلانی خاندان کو جاگیریں بھی ملیں-

جنوبی پنجاب کے علاقے ملتان میں آباد پٹھان قبیلے کے گردیزی خاندان نے انگریز سرکار کا بھرپور ساتھ دیا۔ لہذا انگریز سرکار نے انگریز کی " مدد " کر نے کے صلے میں جاگیریں عطاء کیں-

جنوبی پنجاب کے علاقے خان گڑھ میں آباد پٹھان قبیلے کے نوابزادگان کے جد امجد اللہ داد خان نے انگریزوں کے خلاف تحریک چلانے والوں کو کچلنے میں انگریزوں کا بھرپور ساتھ دیا- لہذا نگریز سرکار نے اس “ خدمت “ کے عوض اسے دو بار خصوصی خلعت دی اور انعام میں جاگیریں عطاء کیں-

جنوبی پنجاب میں آباد بلوچ قبیلے مزاری کے سردار امام بخش مزاری نے کھل کر انگریزوں کا ساتھ دیا- لہذا انگریز سرکار نے انگریز کی " مدد " کر نے کے صلے میں اسے سر کا خطاب دیا اور جاگیریں عطا کیں-

جنوبی پنجاب میں آباد بلوچ قبیلے دریشک کے سردار بجاران خان دریشک نے انگریزوں کے خلاف تحریک چلانے والوں کے خلاف لڑنے کے لیے دریشکوں کا ایک خصوصی دستہ انگریزوں کے پاس بھیجا- لہذا انگریز سرکار نے انگریز کی " مدد " کر نے کے صلے میں دریشکوں کو جاگیریں عطا کیں-

ان بلوچ ' پٹھان اور عربی نزاد مخدوم ' گیلانی ' قریشی ' عباسی جاگیرداروں نے "سیکولر پنجاب کو ریلیجیس پنجاب" میں تبدیل کرنے کے لیے پنجابی مسلمانوں کو سکھ پنجابیوں اور ھندو پنجابیوں سے بدظن اور متنفر کرنے کی بھی سازشیں کیں۔

یہ بلوچ ' پٹھان اور عربی نزاد مخدوم ' گیلانی ' قریشی ' عباسی جاگیردار اس وقت بھی اپنے اپنے علاقوں میں رھنے والے پنجابیوں پر ظلم اور زیادتیاں کرواتے رھتے ھیں۔

یہ بلوچ ' پٹھان اور عربی نزاد مخدوم ' گیلانی ' قریشی ' عباسی جاگیردار اب پنجاب کو تقسیم اور پنجابیوں کو آپس میں لڑوانے کے لیے "سرائیکی سازش" بھی کر رھے ھیں۔

پنجاب کے بلوچ ' پٹھان اور عربی نزاد مخدوم ' گیلانی ' قریشی ' عباسی جاگیرداروں سے جاگیریں اور دریا کے کچے کی زمینیں واپس لے لی جائیں تو پنجاب میں "سرائیکی سازش" کا انجام کیا ھو گا؟

پنجاب کے بلوچ ' پٹھان اور عربی نزاد مخدوم ' گیلانی ' قریشی ' عباسی جاگیرداروں سے جاگیریں اور دریا کے کچے کی زمینیں واپس لے لی جائیں تو کیا یہ پھر بھی اپنے اپنے علاقوں میں رھنے والے پنجابیوں پر ظلم اور زیادتیاں کروا سکیں گے؟

No comments:

Post a Comment