Saturday, 15 July 2017

پاکستانی قوم کا اتحاد یا پاکستان کی قوموں کا اتحاد؟

عام طور پر کہا جاتا ھے کہ پاکستانی قوم کا اتحاد ھونا چاھیئے۔ اتحاد تو دو یا دو سے زیادہ عناصر کے درمیان ھوتا ھے۔ اس لیے سوال یہ ھے کہ؛ پاکستانی قوم کا کس کے ساتھ اتحاد ھونا چاھیئے؟

پاکستان کے عوام چونکہ پنجابی ' سماٹ ' ھندکو ' بروھی ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' چترالی ' راجستھانی ' گجراتی ' پٹھان ' بلوچ اور ھندوستانی مھاجر قوموں سے تعلق رکھتے ھیں۔ اس لیے پنجابی ' سماٹ ' ھندکو ' بروھی ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' چترالی ' راجستھانی ' گجراتی ' پٹھان ' بلوچ اور ھندوستانی مھاجر ' پاکستان کے شھری ھیں۔

پاکستانی قوم کا اتحاد ھونا چاھیئے کے بجائے درست جملہ یہ نہیں ھے کہ؛ پاکستانی عوام کا اتحاد ھونا چاھیئے۔ یا پاکستان کے شھریوں کا اتحاد ھونا چاھیئے۔ پاکستان کے عوام یا پاکستان کے شھریوں کے اتحاد کو پاکستان کی قوموں پنجابی ' سماٹ ' ھندکو ' بروھی ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' چترالی ' راجستھانی ' گجراتی ' پٹھان ' بلوچ اور ھندوستانی مھاجر کے درمیان اتحاد کرکے ھی ممکن بنایا جا سکتا ھے۔

پاکستان کی قوموں پنجابی ' سماٹ ' ھندکو ' بروھی ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' چترالی ' راجستھانی ' گجراتی ' پٹھان ' بلوچ اور ھندوستانی مھاجر کے درمیان اتحاد سے ھی پاکستان مظبوط اور مستحکم ھوگا۔ اس لیے کیا ؛ پاکستانی قوم کا اتحاد ھونا چاھیئے کے بجائے یہ نہیں کہنا چاھیئے کہ؛ پاکستان کی قوموں کا اتحاد ھونا چاھیئے؟

No comments:

Post a Comment