Saturday 29 July 2017

چین ' امریکہ اور عرب ممالک کے کھیل میں پاکستان کیا کرے گا؟

سی پیک کھیل کا مقصد تھا؛
1۔ گوادر پورٹ کی تعمیر
2۔ کاشغر سے لیکر گوادر پورٹ تک سڑکوں کی تعمیر
3۔ کاشغر سے لیکر گوادر پورٹ تک ریلوے لائنوں کی تعمیر
4۔ کاشغر سے لیکر گوادر پورٹ تک آئل اور گیس پائپ لائنوں کی تعمیر

گوادر پورٹ کی تعمیر بھی ھوگئی
کاشغر سے لیکر گوادر تک سڑکوں کی تعمیر بھی ھوگئی
کاشغر سے لیکر گوادر پورٹ تک ریلوے لائنوں کی تعمیر بھی ھو جائے گئی
کاشغر سے لیکر گوادر تک آئل اور گیس پائپ لائنوں کی تعمیر بھی ھو جائے گئی۔

سی پیک کے منصوبے پاکستان کے اندرونی معاملے اور ترقیاتی منصوبے تھے۔
سی پیک کے ترقیاتی منصوبے پاکستان کی کسی منتخب جمہوری حکومت نے شروع کیے یا پاکستان کی فوج نے شروع کیے یا پاکستان کی کسی منتخب جمہوری حکومت اور پاکستان کی فوج نے باھمی صلاح مشورے سے شروع کیے؟ اسکی وضاحت ھوجانی چاھیے۔

بحرحال اس وقت صورتحال یہ ھے کہ؛
ساؤتھ چائنا سی کا علاقہ امریکہ اور چین کے درمیان ٹکراؤ بلکہ جاپان ' تائیوان ' کوریا ' فلپائن کی وجہ سے تیسری جنگِ عظیم کا باعث بن سکتا ھے۔
چین کو تیل کی 50٪ سپلائی عرب ممالک سے ھوتی ھے۔ ساؤتھ چائنا سی میں امریکہ اور چین کے درمیان ٹکراؤ کی صورت میں چین کو آئل کی سپلائی میں مشکل ھوگی بلکہ عرب ممالک سے چین تک تیل کی رسائی کے درمیان امریکی بحری بیڑے حائل ھوںگے۔
ساؤتھ چائنا سی میں امریکہ اور چین کے درمیان ٹکراؤ کی صورت میں چین کو آئل کی سپلائی گوادر سے کاشغر تک کے راستے سے بحال رہ سکتی ھے۔
چین ' گوادر سے کاشغر تک آئل اور گیس لے جانے کی کوشش کرے گا۔
امریکہ ' گوادر سے کاشغر تک آئل اور گیس نہ جانے دینے کی کوشش کرے گا۔
بحرِ ھند میں واقع بحرِعرب کے کونسے ممالک چین کو آئل اور گیس دیں گے؟
چین کو آئل اور گیس فروخت کرنا یا نہ کرنا
بحرِ ھند میں واقع بحرِعرب کے ممالک کا اندرونی اور تجارتی معاملہ ھے۔
بین الاقوامی قانون کے تحت
گوادرسے لیکر کاشغر تک آئل اور گیس کی ترسیل کی اجازت دینا نہ دینا
پاکستان کا اندرونی اور تجارتی معاملہ ھے۔

اس لیے اب بحرِ ھند کا کھیل ھوگا؛
گوادرسے لیکر کاشغر تک آئل اور گیس پائپ لائنوں کے ذریعے
آئل اور گیس کن کن ممالک سے
گوادرسے لیکر کاشغر تک جائے گا؟
یہ چین ' امریکہ اور عرب ممالک کا کھیل ھے۔
یہ کھیل 2020 سے 2030 تک عروج پر رھے گا۔

چین ' امریکہ اور عرب ممالک کے کھیل میں پاکستان کیا کرے گا؟
1۔ چین ' امریکہ اور عرب ممالک کے کھیل میں پاکستان امریکہ کے ساتھ رھے گا؟
2۔ چین ' امریکہ اور عرب ممالک کے کھیل میں پاکستان چین کے ساتھ رھے گا؟
3۔ چین ' امریکہ اور عرب ممالک کے کھیل میں پاکستان غیرجانبدار رھے گا؟

چین ' امریکہ اور عرب ممالک کے کھیل میں پاکستان کو کیا کرنا ھے؟
اسکا فیصلہ کون کرے گا؟
1۔ اسکا فیصلہ پاکستان کی منتخب جمہوری حکومت کرے گی؟
2۔ اسکا فیصلہ پاکستان کی فوج کرے گی؟
3۔ اسکا فیصلہ پاکستان کی منتخب جمہوری حکومت اور پاکستان کی فوج باھمی صلاح مشورے سے کرے گی؟

1 comment:

  1. چین ' امریکہ اور عرب ممالک کے کھیل میں پاکستان کیا کرے گا؟

    ReplyDelete