Thursday, 6 July 2017

پنجابی کو سیاست کے شعبے میں سیاسی شعور بڑھانا پڑنا ھے۔

ایک بات پنجابیوں کو یاد رکھنی چاھیئے کہ بین الاقوامی طاقتوں کے کھیل کا اثر قوموں پر بھی پڑتا ھے۔ اس وقت پنجاب کے آگے پیچھے بین الاقوامی طاقتوں کا کھیل ھو رھا ھے۔ ھر کسی کا اپنا اندازہ ھوتا ھے۔ میرے اندازے کے مطابق اس کھیل کے نتیجے میں یا تو بلوچستان کو پاکستان سے الگ کر دیا جائے گا یا پھر کشمیر اور ھندوستانی پنجاب نے ھندوستان سے الگ ھوکر پاکستان کے ساتھ الحاق کر لینا ھے۔

ھو جو بھی لیکن اس ھونے نہ ھونے میں سب سے بڑا کردار مسلمان پنجابی کا ھی ھونا ھے۔ اس لئے پنجابیوں کو جوش کے ساتھ نہیں ھوش کے ساتھ کام لینا پڑنا ھے۔ صرف مسلمان پنجابی کو ھی نہیں ' عیسائی پنجابی ' ھندو پنجابی اور سکھ پنجابی کو بھی ھوش کے ساتھ کام لینا پڑنا ھے۔ لیکن اسکے لیے بھی پنجابیوں میں سیاسی شعور کا ھونا اور پنجابیوں کا سیاسی طور پر مظبوط ھونا بہت ضروری ھے۔

پاکستان بننے سے پہلے بھی بین الاقوامی کھیل ھوا تھا ' جسکی وجہ سے پاکستان بنا۔ لیکن اس وقت بھی سیاست کے شعبے میں سیاسی شعور کے نہ ھونے کی وجہ سے پنجابیوں نے جوش ھی دکھایا ' ھوش سے کام نہ لیا۔ اس وجہ سے ھی 20 لاکھ پنجابی مروا بیٹھے ' 2 کروڑ پنجابی دربدر کروا بیٹھے ' پنجاب بھی تقسیمم کروا بیٹھے۔ فائدھ یا تو غیر پنجابی ھندو اٹھا گئے یا پھر غیر پنجابی مسلمان۔

مسلمان پنجابی 70 سال سے پاکستان کو بچانے میں بھی لگے رھتے ھیں اور بنانے میں بھی لگے رھتے ھیں۔ لیکن پھر بھی پاکستان سے باھر کے دشمن تو اپنی جگہ لیکن یہ غیر پنجابی مسلمان پاکستانی بھی' ایک طرف پنجاب اور پنجابیوں کو گالیاں دیتے رھتے ھیں اور دوسری طرف یہ غیر پنجابی مسلمان پاکستانی ' پنجاب اور پنجابیوں کی جڑیں کاٹنے میں لگے رھتے ھیں۔ وجہ اس کی یہ ھے کہ پنجابیوں میں ابھی تک نہ سیاسی شعور ھے اور نہ پنجابی ابھی تک سیاسی طور پر مظبوط ھوئے ھیں۔

پنجابی نے ذراعت ' ھنرمندی ' تجارت ' صنعت ' سول بیوروکریسی اور ملٹری بیوروکریسی کے شعبے میں مھارت حاصل کرکے اپنے آپ کو مضبوط کیا ھے اور صحافت کے شعبے میں مھارت حاصل کرکے اپنے آپ کو مضبوط کر رھا ھے۔ سیاست کے شعبے میں ابھی تک پنجابی نے مھارت حاصل نہیں کی۔ اس لئے ابھی تک سیاست کے شعبے میں پنجابی مضبوط نہیں ھوا۔

ذراعت ' ھنرمندی ' تجارت ' صنعت ' سول بیوروکریسی اور ملٹری بیوروکریسی کے شعبے کا تجربہ رکھنے والے پنجابی سیاسی ذھن ھی نہیں رکھتے۔ اس لئے جب سیاست کرتے ھیں تو سیاست کے نام پر کاروبار کرتے ھیں یا پھر نوکری ھی کرتے ھیں۔ اس لئے نہ پنجابیوں کے سماجی ' پنجاب کے اقتصادی ' پنجاب اور پنجابیوں کے معاشی اور سیاسی حق کی بات کرتے ھیں۔ نہ پنجاب کی تعلیمی زبان پنجابی کرنے کی بات کرتے ھیں۔ نہ پنجاب کی سرکاری زبان پنجابی کرنے کی بات کرتے ھیں۔ نہ خود بھی پنجاب کے دفتروں اور پنجاب کی اسمبلی میں پنجابی زبان میں بات کرتے ھیں۔ نہ یہ بات کرتے ھیں کہ پاکستان میں پنجابیوں کے غیر پنجابی مسلمانوں کے ساتھ کس طراح  کے تعلقات ھونے چاھیئں اور پڑوس میں جو غیر مسلمان پنجابی ھیں ' انکے ساتھ کس طراح  کے تعلقات ھونے چاھیئں؟

سیاسی ذھن نہ ھونے کی وجہ سے ' سیاسی سوچ نہ ھونے کی وجہ سے ' سیاسی حکمت عملی نہ ھونے کی وجہ سے ' غیر سیاسی ذھن والے پنجابی ' سیاست کرنے کے لئے ' سیاسی اثر و رسوخ حاصل کرنے کے لئے ' مال خرچ کرتے ھیں یا پھر برادری اور علاقے کی بنیاد پر ووٹ لیتے ھیں اور پنجابی قوم کو برادریوں اور علاقوں میں تقسیم کرتے ھیں۔ اس لئے جس طرح پنجابی نے ذراعت ' ھنرمندی ' تجارت ' صنعت ' سول بیوروکریسی اور ملٹری بیوروکریسی کے شعبے میں مھارت حاصل کرکے اپنے آپ کو مضبوط کیا ھے اور صحافت کے شعبے میں مھارت حاصل کرکے اپنے آپ کو مضبوط کر رھا ھے۔ اسی طرح سیاست کے شعبے میں بھی مھارت حاصل کرکے سیاست کے شعبے میں بھی پنجابی کو مضبوط ھونا پڑنا ھے اور پنجابیوں میں سیاسی شعور بڑھانا پڑنا ھے۔

پنجابیوں کو یہ سمجھنا پڑنا ھے کہ سیاست کا کھیل تین طرح  کے لوگ کھیل سکتے ھیں اور باقی تماشبین یا شور شرابا کرنے والے ھوتے ھیں۔
سیاست کا کھیل؛
1۔ ایک وہ لوگ کھیل سکتے ھیں جن کو سیاسی پروگرام بنانا آتا ھو۔
2۔ دوسرا وہ لوگ کھیل سکتے ھیں جن کو بنائے گئے سیاسی پروگرام پر عمل کروانا آتا ھو۔
3۔ تیسرا وہ لوگ کھیل سکتے ھیں جن کا عوام کے ساتھ رابطہ ھو اور وہ بنائے گئے کسی سیاسی پروگرام پر عوام کو اکٹھا کر سکیں۔Top of Form

No comments:

Post a Comment