Monday, 10 July 2017

نواز شریف کی سیاسی نالائقی کیا ھے؟

بھٹو کو پھانسی ملنے کے بعد سندھیوں نے بھٹو کو کیش کروایا۔ پنجابی ' پٹھان ' بلوچ ' مھاجر کیا بھٹو کو اس وقت اتنا یاد رکھے ھوئے ھیں جتنا سندھیوں نے یاد رکھا ھوا ھے بلکہ زندہ رکھا ھوا ھے؟ بھٹو کو پھانسی ملنے کے بعد سندھیوں نے بھٹو کو کیش نہ کروایا ھوتا تو آج بھٹو کہاں زندہ ھوتا؟

نواز شریف کو پھانسی ملنے کی صورت میں پنجابی کیا نواز شریف کو ویسے ھی کیش کروائیں گے جیسے سندھیوں نے بھٹو کو کیش کروایا ھوا ھے؟ نواز شریف کو  پنجابی بھی ویسے ھی یاد رکھیں گے جیسے بھٹو کو سندھیوں نے یاد رکھا ھوا ھے؟ (سندھی ' پٹھان ' بلوچ ' مھاجر تو اس وقت بھی نواز شریف کو پسند نہیں کرتے)۔

پاکستان کے قیام سے لیکر ایک تو پاکستان میں قومی سطح کا کوئی پنجابی سیاسی رھنما وجود میں نہ آسکا اور اگر نواز شریف کو پاکستان کا پہلا پنجابی سیاسی رھنما بننے کا موقع ملا بھی تو اس نے سیاسی رھنما کے بجائے حکمران ھی بنا رھنے کو ترجیح دی۔

پنجابیوں نے بار بار  نواز شریف کو اپنا سیاسی رھنما بنانے کے لیے اپنا اعتماد دیا لیکن پنجابیوں کے ووٹوں کے ذریعے حکومت بنانے کے بعد بھی نواز شریف صرف حکمران ھی بنا رھا لیکن سیاسی رھنما بننے کے لیے کراچی کی دوسری بڑی آبادی پنجابی ' سندھ کی دوسری بڑی آبادی پنجابی ' بلوچستان کے بلوچ علاقے کی دوسری بڑی آبادی پنجابی ' بلوچستان کے پشتون علاقے کی دوسری بڑی آبادی پنجابی ' پختونخواہ کی دوسری بڑی آبادی پنجابی کو تو کیا پنجاب کی سب سے بڑی آبادی پنجابی کو بھی اپنا جذباتی یا مفاداتی ووٹ بینک نہیں بنایا۔

پنجابیوں کے ووٹوں سے پاکستان کی پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرکے پاکستان کا حکمراں ھونے کے باوجود جسطرح پچھلے چار سال سے نواز شریف کی تذلیل اور توھین ھو رھی ھے؛ کیا نواز شریف نے اگر سیاسی رھنما بن کر پنجابیوں کی جذباتی یا مفاداتی سپورٹ بھی لی ھوتی تو عوام میں بے اثر اور بے توقیر قسم کے سیاستدانوں کو ھمت ھوتی کہ نواز شریف کی تذلیل اور توھین کر پاتے؟

کیا نواز شریف کو تاریخ میں پاکستان کے حکمراں یا پاکستان کے پنجابی حکمراں کے طور پر یاد کیا جائے گا یا نواز شریف کو تاریخ میں پاکستان کے پنجابی سیاسی رھنما کے طور پر یاد کیا جائے گا؟

نواز شریف کی سیاسی نالائقی یہ ھے کہ پاکستان کے زمینی حقائق اور پاکستان کی سیاست کی اھم ضرورت کے مطابق نواز شریف نے پنجابیوں کو اسطرح سے اپنا جذباتی یا مفاداتی سپورٹر نہیں بنایا؛

جیسے لیاقت علی خان اور الطاف حسین کا جذباتی یا مفاداتی سپورٹر مھاجر رھا اور اس وقت مشرف بھی اس پوزیشن میں ھے کہ مھاجر کو اپنا جذباتی یا مفاداتی سپورٹر بنا سکتا ھے۔

جیسے ذالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا جذباتی یا مفاداتی سپورٹر سندھی رھا اور اس وقت زرداری اس پوزیشن میں ھے کہ سندھی کو اپنا جذباتی یا مفاداتی سپورٹر بنائے ھوئے ھے۔

جیسے خان غفار خان اور خان ولی خان کا جذباتی یا مفاداتی سپورٹر پختون رھا اور اس وقت اسفندیار ولی اس پوزیشن میں ھے کہ پختون کو اپنا جذباتی یا مفاداتی سپورٹر بنا سکتا ھے۔


جیسے صمد خان اچکزئی کا جذباتی یا مفاداتی سپورٹر پشتون رھا اور اس وقت محمود خان اچکزئی اس پوزیشن میں ھے کہ پشتون کو اپنا جذباتی یا مفاداتی سپورٹر بنائے ھوئے ھے۔

No comments:

Post a Comment