Wednesday 22 November 2017

سندھ کے مختلف علاقوں میں پنجابیوں کی صورتحال


1۔ کشمور سے لیکر جامشورو تک کا دریائے سندھ کا مغربی علاقہ جو کہ بلوچ کی بالادستی میں ھے۔ اس علاقے سے تو پنجابیوں کو 1970 کی دھائی میں ھی بلوچوں نے نکال دیا تھا۔ اس وقت صرف 25٪ پنجابی اس علاقے میں بچے ھیں اور 75٪ نکل مکانی کرگئے تھے۔ ان بچے کھچے پنجابیوں کی نہ سیاسی اھمیت ھے اور نہ سماجی اھمیت ھے۔ بس اپنا کاروبار کرتے ھیں اور اپنا گھر سمبھالتے ھیں۔ بلوچوں سے اپنی جان و مال ' عزت و سکون بچانے میں لگے رھتے ھیں۔

2۔ گھوٹکی سے لیکر حیدرآباد تک کا لاھور ۔ کراچی ریلوے لائن کا مغربی اور دریائے سندھ کا مشرقی علاقہ جو کہ بلوچوں اور سیدوں کی بالادستی میں ھے۔ اس علاقے سے بھی پنجابیوں کو 1970 کی دھائی میں ھی بلوچوں اور سیدوں نے نکال دیا تھا۔ اس وقت صرف 50٪ پنجابی اس علاقے میں بچے ھیں اور 50٪ نکل مکانی کرگئے تھے۔ ان بچے کھچے پنجابیوں کی بھی نہ سیاسی اھمیت ھے اور نہ سماجی اھمیت ھے۔ بس اپنا کاروبار کرتے ھیں اور اپنا گھر سمبھالتے ھیں۔ بلوچوں اور سیدوں سے اپنی جان و مال ' عزت و سکون بچانے میں لگے رھتے ھیں۔

3۔ گھوٹکی سے لیکر حیدرآباد تک کا لاھور ۔ کراچی ریلوے لائن کا مشرقی علاقہ جو کہ سماٹ کی بالادستی میں ھے۔ اس علاقے سے پنجابیوں نے نکل مکانی نہیں کی۔ اس علاقے میں پنجابیوں کی مقامی سطح کی حد تک سیاسی اھمیت بھی ھے اور سماجی اھمیت بھی ھے۔ جان و مال کا تحفظ بھی ھے اور عزت و سکون سے اپنا کاروبار بھی کرتے ھیں اور اپنا گھر بھی سمبھالتے ھیں۔ لیکن صوبائی حکومت میں پنجابیوں کی سیاسی نمائندگی نہ ھونے کی وجہ سے پنجابیوں کو انتظامی معاملات میں نا انصافی کا سامنا کرنا پڑتا ھے اور عدمِ تحفظ کا شکار رھتے ھیں۔ اس لیے پنجابی خود کو دوسرے درجے کا شھری سمجھتے ھیں۔

4۔ سندھ کا جنوبی علاقہ جو کراچی پر مشتمل ھے۔ اس علاقے میں مھاجر کے بعد دوسری بڑی آبادی پنجابیوں کی ھے۔ کراچی کا پنجابی سیاست میں تو حصہ نہیں لیتا لیکن کراچی کی صنعت ' تجارت ' ٹرانسپورٹ ' اور ھنرمندی کے پیشوں میں سب سے زیادہ بالادستی پنجابی کی ھی ھے۔ جبکہ پاک فوج کی ایک کور ' پاک بحریہ کے اھم اڈوں ' پاک فضائیہ کے اھم اڈوں ' وفاقی اداروں کے دفاتر  میں پنجابیوں کی اکثریت کی وجہ سے کراچی کا پنجابی انتظامی طور پر بھی مستحکم ھے۔ اس لیے کراچی میں پنجابیوں کی سیاسی اھمیت بھی ھے اور سماجی اھمیت بھی ھے۔ جان و مال کا تحفظ بھی ھے اور عزت و سکون سے اپنا کاروبار بھی کرتے ھیں اور اپنا گھر بار بھی سمبھالتے ھیں۔ سوائے کراچی ضلع وسطی اور کورنگی کے مھاجر بالادستی والے علاقوں کے جہاں پنجابی اور مھاجر کے درمیاں سماجی ناپسندیدگی اور نا اتفاقی کی وجہ سے پنجابی اور مھاجر میں تناؤ رھتا ھے۔ کلفٹن ' ڈیفنس سمیت کراچی کے کینٹونمنٹ کے علاقے پنجابیوں کے لیے سب سے زیادہ محفوظ ھیں۔

No comments:

Post a Comment