Monday, 25 September 2017

بات اسلام اور پاکستان کی آڑ لیکر ظلم و زیادتی اور ناانصافی کرنے کی ھے۔

پاکستان کی 97٪ آبادی مسلمان ھے اس لیے پاکستان سے اسلام کیسے نکل سکتا ھے؟

کیا پاکستان کے مسلمان اسلام چھوڑ کر کوئی اور مذھب اختیار کرلیں گے؟

پاکستان میں وہ کونسا مسلمان ھے جس نے اب تک اسلام چھوڑا ھو؟

بات اسلام اور پاکستان کی نہیں' بات اسلام اور پاکستان کی آڑ لیکر مسلمانوں اور پاکستانیوں پر ظلم و زیادتی کی ھے' ناانصافی کی ھے' سماجی' سیاسی' معاشی' اقتصادی حقوق نہ دینے کی ھے' انتظامی جبر و استحصال کی ھے.

پاکستان کے آئینی اداروں کے اپنی اپنی حدود میں رہ کر اپنا آئینی اور قانونی کردار با احسن طریقے سے انجام نہ دے پانے کی ھے.

اداروں کو اپنے اپنے دائرے میں رہ کر اپنے اپنے آئینی و قانونی فرائض انجام دینے کے بجائے دوسرے آئینی و قانونی اداروں کے امور میں غیر آئینی و غیر قانونی مداخلت کرنے کی ھے.

No comments:

Post a Comment