پاکستان کی قومی سیاست میں 2014 سے ایک کھیل شروع ھوا۔ کھیل
"پنجابی نواز شریف" کے خلاف تھا اور کھیل کھیلنے والے 20-25 کھلاڑیوں کو
"خلائی مخلوق" کہا جاتا ھے۔ "خلائی مخلوق" کا روحِ رواں مھاجر
پرویز مشرف تھا۔ پٹھان عمران خان "خلائی مخلوق" کے مہرے کے طور پر
استعمال ھوا۔ بلوچ آصف زرداری "دو کشتیوں کا سوار" رھا۔ کبھی "خلائی
مخلوق" اور کبھی "پنجابی نواز شریف" سے ساز باز کرتا رھا۔ کہاوت
مشہور ھے کہ؛ "دھوبی کا کتا نہ گھر کا نہ گھاٹ کا"۔
پاکستان کی قومی سیاست کے کھیل میں کھیل کھیلنے والے "خلائی
مخلوق" کے 20-25 کھلاڑیوں نے پاکستان کے میڈیا اور پاکستان کے کچھ اداروں کو
خوب استعمال کیا۔ جبکہ "پنجابی نواز شریف" پاکستان کے میڈیا اور پاکستان
کے کچھ اداروں کو استعمال ھونے سے روک نہ سکا۔ اس لیے پہلے پاکستان کی وزارتِ
عظمیٰ سے محروم ھوا اور انتخاب کے لیے نا اھل قرار پایا۔ پھر ن لیگ کی صدارت سے محروم
ھوا اور سیاسی جماعت کی صدارت کے لیے نا اھل قرار پایا۔ پھر 10 سال کی سزا ھونے کے
بعد اب جیل جانے کے لیے لندن سے لاھور آرھا ھے۔
سوال یہ ھے کہ؛
کیا نواز شریف کے جیل جانے کے بعد "خلائی مخلوق"
کا روحِ رواں مھاجر پرویز مشرف ' "خلائی مخلوق" کے مہرے کے طور پر
استعمال ھونے والا پٹھان عمران خان ' "دو کشتیوں کا سوار" بلوچ آصف
زرداری "پنجابی نواز شریف" سے پاکستان کی قومی سیاست میں کھیلا جانے
والا کھیل جیت چکے ھیں؟
کیا جیل جانے کے بعد "پنجابی نواز شریف" کا سیاسی
کھیل ختم ھو جائے گا یا "پنجابی نواز شریف" اب "خلائی مخلوق" کے
20-25 کھلاڑیوں کو شکست دینے کے لیے اپنا سیاسی کھیل شروع کرے گا اور انکے ناموں
سے قوم کو آگاہ کرے گا؟
کیا "پنجابی نواز شریف" بھی "خلائی مخلوق" کے 20-25 کھلاڑیوں کو سیاسی
شکست دینے کے لیے اب پاکستان کے میڈیا اور پاکستان کے کچھ اداروں کو "خلائی
مخلوق" کے 20-25 کھلاڑیوں کیخلاف استعمال کرے گا؟
پاکستان کی قومی سیاست میں "خلائی مخلوق" کے 20-25 کھلاڑیوں
کے "پنجابی نواز شریف" کیخلاف جمہوری اصولوں کے بجائے سازشی طریقوں سے سیاسی کھیل کھیلنے سے پاکستان میں سماجی
نفرتوں نے فروغ پایا۔ پاکستان کا انتطامی استحکام تباہ ھوا۔ پاکستان کی معیشت
برباد ھوئی۔ پاکستان میں سیاسی کشیدگی بے انتہا بڑہ گئی۔ پاکستان کا میڈیا اور
پاکستان کے کچھ ادارے اپنی ساکھ خراب کر بیٹھے۔
کیا جولائی 2018 کے انتخاب کے بعد وجود میں آنے والی حکومت؛
پاکستان میں سماجی نفرتوں کو ختم کرپائے گی یا پاکستان میں سماجی
نفرتوں میں مزید اضافہ کرے گی؟
پاکستان میں انتطامی استحکام قائم کرپائے گی یا پاکستان میں
انتطامی استحکام مزید تباہ کرے گی؟
پاکستان کی معیشت بہتر کرپائے گی یا پاکستان کی معیشت کو
مزید برباد کرے گی؟
پاکستان میں سیاسی کشیدگی کو کم کرپائے گی یا پاکستان میں سیاسی
کشیدگی میں مزید اضافہ کرے گی؟
پاکستان کا میڈیا اپنی ساکھ بحال کرپائے گا یا اپنی ساکھ
مزید خراب کرے گا؟
پاکستان کے کچھ ادارے اپنی ساکھ بحال کرپائیں گے یا اپنی
ساکھ مزید خراب کر بیٹھیں گے؟
نوٹ :- غور و غوض کرتے وقت اس امر کو ملحوظِ غاطر رکھنا چاھیے کہ؛
نواز شریف کو پنجابیوں کی اکثریت کی سیاسی حمایت حاصل ھے اور پاکستان کی 60٪ آبادی پنجابی ھے۔
پاکستان کی فوج میں بھی اکثریت پنجابیوں کی ھے اور فوج میں جن علاقوں سے بڑی تعداد میں بھرتی ھوتی ھے۔ ان علاقوں سے 90٪ ایم پی ایز اور ایم این ایز ن لیگ کے منتخب ھوتے ھیں۔
نوٹ :- غور و غوض کرتے وقت اس امر کو ملحوظِ غاطر رکھنا چاھیے کہ؛
نواز شریف کو پنجابیوں کی اکثریت کی سیاسی حمایت حاصل ھے اور پاکستان کی 60٪ آبادی پنجابی ھے۔
پاکستان کی فوج میں بھی اکثریت پنجابیوں کی ھے اور فوج میں جن علاقوں سے بڑی تعداد میں بھرتی ھوتی ھے۔ ان علاقوں سے 90٪ ایم پی ایز اور ایم این ایز ن لیگ کے منتخب ھوتے ھیں۔
No comments:
Post a Comment