عام طور پر کسی بھی قوم میں قومی سطح کا سیاسی شعور رکھنے
والے افراد کا تناسب ایک لاکھ میں ایک ھوتا ھے۔ صوبائی سطح کا سیاسی شعور رکھنے
والے افراد کا تناسب دس ھزار میں ایک ھوتا ھے۔ ضلعی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے
افراد کا تناسب ایک ھزار میں ایک ھوتا ھے۔ تحصیل سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے
افراد کا تناسب ایک سو میں ایک ھوتا ھے۔ یونین کونسل سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے
افراد کا تناسب دس میں ایک ھوتا ھے۔
پاکستان میں پنجابیوں کی آبادی 12 کروڑ ھے۔ پاکستان میں یونین کونسل سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے پنجابی ایک کروڑ 20 لاکھ ھوں گے۔ تحصیل سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے پنجابی 12 لاکھ ھوں گے۔ ضلعی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے پنجابی ایک لاکھ 20 ھزار ھوں گے۔ صوبائی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے پنجابی 12 ھزار ھوں گے۔ قومی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے پنجابی ایک ھزار 200 ھوں گے۔
پنجابیوں کا المیہ یہ ھے کہ؛ ایک تو اپنے سیاسی شعور کا
جائزہ لے کر اپنے سیاسی شعور کی سطح کی سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ھونے کے بجائے
اپنے سیاسی شعور سے بلند تر سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ھوجاتے ھیں۔ اس لیے اپنا وقت
بھی خراب کرتے ھیں اور سیاسی طور پر بھی ناکام رھتے ھیں۔ بلکہ اپنی گھریلو و
کاروباری الجھنوں کا بھی شکار ھوجاتے ھیں۔ حالانکہ اپنے سیاسی شعور کے مطابق سیاسی
سرگرمیوں میں مصروف رھتے تو سیاسی طور پر بھی کامیاب رھتے اور گھریلو و کاروباری
الجھنوں کا شکار بھی نہ ھوتے۔
دوسرا یہ کہ؛ سیاسی شعور کو پرکھ کر سیاسی رھنماؤں کی قیادت
میں سیاسی سرگرمیاں انجام دینے کے بجائے اپنے سیاسی شعور سے بلند تر سیاسی
سرگرمیوں میں مصروف افراد کے سرمایہ دار ھونے کی وجہ سے ' اقتدار پر فائز افراد سے
تعلقات ھونے کی وجہ سے ' رشتہ دار ھونے کی وجہ سے ' برادری کا ھونے کی وجہ سے یا
دوست یار ھونے کی وجہ سے ' ان افراد کی قیادت کو قبول کرکے سیاسی سرگرمیوں میں
مصروف ھوجاتے ھیں۔ اس لیے اپنا وقت بھی خراب کرتے ھیں اور سیاسی طور پر بھی ناکام
رھتے ھیں۔ بلکہ اپنی گھریلو و کاروباری الجھنوں کا بھی شکار ھوجاتے ھیں۔ حالانکہ سیاسی
شعور کو پرکھنے کے بعد سیاسی رھنماؤں کی قیادت قبول کرتے اور سیاسی سرگرمیوں میں مصروف رھتے
تو سیاسی طور پر بھی کامیاب رھتے اور گھریلو و کاروباری الجھنوں کا شکار بھی نہ
ھوتے۔
No comments:
Post a Comment