کراچی میں مختلف قوموں کے لوگوں کے مقیم ھونے کو چار حصوں میں تقسیم کیا جاتا ھے۔ ھندوستانی
مہاجرین بڑی تعداد میں (1940-50) کی دھائیوں میں آئے۔ پنجابی اور پٹھان بڑی تعداد
میں 1960-80ء کی دھائیوں میں آئے۔ سندھی بڑی تعداد میں 1970-90ء میں آئے اور غیر
ملکی لوگ بشمول افغانی اور ایرانی بڑی تعداد میں (1980-90ء) کی دھائیوں میں آئے۔ ھندوستانی
مہاجرین 1950 کی دھائی میں سب سے بڑی تعداد میں آئے۔ اثر و رسوخ رکھنے والے ھندوستانی
مہاجرین نے نقل مکانی کرجانے والے ھندوؤں کی املاک پر قبضہ کر لیا۔ کیونکہ ھندوستانی
مہاجرین کو بسانا اور ھندو وقف املاک کی تقسیم کا کام ھندوستانی مہاجر مسلم لیگیوں
کو تفویض تھا۔ جبکہ
غریب ھندوستانی مہاجروں کی بڑی تعداد ساحلی علاقوں کے ساتھ کچی آبادیوں میں بس گئی
کیونکہ ھندوستانی مہاجروں پر مشتمل مقامی حکومت ان کی مدد کر رھی تھی۔ پنجابی اور پٹھان
1960ء کی دھائی کے وسط سے لیکر 1980ء کی دھائی تک آتے رھے۔ کراچی کی جانب سالانہ
شرح ھجرت میں آدھی تعداد یعنی تقریباً 350,000 افراد صرف صوبہ سرحد اور پنجاب سے
منتقل ھوئے اور انہوں نے مسائل کے باوجود ابھی تک اپنا نسلی تشخص برقرار رکھا ھوا
ھے۔
جب
1960 میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد منتقل ھوا تو کراچی کو سندھ صوبے میں شامل
کردیا گیا اور سندھ کا دارالحکومت کراچی رھا۔ سندھی قوم پرست رھنما ممتاز بھٹو کی
جانب سے کوٹہ سسٹم کی بنیاد پر روز گار' سرکاری زبان کے طور پر سندھی کا ابھرنا
اور سندھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کا عروج کچھ ایسے عوامل تھے کہ جس سے درمیانی
طبقے کے سندھی کسانوں اور مزارعوں کو ''بڑے شہر'' میں پرکشش عہدوں پر متمکن ھونے
کی ترغیب ملی تو اندرون سندھ سے بڑی تعداد میں سندھی 1970-90ء میں کراچی آئے۔ جب
روس نے 1979ء میں افغانستان میں مداخلت کی تو افغانستان سے سیاسی پناہ گزینوں کا
ریلا کراچی آیا۔ یہ لوگ اقتصادی لحاظ سے کراچی میں اقتصادی مواقع کی تلاش میں تھے۔
حالانکہ قانونی طور پر اقوام متحدہ کے بلوچستان اور صوبہ سرحد کے کیمپوں سے انہیں
باھر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ علاوہ ازیں عراق کے کُرد ' ایران کے بہائی ' سری
لنکا کے تامل اور اقتصادی مہاجرین کی رجسٹرڈ تعداد 1.5 ملین سے تجاویز کر گئی ھے۔
کراچی
دیگر پاکستان سے ھوائی راستے ' سڑکوں اور ریلوے لائن سے جڑا ھوا ھے۔ ملک کی اکلوتی
بڑی بندرگاہ ھونے کی وجہ سے کراچی جہاز رانی اور بحری سرگرمیوں کے لیے خاص مقام
رکھتا ھے اور خشکی سے محصور افغانستان کے لیے بھی پاکستان کی یہی بندرگاہ کام آتی ھے۔
جو 1200 کلو میٹر لمبی ھائی وے کے ذریعے پشاور پہنچائی جاتی ھے۔ یہیں سے سپلائی
بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کو بھی جاتی ھے۔ گو کہ نیوی کا ھیڈ کواٹر اسلام آباد
میں ھے لیکن پاکستانی نیول ڈاک یارڈ کراچی میں ھے اور اس کی تمام مشینری کراچی اور
اس کے اردگرد کے سمندر میں ھے۔ اس ڈاک یارڈ نے 1952ء میں اپنے آغاز سے ھی پاکستان
نیوی کے جہاز ' آبدوزیں اور دوسرے سمندری جہازوں کی مرمت ' تعمیر اور ترقی میں بڑھ
چڑھ کر حصہ لیا ھے۔
کراچی اقتصادی اور مالی سرگرمیوں کا مرکز ھے اور پاکستان کی معیشت میں 60 فی صد کا
حصہ دار ھے۔ یہاں مرکزی اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP)
' اسٹاک ایکسچینج ' قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ھیڈ آفس موجود ھیں۔ اس کے
علاوہ بینک ' مالیاتی ادارے اور جائیداد کی خرید و فروخت کی کمپنیوں کا جال بھی
پھیلا ھوا ھے۔ مزید براں بڑے نشریاتی اداروں کے ھیڈ کوارٹر بھی کراچی میں ھیں۔
وفاقی حکومت اعداد و شمار کے مطابق کراچی قومی GDP
کا 15 فی صد حصہ مہیا کرتا ھے۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 42 فی صد اور وفاقی حکومت کا
کل 25 فی صد محصول ادا کرتا ھے۔ اس کے علاوہ بڑے بڑے صنعتی زون بھی ھیں جن میں
سندھ انڈسٹریل اینڈ ٹریڈنگ اسٹیٹ (SITE) قابلِ ذکر ھے۔ صنعتی زون کی مصنوعات میں
ٹیکسٹائل ' کیمیکل ' اسٹیل اور مشینری سے لے کر بے شمار دوسری پیدوار شامل ھے۔ یہ
پیشین گوئی بھی کی گئی ھے کہ؛ 2030 میں کراچی ملک کا مزید بڑا صنعتی اور کمرشل سینٹر
بن جائے گا۔
2020
سے لیکر 2030 تک پاکستان ' افغانستان ' بھارت کے خطے میں قوموں کی بقا
اور بالادستی کا کھیل ھوگا۔ سوائے بھارت کے ' اس کھیل کے کھلاڑی مسلمان
ھیں۔ اس لیے کھیل مسلمان کا نہیں بلکہ قوموں کا ھوگا۔ اس کھیل کے بین
الاقوامی کھلاڑی امریکہ اور چین ھیں۔ پنجابی قوم اس کھیل میں سب سے اھم
کھلاڑی کے طور پر ابھرے گی۔ بھارت کی طرف سے افغان یا پٹھان یا پختون کی
سرپرستی کی جارھی ھے۔ بھارت کی طرف سے ھندوستانی مھاجر اور بلوچ کو بھی آشیرباد
رھی ھے۔ افغان یا پٹھان یا پختون قوم کے ساتھ پنجابی قوم کا بڑا مقابلہ
ھوگا۔ پاکستان کی 60٪ آبادی پنجابی ھے۔ جبکہ پاکستان کی 40٪ آبادی سماٹ ' ھندکو ' براھوئی ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' کوھستانی ' چترالی ' سواتی ' راجستھانی ' گجراتی ' پٹھان ' بلوچ ' ھندوستانی مھاجراور دیگر پر مشتمل ھے۔ پاکستان کے پنجابی کی طرف سے
خالصتان اور کشمیر کی مدد کی جائے گی۔ خالصتان اور کشمیر آزاد ملک بن جائیں گے۔ خالصتان اور کشمیر بھی کراچی پورٹ
استعمال کریں گے۔ پاکستان ' خالصتان اور کشمیر مل کر "گریٹر پنجاب" کی
کنفیڈریشن بنائیں گے۔ "گریٹر پنجاب" کا "کیپیٹل" کراچی
ھوگا۔ کراچی کی 2030 میں سب سے بڑی آبادی پنجابی ھوگی۔ پنجابیوں کا ثقافتی
مرکز لاھور ھوگا اور سیاسی مرکز کراچی ھوگا۔ 2020 سے لیکر 2030 تک کھیلے جانے والے
کھیل میں سماٹ ' براھوئی ' ھندکو کے پنجابی قوم کا اتحادی ھونے کی وجہ سے سندھ میں
سماٹ ' بلوچستان میں براھوئی ' خیبرپختونخوا میں ھندکو کو سیاسی ' سماجی '
معاشی بالادستی حاصل ھوجائے گی۔ پٹھان ' بلوچ ' ھندوستانی مھاجر کی سیاسی
' سماجی ' معاشی بالادستی ختم ھوجائے گی۔
سندھ میں رھنے والے بلوچوں اور عربی نزادوں ' بلوچستان
میں رھنے والے بلوچوں ' خیبر پختونخوا میں رھنے والے پٹھانوں نے جنوبی پنجاب میں
رھنے والے بلوچوں ' پٹھانوں اور عربی نزادوں کو سرائیکی قرار دے دے کر ' جنوبی
پنجاب کو سرائیکی علاقہ یا سرائیکی وسیب کہہ کہہ کر ' پنجاب کو تقسیم کرکے سرائیکی
صوبہ یا جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی سازش کر کر کے؛ کیا جنوبی پنجاب میں رھنے والے
بلوچوں ' پٹھانوں اور عربی نزادوں کی کھٹیا نہیں کھڑی کروا دی؟ پنجاب کو تقسیم
کرکے سرائیکی صوبہ یا جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے بعد سندھ میں کراچی صوبہ کا قیام '
خیبر پختونخوا میں ھندکو صوبہ کا قیام ' بلوچستان میں گوادر صوبہ کا قیام بھی
ھوجانا ھے۔ جنوبی پنجاب میں ملتانی پنجابی ' ڈیرہ والی پنجابی ' ریاستی پنجابی کی
آبادی ھی جنوبی پنجاب میں رھنے والے بلوچوں ' پٹھانوں اور عربی نزادوں سے زیادہ ھے
جبکہ جنوبی پنجاب میں پنجابی زبان کے ماجھی ' مالوی ’ دوآبی ’ ڈوگری ’ پہاڑی ' پوٹھو
ھاری ’ ھندکو ' شاھپوری ’ جھنگوچی لہجے بولنے والے پنجابی بھی بہت بڑی تعداد میں
رھتے ھیں۔
جنوبی
پنجاب میں تو بلوچوں ' پٹھانوں اور عربی نزادوں کے مقابلے میں پنجابیوں کی آبادی
زیادہ ھے۔ لیکن کراچی کی صورتحال یہ ھے کہ؛ پاکستان کی 2017 کی آدم شماری کے مطابق
کراچی کی آبادی 14،910،352 ھے۔ اردو بولنے والے 5،278،245 ھیں۔ پشتو بولنے والے
2،296،194 ھیں۔ پنجابی بولنے والے 2،236،563 ھیں۔ سندھی بولنے والے 1،491،044 ھیں۔
بلوچی بولنے والے 760،428 ھیں۔ سرائیکی بولنے والے 536،773 ھیں۔ ھندکو ' کشمیری '
گلگتی بلتستانی سمیت دیگر زبانیں بولنے والے 2،311،105 ھیں۔ چونکہ پنجابی زبان کا
ھندکو لہجہ بولنے والے بھی پنجابی ھیں۔ کشمیری بھی پنجابی زبان کا لہجہ پہاڑی
بولتے ھیں۔ پنجابی زبان کا لہجہ ڈیرہ والی پنجابی ' ملتانی پنجابی ' ریاستی پنجابی
کو سرائیکی قرار دیکر الگ شمار کیا گیا ھے۔ پنجابی ' ھندکو ' کشمیری ' سرائیکی
دراصل پنجابی ھی ھیں۔ اس لیے درحقیقت پاکستان کی 2017 کی آدم شماری کے مطابق کراچی
میں پنجابی کی آبادی 50 لاکھ ھے۔ لیکن ان پنجابیوں کو بھی اگر شمار کرلیا جائے
جنہوں نے پاکستان کی 2017 کی آدم شماری میں اپنا شمار کراچی کے بجائے اپنے آبائی
علاقوں میں کروایا ھے لیکن وہ کراچی میں رھائش پذیر ھیں تو کراچی میں پنجابیوں کی
موجودگی 50 لاکھ سے بھی زیادہ ھے۔
کراچی
کو الگ صوبہ بنانے کے مطالبے کو دیہی سندھ کے سندھی صرف اس بنیاد پر مسترد نہیں
کرسکتے کہ کراچی کی 14،910،352 آبادی میں 1،491،044 سندھی بولنے والے رھتے ھیں۔ جبکہ
آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کراچی کو الگ صوبہ بنانے میں دقت کے باوجود بھی دیہی
سندھ کے سندھیوں کے لیے کراچی کو الگ صوبہ بننے سے روکنا عملی طور پر ناممکن رھنا
ھے۔ کیونکہ صرف 1،491،044 سندھیوں کے تعاون کی بنیاد پر دیہی سندھ کے سندھیوں کے
لیے سندھ کی حکومت چلانا ناممکن ھوجانا ھے۔ کراچی میں سندھی بولنے والے صرف
1،491،044 ھیں۔ اس لیے دیہی سندھ کے سندھیوں کے لیے کراچی میں بیٹھ کر سندھ کی
حکومت چلانا اس وقت تک ممکن نہیں ھے جب تک ھندوستانی مھاجر کو کراچی کی مکمل
حکمرانی اور سندھ کی حکومت میں آدھا حصہ نہ دیں۔ اس صورت میں پنجابی اشرافیہ کی
حمایت کی تو ضرورت نہیں لیکن وفاقی اداروں کا تعاون پھر بھی انتہائی ضروری ھے یا
پھر دیہی سندھ کے سندھیوں کے لیے ضروری ھے کہ کراچی میں بیٹھ کر سندھ کی حکومت
چلانے کے لیے پنجابی اشرافیہ دیہی سندھ کے سندھیوں کی حمایت کرے اور وفاقی ادارے
تعاون کریں۔
سندھ
رینجرس کا کام سندھ میں دھشتگردی کرنے والوں اور سندھ میں ملک دشمن سرگرمیاں کرنے
والوں کے خلاف قانونی اقدامات کرنا ھے۔ اس لیے کراچی میں سندھ رینجرس کو اگر سیاسی
جلسوں اور جلوسوں میں مداخلت سے دور رکھا جائے تو کیا وزیرِ اعلیٰ سمیت سندھی وزیر
' سندھی مشیر ' سندھی سیکریٹری ' سندھی سرکاری ملازمیں سندھ سیکٹریٹ چھوڑ کر دیہی
سندھ اپنے اپنے گاؤں نہیں بھاگ جائیں گے اور کراچی کے وفاقی اداروں اور پرائیویٹ
اداروں میں ملازمت کرنے والے دیہی سندھ کے سندھیوں کو کراچی میں ملازمت کرنے کی
اجازت دینے کے عوض خود ھی کراچی کو صوبہ بنانے کی پیش کش نہیں کردیں گے؟
کراچی
میں پنجابی معاشی طور مستحکم ھیں۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ریکارڈ کے مطابق کراچی
اسٹاک ایکسچینج میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری پنجابی کی ھے۔ جسکی وجہ سے کراچی کی
معیشت مظبوط ھے۔ کراچی کی صنعت ' تجارت ' ٹرانسپورٹ اور ھنرمندی کے شعبوں میں سب
سے زیادہ سرمایہ کاری پنجابی کی ھے۔ جسکی وجہ سے کراچی کی معیشت چلتی ھے۔ اس سے نہ
صرف کراچی کے سیاست ' صحافت ' سرکاری اور پرائیویٹ نوکریاں کرنے والے ھندوستانی
مھاجر کو رزگار ملتا ھے۔ بلکہ دیہی سندھ سے جانے والے سندھی کو بلوچستان سے جانے
والے بلوچ کو اور خیبر پختونخواہ سے جانے والے پٹھان کو بھی روزگار ملتا ھے۔
پاک
فوج کی ایک کور ' پاک بحریہ کے اھم اڈوں ' پاک فضائیہ کے اھم اڈوں ' وفاقی اداروں
کے دفاتر اور پرائیویٹ کمپنیوں کے ھیڈ آفسوں میں پنجابیوں کی اکثریت کی وجہ سے
کراچی میں پنجابی کی انتظامی اھمیت بھی ھے۔ سیاسی اھمیت بھی ھے۔ سماجی اھمیت بھی
ھے۔ کراچی کے بہترین رھائشی علاقوں کلفٹن ' ڈیفینس اور کینٹ کے علاقوں میں رھنے
والوں کی اکثریت پنجابیوں کی ھے۔ جبکہ سندھی اور بلوچ زیادہ تر کراچی کے گاؤں '
گوٹھوں پر مشتمل دیہی علاقوں میں رھتے ھیں۔ پٹھان زیادہ تر کراچی کی کچی آبادیوں
کے کچے پکے اور ناجائز تعمیر کردہ مکانوں میں رھتے ھیں۔ ھندوستانی مھاجر زیادہ تر
ضلع وسطی اور ضلع کورنگی کی گنجان آبادیوں کے چھوٹے چھوٹے مکانوں میں رھتے ھیں۔
کراچی
کو الگ صوبہ بنانے کے بعد کراچی کے پنجابی ' ھندکو ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی اور
پٹھان وفاقی اداروں کے تعاون کی وجہ سے آسانی کے ساتھ کراچی صوبہ پر حکومت کر سکتے
ھیں۔ بلکہ ایسی صورت میں کراچی میں رھنے والے 1،491،044 سندھی 760،428 بلوچی
536،773 سرائیکی بھی پبجابی اشرافیہ کے ساتھ مفاھمت کرنے کو ترجیح دیں گے جبکہ
ھندوستانی مھاجروں کی بڑی تعداد بھی اپنی اصلاح کرنا شروع کرسکتی ھے۔ جبکہ سندھ کو
تقسیم کرکے کراچی کو صوبہ بنانے کے لیے صرف سندھ رینجرس کو سیاسی جلسوں اور جلوسوں
میں مداخلت سے دور رکھنے کی ضرورت ھے۔
کراچی
صوبہ بننے کے بعد دیہی سندھ سے تعلق رکھنے والے وزیروں اور مشیروں کے علاوہ سندھ
کی صوبائی حکومت کے افسروں اور ملازموں کو بھی کراچی صوبہ چھوڑ کر اپنے صوبہ سندھ
میں جانا پڑے گا۔ سندھیوں کا کراچی پر قبضہ ختم ھونے کے بعد کراچی صوبہ میں وزیر
اور مشیر ھی نہیں بلکہ سرکاری افسر اور ملازم بھی پنجابی ' پٹھان ' مھاجر نظر آئیں
گے جو کراچی صوبہ کو پاکستان کا سب سے زیادہ ترقی والا صوبہ بنادیں گے۔ کراچی منی
پاکستان بنے گا۔ کراچی پھر سے روشنیوں کا شھر بنے گا۔ کراچی پھر سے پنجابی ' پٹھان
' مھاجر کے آپس میں پیار و محبت والا شھر بنے گا۔ کراچی کا وزیرِ اعلیٰ کراچی کا
پنجابی ھوگا۔ کراچی کا گورنر کراچی کا پٹھان ھوگا۔ کراچی کا میئر کراچی کا مھاجر
ھوگا۔ جبکہ کراچی کا ڈپٹی میئر کراچی کے سندھی یا بلوچ میں سے کسی کو بنایا جاسکتا
ھے۔
No comments:
Post a Comment