Sunday 21 May 2017

فرد سے قوم تک کے مراحل۔

افراد مل کر گھرانہ بناتے ھیں-
گھرانے کا سربراہ عام طور پر باپ یا دادا ھوتا ھے۔
جو گھرانے کا سربراہ ھو اسکے نام سے ھی گھرانہ پہچانا جاتا ھے۔

گھرانے مل کر خاندان بناتے ھیں۔
خاندان کا سربراہ عام طور پر دادا یا پر دادا ھوتا ھے۔
جو خاندان کا سربراہ ھو اسکے نام سے ھی خاندان پہچانا جاتا ھے۔

خاندان مل کر برادری بناتے ھیں-
برادری کا سربراہ برادری کے زیادہ تر خاندانوں کے سربراھوں میں عزت و احترام رکھنے والی شخصیت ھوتی ھے۔
برادری کا سربراہ برادری میں عزت و احترام کی وجہ سے دوسری برادریوں کے لیے اھم قرار پاتا ھے۔

برادریاں مل کر قوم بناتی ھیں۔
قوم کا سربراہ قوم کی زیادہ تر برادریوں کے سربراھوں میں عزت و احترام رکھنے والی شخصیت ھوتی ھے۔
قوم کا سربراہ قوم میں عزت و احترام کی وجہ سے دوسری قوموں کے لیے اھم قرار پاتا ھے۔

نوٹ:-

جو گھرانہ نہ بنا سکے ' اس سے خاندان کیا بننا۔
جو خاندان نہ بنا سکے ' اس سے برادری کیا بننی۔
جو برادری کا سربراہ نہ بن سکے ' اس نے قوم کا سربراہ کیا بننا۔

جو گھرانے کا وفادار نہ بن سکے ' اس نے خاندان کا وفادار کیا بننا۔
جو خاندان کا وفادار نہ بن سکے ' اس نے برادری کا وفادار کیا بننا۔
جو برادری کا وفادار نہ بن سکے ' اس نے قوم کا وفادار کیا بننا۔

No comments:

Post a Comment