Sunday 21 May 2017

پنجابی کی صحبت سے محروم ھونے کا احساس اب بہت سوں کو ھوگا۔

پنجابی پاکستانی پنجاب کا ھو۔ پنجابی مشرقی پنجاب کا ھو  یا پنجابی امریکہ ' برطانیہ ' جرمنی ' فرانس ' اٹلی ' کنیڈا ' آسٹریلیا وغیرہ میں رھتا ھو۔ پنجابی ترقی کی طرف گامزن ھے۔ بلکہ پنجابی اب پنجابی بھی بنتا جا رھا ھے۔ پنجابی اب ذات ' برادری ' علاقے اور زبان کے لہجے ھی نہیں بلکہ مذھب سے بھی بالاتر ھوکر مسلمان پنجابی ' ھندو پنجابی ' سکھ پنجابی ' عیسائی پنجابی کے بجائے قوم پرست بن کر قوم کی بنیاد پر پنجابی بنتا جا رھا ھے۔

پاکستان میں پنجابی کی سب سے بڑی آبادی تو پنجاب ھی میں ھے لیکن خیبر پختونخواہ کی دوسری بڑی آبادی ' بلوچستان کے پختون علاقے کی دوسری بڑی آبادی ' بلوچستان کے بلوچ علاقے کی دوسری بڑی آبادی ' سندھ کی دوسری بڑی آبادی ' کراچی کی دوسری بڑی آبادی بھی پنجابی ھی ھیں۔

پاکستان میں پنجابی کی آبادی 60% ھے۔ اس لیے شہری علاقوں' صنعت ' تجارت ' ذراعت ' سیاست ' صحافت ' ھنرمندی ' سرکاری ملازمت اور فوج کے شعبوں میں 12% سندھی ' 8% مھاجر ' 8% پٹھان ' 4% بلوچ کے مقابلے میں ' پنجابی چھائے ھوئے ھیں۔

پاکستان میں جن جن قوموں یا قبیلوں نے اپنے اپنے علاقوں میں پنجابیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کی یا ناروا سلوک کرکے پنجابیوں سے دوری اختیار کی ' اب انکو احساس ھونا شروع ھوگا کہ "جیسے خربوزے کی صحبت میں رہ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ھے" ویسے ھی اگر انہوں نے بھی پنجابی کی صحبت اختیار کیے رکھی ھوتی تو آج وہ بھی پنجابی کا رنگ پکڑ کر ترقی کی طرف گامزن ھوتے۔ اس لیے نہ اپنا حال بے حال کرتے اور نہ اپنے بچوں کا مستقبل برباد کرتے۔

No comments:

Post a Comment