Wednesday, 31 May 2017

مھاجر مچھلی کی طرح کیوں تڑپ رھے ھیں؟

مھاجر کی مثال مچھلی جیسی ھے. مچھلی جب پانی سے باھر ھوتی ھے تو تڑپتی ھے اور مھاجر جب حکومت سے باھر ھوتے ھیں تو تڑپتے ھیں. اس وقت وفاقی حکومت پنجابیوں اور سندھ کی حکومت سندھیوں کے پاس ھے. مھاجر چونکہ نہ تو پنجابیوں کی پارٹی میں ھیں اور نہ سندھیوں کی پارٹی میں' کیونکہ انکی اپنی الگ سے ڈیڑھ اینٹ کی مسجد کے مترادف ایک سیاسی پارٹی ایم کیو ایم ھے جو ماضی میں کبھی سندھیوں کی مخالف بن کر پنجابیوں کی پارٹی کی حکومت میں حصہ دار بن جایا کرتی تھی اور کبھی پنجابیوں کی مخالف بن کر سندھیوں کی پارٹی کی حکومت میں حصہ دار بن جایا کرتی تھی.

لیکن اب اتفاق سے پنجابیوں کی پارٹی کی حکومت وفاق میں ھے اور سندھیوں کی پارٹی کی حکومت سندھ میں ھے۔ نہ پنجابیوں کی پارٹی کو وفاق میں حکومت بنانے کے لیے کسی سہارے کی ضرورت ھے اور نہ سندھیوں کی پارٹی کو سندھ میں حکومت بنانے کے لیے کسی سہارے کی ضرورت ھے۔ جسکی وجہ سے پہلی بار مھاجروں کی پارٹی کو نہ وفاقی اور نہ سندھ کی صوبائی حکومت میں حصہ مل رھا ھے۔ جسکی وجہ سے آجکل مھاجر ایسے ھی تڑپ رھے ھیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر تڑپتی ھے.

No comments:

Post a Comment