Sunday, 11 June 2017

کراچی کے مھاجروں کے صوبائی اور قومی مسئلے کیسے حل ھوں گے؟

کراچی والے اور کراچی کے مھاجر میں زمین آسمان کا فرق ھے۔ کراچی والے صرف مھاجر نہیں بلکہ کراچی کے پنجابی ' پٹھان ' سندھی ' بلوچ بھی ھیں۔ بلکہ بروھی ' گجراتی ' راجستھانی ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' چترالی و دیگر بھی کراچی میں رھتے ھیں۔ اس لیے یہ سب بھی کراچی والے ھیں۔

کراچی میں مقامی حکومت چونکہ مھاجروں کی ھوتی ھے۔ اس لیے کراچی والوں کے مقامی مسائل کراچی کے مھاجروں کو حل کرنے چاھیئں۔ کراچی میں صوبائی حکومت سندھیوں کی ھوتی ھے۔ اس لیے کراچی والوں کے صوبائی مسائل کراچی کے سندھیوں کو حل کرنے چاھیئں۔ کراچی میں وفاقی حکومت پنجابیوں کی ھوتی ھے۔ اس لیے کراچی والوں کے وفاقی مسائل کراچی کے پنجابیوں کو حل کرنے چاھیئں۔

مسئلہ یہ ھے کہ کراچی والوں کے صوبائی مسائل کراچی کے سندھی تب ھی حل کرپائیں گے ' جب کراچی سے صوبائی اسمبلی کے اراکین ' سندھی منتخب ھونا شروع ھوں گے اور کراچی والوں کے وفاقی مسائل کراچی کے پنجابی تب ھی حل کرپائیں گے ' جب کراچی سے قومی اسمبلی کے اراکین ' پنجابی منتخب ھونا شروع ھوں گے۔

کراچی سے صوبائی اسمبلی کی 43 نشتوں میں سے آدھی سے زیادہ نشتوں پر مھاجر منتخب ھوکر سندھ اسمبلی کے 130 کے ایوان میں جاکر ' سندھ اسمبلی کے اکثریتی سندھی اراکینِ اسمبلی سے کیا بات کرکے ' کیا سمجھا کر ' کراچی کے صوبائی مسئلے حل کروا سکتے ھیں؟ کیا سندھ اسمبلی کے اکثریتی سندھی اراکینِ اسمبلی کو معلوم نہیں ھوتا کہ مھاجروں کا کراچی میں سندھیوں کے ساتھ سلوک کیا ھے؟

کراچی سے قومی اسمبلی کی 21 نشتوں میں سے آدھی سے زیادہ نشتوں پر مھاجر منتخب ھوکر قومی اسمبلی کے 272 کے ایوان میں جاکر ' قومی اسمبلی کے اکثریتی پنجابی اراکینِ اسمبلی سے کیا بات کرکے ' کیا سمجھا کر ' کراچی کے قومی مسئلے حل کروا سکتے ھیں؟ کیا قومی اسمبلی کے اکثریتی پنجابی اراکینِ اسمبلی کو معلوم نہیں ھوتا کہ مھاجروں کا کراچی میں پنجابیوں کے ساتھ سلوک کیا ھے؟

کیا کراچی کے صوبائی مسائل حل کروانے کے لیے کراچی سے صوبائی اسمبلی کے سندھی اراکین کا منتخب ھونا مھاجر قبول کرلیں گے؟ کیا کراچی کے قومی مسائل حل کروانے کے لیے کراچی سے قومی اسمبلی کے پنجابی اراکین کا منتخب ھونا مھاجر قبول کرلیں گے؟

صوبائی حکومت چونکہ سندھیوں کی ھوتی ھے اس لیے کراچی کے رھنے والے سندھیوں کے مقامی مسائل نہ بھی حل ھوں تو بھی کراچی میں رھنے والے سندھی اپنے صوبائی مسئلے دیہی سندھ سے منتخب ھونے والے سندھی اراکینِ اسمبلی کے ذریعے صوبائی حکومت سے اور قومی مسئلے ' قومی اسمبلی کے سندھی اراکینِ اسمبلی کی توسط سے قومی اسمبلی کے پنجابی اراکینِ اسمبلی کے ذریعے وفاقی حکومت سے حل کروا لیتے ھیں۔ اس لیے کراچی میں رھنے والے سندھی کراچی کی سیاست میں دلچسپی ھی نہیں لیتے۔

وفاقی حکومت چونکہ پنجابیوں کی ھوتی ھے اس لیے کراچی کے رھنے والے پنجابیوں  کے مقامی مسائل نہ بھی حل ھوں تو بھی کراچی میں رھنے والے پنجابی اپنے قومی مسئلے پنجاب سے منتخب ھونے والے پنجابی اراکینِ اسمبلی کے ذریعے وفاقی حکومت سے اور صوبائی مسئلے '  قومی اسمبلی کے پنجابی اراکینِ اسمبلی کی توسط سے قومی اسمبلی کے سندھی اراکینِ اسمبلی کے ذریعے صوبائی حکومت سے حل کروا لیتے ھیں۔ اس لیے کراچی میں رھنے والے پنجابی کراچی کی سیاست میں دلچسپی ھی نہیں لیتے۔

کراچی میں مقامی حکومت چونکہ مھاجروں کی ھوتی ھے اس لیے کراچی کے مھاجر اپنے مقامی مسائل تو قومی ' صوبائی اور مقامی اسمبلی کے مھاجر منتخب نمائندوں کے ذریعے مقامی حکومت سے حل کروالیتے ھیں لیکن مھاجروں کے صوبائی مسئلے اور قومی مسئلے کیسے حل ھوں گے؟

No comments:

Post a Comment