Thursday, 22 June 2017

آپ میں کونسا کردار ادا کرنے کی صلاحیت ھے؟


آپ حکمراں کو چوھدری کہہ سکتے ھیں۔
آپ انتظامیہ کو منشی کہہ سکتے ھیں۔
آپ میڈیا کو مراثی کہہ سکتے ھیں۔

چوھدری کا کام پروگرام بنانا ھوتا ھے۔
منشی کا کام چوھدری کے بنائے گئے پروگرام پر عمل کرنا ھوتا ھے۔
میڈیا کا کام چوھدری کے بنائے گئے پروگرام کا پروپگنڈہ کرنا ھوتا ھے۔
عوام تماش بین ھوتے ھیں۔

مقامی سطح پر آپنے اپنے علاقے میں چوھدریوں کو دیکھا ھوگا۔
چوھدریوں کے پاس منشی ھوتے ھیں۔ جنہیں آپ انتظامیہ کہہ سکتے ھیں۔
چوھدریوں کے پاس مراثی ھوتے ھیں۔ جنہیں آپ میڈیا کہہ سکتے ھیں۔

آپنے اندازہ لگانا ھو کہ کون سا چوھدری کامیاب چوھدری ھے تو آپ اس چوھدری کے منشیوں اور مراثیوں کی صلاحیوں کو پرکھ لیں۔ آپکو اندازہ ھوجائے گا کہ کونسے چوھدری کے پروگرام پر عمل ھوگا اور کونسے چوھری کی چودھراھٹ نہیں چلنی۔

مقامی سطح کی طرح کچھ ایسے ھی صوبائی اور ملکی سطح پر بھی ھوتا ھے۔ بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ھوتا ھے۔

مقامی سطح کے چوھریوں کے پاس محلوں اور برادریوں کی سطح کے منشیوں اور مراثیوں کی ٹیم ھوتی ھے۔ اس لیے مقامی سطح کے چوھریوں کو عوام پر برتری ھوتی ھے۔

صوبائی سطح کے چوھریوں کے پاس مقامی سطح کے منشیوں اور مراثیوں کی ٹیم ھوتی ھے۔ اس لیے صوبائی سطح کے چوھریوں کو مقامی سطح کے چوھریوں پر برتری ھوتی ھے۔

ملکی سطح کے چوھریوں کے پاس صوبائی سطح کے منشیوں اور مراثیوں کی ٹیم ھوتی ھے۔ اس لیے ملکی سطح کے چوھریوں کو صوبائی سطح کے چوھریوں پر برتری ھوتی ھے۔

بین الاقوامی سطح کے چوھریوں کے پاس ملکی سطح کے منشیوں اور مراثیوں کی ٹیم ھوتی ھے۔ اس لیے بین الاقوامی سطح کے چوھریوں کو ملکی سطح کے چوھریوں پر برتری ھوتی ھے۔

آپ بھی اگر منشیوں اور مراثیوں پر مشتمل ٹیم بنا سکتے ھیں تو آپ بھی اس سطح کا چوھدری بننے کی کوشش کریں ' جس سطح کی آپ ٹیم بنا سکتے ھیں۔ لیکن یہ یاد رکھیں کہ؛

چوھدری کا کام پروگرام بنانا ھوتا ھے۔

منشی کا کام چوھدری کے بنائے گئے پروگرام کو سمجھ کر پروگرام پر عمل کرنا ھوتا ھے۔

مراثی کا کام چوھدری کے بنائے گئے پروگرام کو سمجھ کر پروگرام کا پروپگنڈہ کرنا ھوتا ھے۔

تماش بین ھونے کی وجہ سے عوام خود بخود اس پروگرام میں دلچسپی لینے لگیں گے۔

اگر آپ سمجھتے ھیں کہ آپ چوھدری تو نہیں بن سکتے لیکن آپ کا شمار منشیوں یا مراثیوں میں ھوسکتا ھے تو پھر اس ھی سطح کے چوھدری کی ٹیم کا رکن بننے کی کوشش کریں ' جس سطح کے آپ منشی یا مراثی بن سکتے ھیں۔

اگر آپ میں منشی یا مراثی بننے کی بھی صلاحیت نہیں ھے یا آپ چوھدری کے بغیر ھی منشی یا مراثی کا کردار ادا کر رھے ھیں۔ تو اس کا مطلب ھے کہ آپ بغیر کسی پروگرام کے اپنا وقت ضائع کرکے پریشان ھورھے ھیں۔ اس لیے وقت ضائع کرنے اور پریشان ھونے سے بہتر ھے کہ آپ اپنے گھر اور کاروبار پر دھیان دیں اور چوھدریوں ' منشیوں اور مراثیوں کو اپنا کام کرنے دیں۔

No comments:

Post a Comment