پنجابی زبان کا معیاری لہجہ ماجھی ھے۔ ماجھی لہجہ پنجابی زبان کے 8 ضمنی لہجوں؛
مالوی ’ دوآبی ’ ڈوگری ’ پہاڑی ' پوٹھو ھاری ’ ھندکو ' شاھپوری ’ جھنگوچی کو آپس
میں جوڑے ھوئے ھے۔ جبکہ ضمنی لہجوں کے 31 ذیلی لہجے ھیں۔
مالوی
کے 5 ذیلی لہجے
1۔
پوادھی پنجابی لہجہ
پوادھی
لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے مالوی میں پڑوس کے علاقے کی ھریانوی زبان کے الفاظ
کے اثرات کی وجہ سے وجود میں آیا۔ یہ لہجہ پنجاب کے مرکزی علاقے ماجھے سے جنوب
مشرق کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے بھارتی پنجاب کے اضلاع؛ کھرار ' کورالی ' روپر
' نورپور بیدی ' مورنڈہ ' پیل ' راجپورہ ' سمرالا میں بولا جاتا ھے۔ سنسکرت کے لفظ
"پوروَ اردھ" کا مطلب ھے "مشرق کی طرف کے علاقے کا آدھا حصہ"۔
اسی مناسبت سے ماجھے کے مشرق کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے کے آدھے حصے کے لوگوں
کو "پوادھیئے" کہا جاتا ھے اور وھاں بولے جانے والے لہجے کو پوادھ کی
بولی یا پوادھی کہا جاتا ھے۔
2۔
بانوالی پنجابی لہجہ
بانوالی لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے مالوی میں ھریانہ کے علاقے کی ھریانوی زبان
کے الفاظ کے اثرات کی وجہ سے وجود میں آیا۔ یہ لہجہ پنجاب کے مرکزی علاقے ماجھے سے
جنوب مشرق کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے ھریانہ کے علاقے بانوالی میں بولا جاتا ھے۔
بانوالی کے ھریانہ میں ھونے کی وجہ سے بانوالی لہجہ میں ھریانوی زبان کے الفاظ کے
اثرات زیادہ ھیں۔
3۔
بھٹیانی پنجابی لہجہ
بھٹیانی
لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے مالوی میں ھریانہ کے علاقے کی ھریانوی اور بیکانیر
کے علاقے کی مارواڑی زبان کے الفاظ کے اثرات کی وجہ سے وجود میں آیا۔ یہ لہجہ
پنجاب کے مرکزی علاقے ماجھے سے جنوب مشرق کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے ھریانہ کے
ضلع حصار میں بولا جاتا ھے اور بیکانیر کے راٹھے بولتے ھیں۔
4۔
باگڑی پنجابی لہجہ
باگڑی
لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے مالوی میں مارواڑی زبان کے الفاظ کے اثرات کی وجہ
سے وجود میں آیا۔ یہ لہجہ پنجاب کے مرکزی علاقے ماجھے سے جنوب مشرق کی طرف پنجاب
کے سرے کے علاقے بھارتی پنجاب کے ضلع فیروز پور میں بولا جاتا ھے اور بیکانیر کے
باگڑی اور راٹھور بولتے ھیں۔
5۔
لبانکی پنجابی لہجہ
لبانکی
لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے مالوی میں راجستھانی زبان کے الفاظ کے اثرات کی وجہ
سے وجود میں آیا اور مالوی کے ذیلی لہجے باگڑی سے بھی مماثلت رکھتا ھے۔ یہ لہجہ
پنجاب کے مرکزی علاقے ماجھے سے جنوب مشرق کی طرف راجستھان ' گجرات اور پاکستانی
پنجاب کے جنوب کے علاقے کے لبانہ قبیلے کے لوگ بولتے ھیں۔
ڈوگری
کا ایک ذیلی لہجہ
1۔
کانگڑی پنجابی لہجہ
کانگڑی
لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے ڈوگری کا ذیلی لہجہ ھے۔ یہ لہجہ زیادہ تر پنجاب کے
مرکزی علاقے ماجھے سے شمال مشرق کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے ھماچل پردیش کے ضلع
کانگڑہ میں بولا جاتا ھے۔
پہاڑی
کے 2 ذیلی لہجے
1۔
چمبیالی پنجابی لہجہ
چمبیالی
لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے پہاڑی کا ذیلی لہجہ ھے۔ یہ لہجہ زیادہ تر پنجاب کے
مرکزی علاقے ماجھے سے شمال مشرق کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے ھماچل پردیش کے ضلع
چمبہ میں بولا جاتا ھے۔
2۔
پونچھی پنجابی لہجہ
پونچھی
لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے پہاڑی کا ذیلی لہجہ ھے۔ یہ لہجہ زیادہ تر پنجاب کے
مرکزی علاقے ماجھے سے شمال کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ اور دیگر وسطی اضلاع میں بولا جاتا ھے۔
پوٹھوھاری
کے 5 ذیلی لہجے
1۔
گوجری پنجابی لہجہ
گوجری لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے پوٹھوھاری کا ذیلی لہجہ ھے۔ یہ لہجہ زیادہ تر
پنجاب کے مرکزی علاقے ماجھے سے شمال مغرب کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے جنوبی آزاد
کشمیر اور شمالی مغربی پنجاب میں بولا جاتا ھے۔
2۔
آوانکاری پنجابی لہجہ
آوانکاری
لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے پوٹھوھاری کا ذیلی لہجہ ھے اور پوٹھوھاری کے ذیلی
لہجے گھیبی سے بھی مماثلت رکھتا ھے۔ یہ لہجہ زیادہ تر پنجاب کے مرکزی علاقے ماجھے
سے شمال مغرب کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے میانوالی میں بولا جاتا ھے۔
3۔
گھیبی پنجابی لہجہ
گھیبی
لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے پوٹھوھاری کا ذیلی لہجہ ھے۔ یہ لہجہ زیادہ تر پنجاب
کے مرکزی علاقے ماجھے سے شمال مغرب کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے میانوالی کی
تحصیل فتح جنگ اور تحصیل پنڈی گھیب میں بولا جاتا ھے اور پوٹھوھاری کے ذیلی لہجے
آوانکاری سے کافی حدتک مماثلت رکھتا ھے۔ گھیبہ قوم جو ان علاقوں پر حکومت کرتی رھی
ھے۔ اسکی نسبت سے پنڈی گھیب شہر کا بھی نام پڑا اور اسی کی نسبت سے اس لہجے کو بھی
گھیبی لہجہ کا نام دیا گيا ھے۔
4۔
چھاچھی پنجابی لہجہ
چھاچھی
لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے پوٹھوھاری کا ذیلی لہجہ ھے اور ھندکو سے بھی مماثلت
رکھتا ھے۔۔ یہ لہجہ زیادہ تر پنجاب کے مرکزی علاقے ماجھے سے شمال مغرب کی طرف
پنجاب کے سرے کے علاقے ضلع اٹک ' ھزارہ ڈویژن اور آس پاس کے صوبہ پنجاب اور
خیبرپختوا کے علاقوں میں بولا جاتا ھے۔ چھاچھی لہجہ کا نام ضلع اٹک کے علاقے چھاچھ
سے اخذ کیا گیا ھے۔
5۔
جاندلی / روھی پنجابی لہجہ
جاندلی
لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے پوٹھوھاری کے ذیلی لہجہ چھاچھی اور پنجابی زبان کے
ضمنی لہجے شاہ پوری کے ذیلی لہجہ تھلوچی کا مکسچر لہجہ ھے۔ اسے روھی بھی کہا جاتا
ھے۔ یہ لہجہ پنجاب کے مرکزی علاقے ماجھے سے مغرب کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے
تحصیل جنڈ اور میانوالی ضلعے میں بولا جاتا ھے۔
ھندکو
کے 3 ذیلی لہجے
1۔
سوائیں پنجابی لہجہ
سوائیں
لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے ھندکو کا ذیلی لہجہ ھے۔ یہ لہجہ زیادہ تر پنجاب کے
مرکزی علاقے ماجھے سے شمال مغرب کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے ضلع اٹک کی وادی
سواں میں بولا جاتا ھے۔ سوائیں لہجہ کا نام وادی سواں کی مناسبت سے ھے۔ یہ وادی
دریائے سواں کے شمال میں واقع ھے۔ اس وادی میں کثیر تعداد میں ندیاں اور نالے بہتے
ھیں جو تمام کے تما م دریائے سوان میں شامل ھو جاتے ھیں۔ ان ندی نالوں کی وجہ سے
یہاں کی زمین کٹی پھٹی اور نا ہموار ھے۔ ھموار اور قابل کاشت اراضی بہت کم ھے۔
2۔
پشوری/پشاوری پنجابی لہجہ
پشوری/پشاوری
لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے ھندکو کا ذیلی لہجہ ھے۔ یہ لہجہ زیادہ تر پنجاب کے
مرکزی علاقے ماجھے سے شمال مغرب کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے خیبر پختونخوا کے
شہر پشاور میں بولا جاتا ھے۔ پشاور شہر میں اس زبان کو بولنے والوں کو پشاوری یا
خارے کے نام سے پکارا جاتا ھے جس کا مطلب پشاور شہر کے آبائی ھندکوان لیا جاتا ھے۔
3۔
کوھاٹی پنجابی لہجہ
کوھاٹی
لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے ھندکو کا ذیلی لہجہ ھے۔ یہ لہجہ زیادہ تر پنجاب کے
مرکزی علاقے ماجھے سے شمال مغرب کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے خیبر پختونخوا کے
ضلع کوھاٹ میں بولا جاتا ھے۔ کوھاٹ شہر میں اس زبان کو بولنے والوں کو کوھاٹی کے
نام سے پکارا جاتا ھے جس کا مطلب کوھاٹ شہر کے آبائی ھندکوان لیا جاتا ھے۔
شاہ
پوری کے 5 ذیلی لہجے
1۔
دھنی پنجابی لہجہ
دھنی
لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے شاہ پوری کا ذیلی لہجہ ھے۔ یہ لہجہ پنجاب کے مرکزی
علاقے ماجھے سے مغرب کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے ضلع چکوال ' جہلم اور اٹک میں
بولا جاتا ھے۔ دھنی لہجہ کا نام ضلع چکوال میں واقع وادیء دھن سے اخذ کیا گیا ھے۔
اس علاقے کو دھنی کا علاقہ کہا جاتا ھے۔
2۔
چکوالی پنجابی لہجہ
چکوالی
لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے شاہ پوری کا ذیلی لہجہ ھے۔ یہ لہجہ پنجاب کے مرکزی
علاقے ماجھے سے مغرب کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے ضلع چکوال میں بولا جاتا ھے۔
چکوال کا علاقہ محل وقوع کے اعتبار سے شمالی کی طرف ضلع راولپنڈی ' جنوب کی طرف
ضلع جہلم ' مشرق کی طرف خوشاب اورمغرب کی طرف میانوالی سے ملتا ھے۔
3۔ بھیروچی پنجابی لہجہ
بھیروچی
لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے شاہ پوری کا ذیلی لہجہ ھے۔ یہ لہجہ پنجاب کے مرکزی
علاقے ماجھے سے مغرب کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے ضلع سرگودھا کے شہر بھیرہ میں
بولا جاتا ھے۔ یہ پنچاب کا قد یم ترین شہر ھے۔ 326 قبل مسیح میں سکندر اعظم کی
راجہ پورس سے لڑائی کے دورآن اس کا مشہور گھوڑا "بیوس فیلس" مارا گیا۔
بیوس فیلس کو قدیم زبان سنسکرت میں بھیرہ کہتے ھیں۔ سکندر کو اس کی موت سے بہت دکھ
ھوا اور اس نے گھوڑے کے نام پر شہر کی بنیاد ڈالی۔ مشہور چینی سیاح فاھیان نے اپنے
سفرنامے میں بھیرہ شہر کا ذکر کیا ھے۔ مغل بادشاہ ظہر الدین بابر نے اپنی سوانح
"تزک بابری" میں بھیرہ کا ذکر کیا ھے۔ 1300 سال قبل بھیرہ علم و فن
سیکھنے کی اھم جگہ تھی۔ لوگ یہاں طب کا علم اور جغرافیہ کا علم سیکھنے دور دراز سے
آتے تھے۔ یہ سرزمین صو فیوں کی آماجگاہ بھی رھی ھے۔ بھیرہ کی نسبت سے اس لہجے کو
بھیروچی لہجہ کا نام دیا گيا ھے۔
4۔ تھلوچی /تھلی پنجابی لہجہ
تھلوچی
/تھلی لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے شاہ پوری اور پنجابی زبان کے ضمنی لہجے
جھنگوچی کا ذیلی لہجہ ھے۔ یہ لہجہ زیادہ تر پنجاب کے مرکزی علاقے ماجھے سے مغرب کی
طرف پنجاب کے سرے کے علاقے صحرائے تھل میں بولا جاتا ھے.یہ لہجہ دریائے سندھ کے
مشرقی جانب ضلع بھکر' ضلع لیہ ' ضلع مظفرگڑھ میں بولا جاتا ھے اور مغربی جانب صوبہ
خیبرپختوااہ کے ڈیرہ اسماعیل خان ' بنوں اور ٹانک اضلاع میں بولا جاتا ھےـ
5۔ ڈیرہ والی پنجابی لہجہ
ڈیرہ
والی لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے شاہ پوری اور پنجابی زبان کے ضمنی لہجے
جھنگوچی کے ذیلی لہجے تھلوچی / تھلی کا مکسچر ھے۔ یہ لہجہ زیادہ تر پنجاب کے مرکزی
علاقے ماجھے سے جنوب مغرب کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی
خان ’ راجن پور اور خیبرپختوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بولا جاتا ھے۔
جھنگوچی
کے 10 ذیلی لہجے
1۔
بار دی بولی پنجابی لہجہ
بار
دی بولی لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے جھنگوچی کا ذیلی لہجہ ھے۔ یہ لہجہ زیادہ تر
پنجاب کے مرکزی علاقے ماجھے کے علاقے ضلع گوجرانوالہ میں دریا چناب کے کنارے پر
غیر کاشت علاقے میں بولا جاتا ھے۔
2۔
وزیرآبادی پنجابی لہجہ
وزیرآبادی
لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے جھنگوچی کا ذیلی لہجہ ھے۔ یہ لہجہ زیادہ تر پنجاب
کے مرکزی علاقے ماجھے کے علاقے میں دریائے چناب کے کنارے واقع ضلع گوجرانوالہ کے
ایک شہر وزیر آباد میں بولا جاتا ھے۔
3۔ رچنوی پنجابی لہجہ
رچنوی
لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے جھنگوچی کا ذیلی لہجہ ھے۔ یہ لہجہ زیادہ تر پنجاب
کے مرکزی علاقے ماجھے کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بولا جاتا ھے۔ جبکہ قلیل مقدار میں
ساھیوال ' چنیوٹ اور فیصل آباد کے اضلاع میں بھی بولاجاتا ھے۔
4۔ جٹکی پنجابی لہجہ
جٹکی لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے جھنگوچی کا ذیلی لہجہ ھے۔ یہ لہجہ زیادہ تر
پنجاب کے مرکزی علاقے ماجھے کے ضلع ساھیوال میں دریائے راوی اور دریائے ستلج کے
کنارے کے علاقے میں بولا جاتا ھے۔
5۔ چناوری پنجابی لہجہ
چناوری
لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے جھنگوچی کا ذیلی لہجہ ھے۔ یہ لہجہ پنجاب کے مرکزی
علاقے ماجھے سے مغرب کی طرف کے پنجاب کے علاقے ضلع جھنگ میں دریائے چناب کے مغربی
جانب بولا جاتا ھے اور چناوری نام دریائے چناب سے نکلا ھے۔
6۔ کاچی / کاچھڑی پنجابی لہجہ
کاچی
/ کاچھڑی لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے جھنگوچی کا ذیلی لہجہ ھے۔ یہ لہجہ پنجاب
کے مرکزی علاقے ماجھے سے مغرب کی طرف کے پنجاب کے علاقے ضلع جھنگ میں دریائے جہلم
کے دائیں کنارے پر بولا جاتا ھے۔
7۔
ملتانی پنجابی لہجہ
ملتانی
لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے جھنگوچی کا ذیلی لہجہ ھے۔ یہ لہجہ پنجاب کے مرکزی
علاقے ماجھے سے جنوب مغرب کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے ملتان اور مظفر گڑہ کے
اضلاع میں بولا جاتا ھے۔ 1920ء میں ماھر لسانیات گریسن نے برصغیر کی زبانوں کے
دورے کے دوران اسے مغربی پنجابی یا لہندا کہا۔ 1962ء میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ ایک
الگ زبان ھے اور اسے سرائیکی کا نام دیا گیا۔ جو صحیح نہیں ھے۔ ملتانی لہجہ پنجابی
زبان کے ضمنی لہجے جھنگوچی کا ھی ذیلی لہجہ ھے۔
8۔ جافری/کھیترانی پنجابی لہجہ
جافری/کھیترانی
لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے شاہ پوری اور پنجابی زبان کے ضمنی لہجے جھنگوچی کے
ذیلی لہجے تھلوچی / تھلی کے مکسچر لہجے ڈیروالی میں بلوچی اور سندھی کی آمیزش سے
وجود میں آیا۔ اس لیے یہ لہجہ ڈیروالی سے مختلف لگتا ھے۔ یہ لہجہ پنجاب کے مرکزی
علاقے ماجھے سے جنوب مغرب کی طرف بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور بارکھان میں بولا
جاتا ھے۔
9۔
ریاستی / بہاولپوری پنجابی لہجہ
ریاستی
لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے جھنگوچی میں راجستھانی زبان کی آمیزش سے وجود میں
آیا۔ یہ لہجہ پنجاب کے مرکزی علاقے ماجھے سے جنوب کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے
بہاولپور اور رحیم یار خان کے اضلاع میں بولا جاتا ھے۔ اسے بہاولپوری بھی کہا جاتا
ھے۔ ریاستی نام ریاست کی وجہ سے ھے کیونکہ یہ علاقہ بہاولپور ریاست کا حصہ تھا۔
10۔
راٹھی / چولستانی پنجابی لہجہ
راٹھی
لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے جھنگوچی میں مارواڑی زبان کی آمیزش سے وجود میں
آیا۔ یہ لہجہ پنجاب کے مرکزی علاقے ماجھے سے جنوب کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے
چولستان میں بولا جاتا ھے۔ اسے چولستانی بھی کہا جاتا ھے۔ چولستانی نام چولستان کے
صحرا کی وجہ سے ھے۔
No comments:
Post a Comment