Friday, 16 March 2018

نواز شریف کو پنجابی قوم کیوں سپورٹ کرتی ھے اور کب تک کرے گی؟

پنجابی قوم نے نواز شریف کو پنجاب کے ساتھ ساتھ ' بار بار پاکستان کا حکمراں بھی بنوایا لیکن نواز شریف نے نہ تو رھنما بن کر پاکستان بھر کے پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی سیاسی تربیت کرکے پاکستان کے عوام کو سیاسی سوچ ' سمجھ اور شعور دیا۔ نہ پنجابی قوم کی سماجی ' ثقافتی اور سیاسی ترقی کے لیے اقدامات کیے۔ نہ پٹھانوں ' بلوچوں ' مھاجروں کی پنجاب کو بلیک میل کرنے ' پاکستان اور پنجابی قوم کے خلاف سازشیں کرتے کی عادت کو ختم کروانے کے لیے سیاسی اقدامات کیے۔ نہ حکمرانی کے فرائض انجام دیتے ھوئے پاکستان کے حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر کرکے پاکستان کو مظبوط اور مستحکم ملک بنایا۔ نہ معاشی و اقتصادی ترقی دے کر پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنایا بلکہ پنجاب اور پاکستان کی حکمرانی کا فائدہ اٹھاتے ھوئے اپنے ذاتی کاروبار اور اپنے خاندان کے مفادات کے تحفظ میں لگا رھا۔

اس سے بھی زیادہ اھم معاملہ یہ ھے کہ نواز شریف 1985 سے لیکر ' 32 سال کے عرصے سے پنجاب پر راج کر رھا ھے۔ بلکہ حقیقت یہ ھے کہ پنجابی 32 سال کے عرصے سے نواز شریف کو پنجاب پر راج کروا رھے ھیں۔ جبکہ پنجابیوں کے مینڈیٹ سے ھی نوا شریف کو پاکستان پر بھی 3 بار راج کرنے کا موقع ملا۔ لیکن نواز شریف نے انگریزوں کے دور سے پنجاب پر مسلط کی گئی اردو زبان کو پنجاب سے ختم کرکے پنجابیوں کو انکی زبان تک نہ دی۔ تاکہ پنجابی اپنے بچوں کو اپنی ماں بولی میں تعلیم دلوا سکتے اور دفتری معاملات کو اپنی ماں بولی میں انجام دے سکتے۔ بلکہ پنجاب کی تعلیمی اور دفتری زبان پنجابی ھو جانے سے پنجابی تہذیب ' ثقافت اور رسم و رواج نے بھی فروغ پانا تھا جبکہ پنجابی قوم نے بھی پنجابی زبان کے لہجوں اور پنجابی برادریوں کے تنازعات سے نکل کر سماجی ' معاشی اور سیاسی طور پر مظبوط ' مستحکم اور خوشحال قوم بن جانا تھا اور پاکستان کی دوسری قوموں کے ساتھ سیاسی ' سماجی ' معاشی اختلافات بھی سلجھا لینے تھے۔

اس کے باوجود اب بھی نواز شریف کو پنجایوں کی سپورٹ حاصل ھے اور پنجابیوں کی نواز شریف کو سپورٹ کی وجہ مھاجر مشرف ' بلوچ زرداری ' پٹھان عمران خان کے پنجاب پر قبضے کو روکنا ھے۔ مھاجر مشرف ' بلوچ زرداری ' پٹھان عمران خان اور ان کے پنجاب میں موجود حواریوں کے فارغ ھوجانے اور پنجاب پر ان کے قبضے کے امکانات ختم ھو جانے کے بعد نواز شریف کو پنجابی سپورٹ نہیں کریں گے۔ کیونکہ مھاجروں کے پاس مھاجر مشرف ' پٹھانوں کے پاس پٹھان عمران خان اور سندھی بلوچوں اور جنوبی پنجاب کے بلوچوں کے پاس بلوچ زرداری کے بعد کوئی ایسا لیڈر نہیں ھے جو پنجاب پر قبضے کے لیے زور آزمائی کرسکے اور نواز شریف کے پاس پنجاب اور پنجابی قوم کے لیے پنجابی قوم پرستی کا کوئی نظریہ نہیں ھے۔

No comments:

Post a Comment