قوم :- مختلف نسلوں ' ذاتوں ' برادریوں ' قبیلوں ' مذاھب کے
لوگوں کو جو زمین کے ایسے خطے میں رھتے ھیں ' جہاں انکی ایک جیسی زبان ' ایک
جیسی ثقافت اور ایک جیسی روایات ھوں۔ انہیں ایک قوم کہا جاتا ھے۔
قوم پرستی:- قوم کے لوگوں ' قوم کی زبان ' قوم کی ثقافت ' قوم
کی روایات ' قوم کی زمین ' کے ساتھ محبت اور انکے لیے قربانی دینے کو قوم پرستی کہا
جاتا ھے۔ یہ ایک عقیدہ ھے کہ انکی قوم کے لوگوں کی عزت ' قوم کی زبان کی اھمیت '
قوم کی ثقافت کا وقار ' قوم کی روایات کا احترام ' قوم کی زمین کا تحفظ ' کسی بھی
دوسرے دنیاوی کام سے زیادہ ضروری ھے۔ قوم میں قوم پرستی کی وجہ سے ھی دوسری زبان '
ثقافت ' روایات اور غیر ملکی لوگوں کے مفادات کو انکی زمین اور انکی قوم کے لوگوں
پر غلبے کو محسوس کیا جاتا ھے۔ جسکی وجہ سے قوم کے حقوق کا دفاع کرنے کی سوچ
بیدار ھونا شروع ھو جاتی ھے۔ جن قوموں میں قوم پرستی نہ ھو ' وہ قومیں نہ تو دوسری
قوموں کے غلبے کو محسوس کرتی ھیں اور نہ ھی ان میں اپنی قوم کے مفادات کا دفاع
کرنے کی سوچ بیدار ھوتی ھے۔
قوم پرست :- قوم پرست ' قوم کا ایک وکیل ھوتا ھے۔ وہ قوم کے
لوگوں ' قوم کی زبان ' قوم کی ثقافت ' قوم کی روایات ' قوم کی زمین ' کے ساتھ محبت
کرتا ھے۔ وہ اپنی قوم کی زمین ' قوم کی روایات ' قوم کی ثقافت ' قوم کی زبان '
قوم کے لوگوں ' کے مفادات کو فروغ دیتا ھے۔ وہ اپنی قوم کے لوگوں ' قوم
کی زبان ' قوم کی ثقافت ' قوم کی روایات ' قوم کی زمین ' کے مفاد کے لئے خود
کو وقف کر دیتا ھے۔ وہ اپنی قوم کی زمین ' قوم کی روایات ' قوم کی ثقافت ' قوم کی
زبان ' قوم کے لوگوں ' کے مفادات کا دفاع کرتا ھے۔
نوٹ:
افراد
مل کر گھرانہ بناتے ھیں-
گھرانے
کا سربراہ عام طور پر باپ یا دادا ھوتا ھے۔
جو
گھرانے کا سربراہ ھو اسکے نام سے ھی گھرانہ پہچانا جاتا ھے۔
گھرانے مل کر خاندان بناتے ھیں۔
خاندان
کا سربراہ عام طور پر دادا یا پر دادا ھوتا ھے۔
جو
خاندان کا سربراہ ھو اسکے نام سے ھی خاندان پہچانا جاتا ھے۔
خاندان
مل کر برادری بناتے ھیں-
برادری
کا سربراہ برادری کے زیادہ تر خاندانوں کے سربراھوں میں عزت و احترام رکھنے والی
شخصیت ھوتی ھے۔
برادری
کا سربراہ برادری میں عزت و احترام کی وجہ سے دوسری برادریوں کے لیے اھم قرار پاتا
ھے۔
برادریاں
مل کر قوم بناتی ھیں۔
قوم
کا سربراہ قوم کی زیادہ تر برادریوں کے سربراھوں میں عزت و احترام رکھنے والی
شخصیت ھوتی ھے۔
قوم
کا سربراہ قوم میں عزت و احترام کی وجہ سے دوسری قوموں کے لیے اھم قرار پاتا ھے۔
جو
گھرانہ نہ بنا سکے ' اس نے خاندان کا سربراہ کیا بننا۔
جو
خاندان نہ بنا سکے ' اس نے برادری کا سربراہ کیا بننا۔
جو
برادری کا سربراہ نہ بن سکے ' اس نے قوم کا سربراہ کیا بننا۔
جو
گھرانے کا وفادار نہ بن سکے ' اس نے خاندان کا وفادار کیا بننا۔
جو
خاندان کا وفادار نہ بن سکے ' اس نے برادری کا وفادار کیا بننا۔
جو برادری کا وفادار نہ بن سکے ' اس نے قوم کا وفادار کیا بننا۔
جو برادری کا وفادار نہ بن سکے ' اس نے قوم کا وفادار کیا بننا۔
No comments:
Post a Comment