Sunday 26 March 2017

سیاست کا مرکز کراچی اور لاڑکانہ سے تبدیل ھوکر لاھور بن چکا ھے۔

پاکستان کے قیام کے بعد سے لیکر سندھ سیاسی قیادت میں ذرخیز جبکہ پنجاب سیاسی قحط الرجالی کا شکار رھا۔ سندھ میں لیاقت علی خان ' مولانا شاہ احمد نورانی ' ذالفقار علی بھٹو ' پیر پگارو ' محمد خان جونیجو ' غلام مصطفی جتوئی ' بے نظیر بھٹو جیسی قد آور سیاسی شخصیات تھیں۔

موجودھ وقت میں پنجاب قدآور سیاسی شخصیات کے باعث ذرخیز جبکہ سندھ سیاسی قحط الرجالی کا شکار ھے. قیادت کی اسی ذرخیزی اور قحط الرجالی نے سیاست کا مرکز بھی کراچی اور لاڑکانہ سے تبدیل کرکے لاھور کردیا ھے جہاں نواز شریف ' شھباز شریف اور مریم نواز جیسی قدآور سیاسی شخصیات براجماں ھیں.


سیاسی قیادت اور سیاسی مراکز کی تبدیلی کے پاکستان کی سیاست پر کیا اثرات مرتکب ھونگے ؟

No comments:

Post a Comment