Monday, 27 March 2017

کیا نواز شریف سندھ کی صوبائی حکومت بنانے میں دلچسپی لے گا؟

کیا نواز شریف کو معلوم نہں ھے کہ ایم کیو ایم سندھ کے شھری علاقے کے مھاجروں اور پی پی پی سندھ کے دیہی علاقے کے سندھیوں کی پارٹیاں ھیں؟

کیا نواز شریف کو پتہ نہں ھے کہ سندھ میں 20 سیٹوں والے مھاجر ایم کیو ایم اور 40 سیٹوں والے سندھی پی پی پی کے ساتھ ھیں؟

ن لیگ  کے پنجاب کی پارٹی ھونے کی وجہ سے جب نواز شریف پنجاب کی ھی 144 سیٹوں میں سے 137 سیٹیں لے کر پاکستان کی وفاقی حکومت بنا سکتا ھے۔ جبکہ خیبر پختونخواہ ' فاٹا اور بلوچستان سے بھی آسانی کے ساتھ کچھ نشستیں لے سکتا ھے۔ تو سندھ کی 20 مھاجر اور 40 سندھی سیٹوں کے چکر میں پڑنے کی نواز شریف کو ضرورت کیا ھے؟

سندھ کی صوبائی حکومت بنا کر سندھی اور مھاجر ایم پی ایز کے چکر میں پڑنے سے پنجاب کو یا نواز شریف کو کیا فائدہ ھوگا؟

کسی پنجابی نے تو سندھ کا وزیرِ اعلیٰ بننا نہیں تو پھر نواز شریف سندھ کے سندھیوں اور مھاجروں کے جھگڑے میں کیوں پڑے؟

چونکہ سندھیوں کی سپورٹ پی پی پی کو ھے اور مھاجروں کی سپورٹ ایم کیو ایم کو ھے۔ اس لیے پی پی پی سندھیوں اور ایم کیو ایم مھاجروں کے مسئلے خود ھی حل کر لیں گی۔ اس لیے نواز شریف سندھ میں اپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے اپنا وقت پنجاب ' وفاقی حکومت اور بین الاقوامی امور کو دے گا یا پھر خیبر پختونخواہ ' بلوچستان ' کشمیر ' گلگت بلتستان کو دے گا۔

ھاں البتہ خانہ پری کے لیے شھباز شریف کو سندھ بھیجتا رھے گا تاکہ کہا جاسکے کہ؛ جب سندھ سے مھاجر اور سندھی ن لیگ کو مینڈیٹ ھی نہیں دیتے تو نواز شریف سندھ میں کیا کرے؟ پی پی پی سندھیوں کے مسئلے حل کرے اور ایم کیو ایم مھاجروں کے مسئلے حل کرے۔ 

چونکہ اٹھارویں ترمیم  کے بعد صوبائی خود مختیاری ھے۔ اس لیے سندھ جانے اور سندھ کی صوبائی حکومت جانے۔ وفاقی حکومت  نے تو  سندھ کے وہ ھی مسئلے حل کرنے ھیں جو وفاق کے دائرہ اختیار میں آتے ھیں۔

No comments:

Post a Comment