Saturday, 17 August 2019

پنجابیوں کو برادی کی بنیاد پر آپس کے ٹکراؤ سے بچنا چاھیے

اگست 1947 تک پنجاب ایک ھی تھا۔ پاکستان کے قیام کی وجہ سے 17 اگست 1947 کو پنجاب تقسیم ھوا۔ پنجاب کے مشرقی علاقے سے مسلمان پنجابی پنجاب کے مغربی علاقے میں آئے اور پنجاب کے مغربی علاقے سے ھندو پنجابی اور سکھ پنجابی پنجاب کے مشرقی علاقے کی طرف گئے۔ پنجاب کی 1947 میں آبادی 3 کروڑ تھی اور 2 کروڑ پنجابیوں کو نقل مکانی کرنی پڑی۔ اس لیے اس وقت پنجاب میں ھر دوسرا شخص مشرقی پنجاب سے آیا ھوا ھے۔

فرد مل کر گھرانہ بناتے ھیں۔ گھرانے مل کر خاندان بناتے ھیں۔ خاندان مل کر برادریاں بناتے ھیں۔ برادریاں مل کر قوم بناتی ھیں۔ پنجابی قوم کی 5 بڑی برادریاں ارائیں ' اعوان ' جٹ ' گجر ' راجپوت ھیں۔ پنجاب اور پنجاب سے باھر پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مغربی پنجابی اور مشرقی پنجابی کا اور ارائیں ' اعوان ' جٹ ' گجر ' راجپوت کا آپس میں سماجی اور سیاسی ٹکراؤ رھا ھے اور اب بھی ھے۔

قوم سے پہلے برادری کا عزت و احترام ' برادری سے پہلے خاندان کا عزت و احترام ' خاندان سے پہلے گھرانے کا عزت و احترام ' گھرانے سے پہلے فرد کا عزت و احترام ھوتا ھے۔ پنجابیوں کو برادی کی بنیاد پر آپس کے ٹکراؤ سے خود کو بچانا چاھیے۔ پنجابی اگر برادی کی بنیاد پر آپس میں ٹکراتے رھے تو پھر پنجابیوں کی پنجابی قوم کے بجائے ارائیں ' اعوان ' جٹ ' گجر ' راجپوت کی بنیاد پر ھی سماجی اور سیاسی صف بندی رھے گی۔ اس کی وجہ سے دیگر چھوٹی پنجابی برادریاں بھی پنجابی قوم پرست نہیں بن سکیں گی۔

No comments:

Post a Comment