Friday, 23 August 2019

ھنر کا فن اور حکمت کا طریقہء کار الگ الگ ھے۔


تعلیم کے شعبے ھنر بھی ھیں اور حکمت بھی ھیں۔ زراعت ' صنعت ' تجارت ' قانوں ' طب ' انتظامیہ ' حکومت کے معاملات ھنر کے شعبے ھیں۔ جبکہ دین اور سیاست کے معاملات حکمت کے شعبے ھیں۔ اس لیے اقتدار کو حاصل کرنے کا فن اور حکمت حاصل کرنے کا طریقہء کار الگ الگ ھے۔

ضروری نہیں کہ وزیر ' مشیر یا وزیرِ اعظم کے عہدے پر فائز ھوجانے والے سیاستدان بھی ھوں اور سیاست کے شعبے کا علم رکھنے والے سب لوگ وزیر ' مشیر یا وزیرِ اعظم کے عہدے حاصل کرپاتے ھوں۔ وزیر ' مشیر یا وزیرِ اعظم بننا حکمت کا نہیں بلکہ ھنر کا معاملا ھے۔ جبکہ دین اور سیاست کو سمجھنے اور سیکھنے کا تعلق حکمت کے ساتھ ھے۔

دین اور سیاست کو سمجھنے اور سیکھنے کے ساتھ ساتھ ھنر کے شعبے کی تعلیم بھی ھو تو زیادہ بہتر ھوتا ھے۔ لیکن صرف ھنر کے شعبے کی تعلیم کی بنیاد پر دین اور سیاست کو سمجھنے کا دعویٰ کرنا مناسب نہیں ھے۔ صرف ھنر کے شعبے کے ماھر کو دین اور سیاست کو سمجھنے کے لیے دین اور سیاست کو سمجھنا اور سیکھنا ضروری ھے۔

ھنر کے شعبے کے ماھرین اپنے اپنے شعبے میں مھارت کی بنیاد پر اپنے شعبے کو مظبوط کرکے اور ترقی دے کر شعبے سے وابسطہ معاملات میں ملک اور عوام کی خدمت کرکے ملک اور عوام کو اپنے شعبے سے وابسطہ معاملات میں فائدہ پہنچا سکتے ھیں۔

دین کے شعبے کے ماھرین دین کے شعبے میں مھارت کی بنیاد پر دین سے وابسطہ معاملات میں عوام کی راھنمائی کرکے عوام کو دنیاوی معاملات دین کے مطابق انجام دینے کا طریقہء کار بتا کر دنیا کی زندگی گزانے کے ساتھ ساتھ آخرت کی زندگی سنوارنے کا طریقہء کار بتا سکتے ھیں۔

سیاست کے شعبے کے ماھرین سیاست کے شعبے میں مھارت کی بنیاد پر حکمراں بننے کے بعد عوام کے سماجی اور انتظامی معاملات بہتر کرکے عوام کی خوشحالی میں اضافہ جبکہ ملک کو معاشی اور اقتصادی ترقی دے کر ملک کو طاقتور بنا سکتے ھیں۔

No comments:

Post a Comment