Sunday, 25 August 2019

یوپی کا اردو بولنے والا ھندوستانی لیاقت علی خان کرنال میں پیدا ھوا تھا۔

لیاقت علی خان بھارت کے یونائیٹڈ پروینس (یوپی) کا اردو بولنے والا ھندوستانی تھا لیکن وہ یکم اکتوبر 1895 کو مشرقی پنجاب کے علاقے کرنال میں پیدا ھوا۔ کیوں کہ لیاقت علی خان کے خاندان کو انگریز کی طرف سے دی گئی جاگیر دریائے جمنا کے مشرق کی طرف یونائیٹڈ پروینس (یوپی) اور مغرب کی طرف مشرقی پنجاب میں پھیلی ھوئی تھی۔ جاگیر کے 300 دیہاتوں میں سے 240 دیہات یونائیٹڈ پروینس (یوپی) میں تھے اور 60 دیہات کرنال میں تھے۔

لیاقت علی خان کے دادا نواب احمد علی خان نے 1857 کی بغاوت کے دوران کرنال میں برطانوی فوج کو بروقت مدد فراھم کی تھی۔ (ماخذ- لیپل گرفن۔ پنجاب چیفس جلد ایک)۔ لیاقت علی خاں کے والد نواب رستم علی خان کو برطانوی حکومت نے رکن الدولہ ‘ شمشیر جنگ اور نواب بہادر کے خطاب دیے ھوئے تھے۔ لیاقت علی خان کے خاندان کے ساتھ برطانوی حکومت کے خصوصی تعلقات تھے اور برطانوی سرکاری افسران عمومی طور پر یونائیٹڈ پروینس (یوپی) کے دورے کے موقع پر مظفر نگر میں ان کی بڑی اور وسیع حویلی میں تشریف لاتے تھے۔

لیاقت علی خان کی تعلیم علی گڑھ ‘ الہ آباد اور ایکسیٹر کالج آکسفورڈ میں ھوئی تھی اور انہوں نے 1923 میں سیاست میں قدم رکھا۔ وہ پہلے یونائیٹڈ پروینس (یوپی) کی صوبائی مقننہ اور پھر مرکزی قانون ساز اسمبلی میں منتخب ھوئے۔ انہوں نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور جلد ھی محمد علی جناح کے ساتھ وابستہ ھوکر قریبی رفقاء میں شامل ھوگئے۔ لیاقت علی خان نے ابتدائی طور پر 1926 کے قانون ساز کونسل کے انتخابات میں یونائیٹڈ پروینس (یوپی) سے مظفر نگر کے دیہی مسلم انتخابی حلقہ سے انتخاب میں حصہ لیا تھا۔ حلف اٹھانے کے بعد لیاقت علی خان نے اپنے پارلیمانی کیریئر کا آغاز کیا۔

لیاقت علی خان نے 1926 میں قانون ساز کونسل میں یونائیٹڈ پروینس (یوپی) کی نمائندگی کی۔ 1932 میں انہیں متفقہ طور پر یونائیٹڈ پروینس (یوپی) قانون ساز کونسل کا نائب صدر منتخب کیا گیا اور مرکزی قانون ساز اسمبلی کے انتخاب میں حصہ لینے سے پہلے سن 1940 تک یونائیٹڈ پروینس (یوپی) قانون ساز کونسل کے منتخب رکن رھے۔ 1945-46 میں بھارت میں قانون ساز کونسل کے انتخابات ھوئے اور لیاقت علی خان نے یونائیٹڈ پروینس (یوپی) سے میرٹھ کے حلقہ سے مرکزی قانون ساز کونسل کا انتخاب جیتا۔

No comments:

Post a Comment