ھندوستان
کئی دھائیوں سے افغانستان اور سینٹرل ایشن ممالک تک پنہچنے کے درینہ منصوبے پر عمل
درآمد کے لیے پاکستان کے جنوبی علاقے سے راستہ بننانے میں مصروف رھا ھے ' جسکے لیے
پنجاب مخالف ھر عمل میں بڑہ چڑہ کر حصہ لیتا رھا ھے۔ ماضی میں ' پاکستان کے قیام
کے بعد سے لیکر ھندوستان کو اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے روس کا اشتراک حاصل رھا
لیکن امریکہ کو چونکہ روس کو گرم پانی تک پہنچنے سے روکنے کے لیے روس کو افغانستان
میں ھی روکنا تھا ' جس کے لیے امریکہ کو مظبوط پنجاب کی ضرورت تھی ' اس لئے
ھندوستانی منصوبہ تو پایا تکمیل تک نہ پہنچ پایا ' لیکن ھندوستان کی آشیرباد
بحرحال پردہ درپردہ ان پنجاب مخالف عناصر کو ملتی ھی رھی۔
موجودہ حالات میں چونکہ امریکہ ھندوستان کے تعاون سے روس کے ساتھ ساتھ چین کو بھی گرم پانی تک پہنچنے سے روکنا چاھتا ھے ' جسکے لیے پنجاب تعاون کرنے پر تیار نہیں ' اس لیے کمزور پنجاب اور ھندوستان کے افغانستان اور سینٹرل ایشن ممالک تک پہنچنے کا درینہ منصوبہ امریکہ کے مفاد میں ھے ' اس لیے ھندوستانی عزائم کو امریکن آشیرباد بھی حاصل ھے ' جسکی وجہ سے نہ صرف ھندوستان بلکہ امریکہ بھی پنجاب مخالف ھر عمل میں بڑہ چڑہ کر حصہ لے رھا ھے ' جس سے پنجاب کو سرائیکی سازش یا جنوبی پنجاب کے نام پر تقسیم کروا کر یا پنجاب میں مذھبی اور فرقہ وارانہ فساد کرواکر' پنجاب میں خانہ جنگی کی صورت پیدا کرکے پنجابی قوم کو سیاسی ' سماجی' معاشی اور انتظامی مشکلات میں مبتلا کرنے کے خواھشمند عناصر کو خاص طور پر سھولت اور تقویت مل رھی ھے لیکن چین اور روس کا مفاد اس کے برعکس ھے۔
یونائٹڈ نیشن کے افغانستان سے انخلا کے بعد اب ایک نیا کھیل شروع ھونے والا ھے جس میں پنجابی قوم کا کردار فیصلہ کن ھوگا- اس کردار کے لیے دیکھنا ھوگا کہ اب امریکہ کے پاس کیا آپشن ھیں؟
افغانستان میں آمد کے مقاصد امریکہ کچھ بھی بیان کرتا رھا ھو لیکن اب یونائٹڈ نیشن کے افغانستان سے انخلا کے بعد امریکہ کے پاس چار آپشن ھیں۔
1۔ یونائٹڈ نیشن کی طرح امریکہ بھی افغانستان کو چھوڑ چھاڑ کر واپس چلا جائے لیکن اس صورت میں روس پھر سے افغانستان میں اپنے قدم جمانے کے بعد گرم پانیوں تک پہنچنے کے اپنے درینہ منصوبے پر عمل درآمد شروع کردے گا۔
(نوٹ:- امریکہ ' افغانستان کو چھوڑ چھاڑ کر واپس نہیں جائے گا)
2۔ امریکہ یونائٹڈ نیشن کے جانے کے باوجود بھی افغانستان ھی میں رھے اور یونائٹڈ نیشن کے بغیر ھی افغانستان میں اپنی پروردہ حکومت بنا کر اپنا مشن جاری رکھے لیکن اس صورت میں امریکہ کے عزائم کھل کر دنیا کے سامنے آجائیں گے کہ امریکہ دھشتگردی کے نام پر دنیا کو بیواقوف بنا کر دراصل افغانستان میں اس لیے آیا کہ روس کو افغانستان کے اشتراک سے گرم پانیوں تک پہنچنے کے درینہ منصوبہ سے روک پائے اور چین کے گرم پانی تک پہنچنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر سکے- ایسی صورتحال کے پیدا ھوجانے پر نہ صرف روس' چین' ایران اور امریکہ مخالف ممالک امریکہ کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے بلکہ مخالفت بھی کریں گے جس کے باعث پاکستان میں اگر امریکہ کی پروردہ حکومت ھوئی بھی تو وہ بھی پاکستان کے عوام میں امریکہ مخالف جذبات اور احتجاج کو نہیں روک پائے گی جس سے افغانستان میں امریکہ کی سپلائی لائن متاثر ھوسکتی ھے ' جس سے افغانستان میں امریکہ کا قدم جما کر رھنا اور پاکستان میں اپنی پروردہ حکومت بنا کر روس کو افغانستان کے اشتراک سے گرم پانیوں تک پہنچنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ چین کے گرم پانی تک پہنچنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر سکنے کا منصوبہ ناکام ھوسکتا ھے۔
(نوٹ:- افغانستان اور پاکستان میں اپنی پروردہ حکومت بنا کر اپنا مشن جاری رکھنے سے بھی امریکہ کا روس اور چین کے گرم پانی تک پہنچنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر سکنے کا منصوبہ ناکام ھوجانا ھے)
3۔ امریکہ یونائٹڈ نیشن کے افغانستان سے انخلا اور خاص طور پر پاکستان کے ساتھ چین کے گوادر تک اکنامک کوریڈورز کے منصوبوں کے معاھدات کے ھوجانے کے بعد افغانستان میں اپنی پروردہ حکومت کے ساتھ ساتھ پنجاب کو سرائیکی سازش یا جنوبی پنجاب کے نام پر تقسیم کروا کر یا پنجاب میں مذھبی اور فرقہ وارانہ فساد کرواکر' پنجاب میں خانہ جنگی کی صورت پیدا کرکے پنجابی قوم کو سیاسی ' سماجی' معاشی اور انتظامی مشکلات میں مبتلا کرنے کے بعد سندھ کے اردو بولنے والے مہاجروں کے ذریعے کراچی کو پاکستان سے الگ کرکے فری پورٹ بنوائے اور بلوچوں کے ذریعے بلوچستان کو آزاد ملک بنا کر وھاں اپنے اڈے بنائے جہاں سے افغانستان میں اپنی پروردہ حکومت کو کمک پہنچا کر روس کا راستہ بھی روکے اور پاکستان کے شمالی علاقوں میں بھی اپنے پروردہ عناصر کی سرپرستی کرکے چین کے راستہ میں روکاوٹیں کھڑی کرے تاکہ گوادر اور چین کے درمیان کا راستہ چین کی دسترس سے دور اور امریکہ کے کنٹرول میں رھے لیکن اس صورت میں امریکہ کی پاکستان کے ساتھ جنگ کا اندیشہ ھے جو روس' چین' ایران اور دیگر بےشمار ممالک کی پاکستان کے خطے میں دلچسپی کے سبب ایٹمی اور عالمی جنگ میں تبدیل ھوسکتی ھے جس سے امریکہ کو افغانستان اور پاکستان کے ساتھ ساتھ خلیج عرب میں موجود اپنے بحری بیڑوں اور عرب ممالک سے بھی دستبردار ھونا پڑے گا۔
(نوٹ:- روس اور چین نے گرم پانی تک پہنچنے کا منصوبہ ترک کردیا اور پاکستان کو
امریکہ سے مقابلے کے لیے تعان نہ دیا تو اس آپشن پر عمل کرنے سے امریکہ کا مسئلہ
حل ھوجانا ھے جبکہ پاکستان نے تباہ و برباد ھوجانا ھے لیکن چین یا روس نے اگر
مداخلت کی اور پاکستان کو امریکہ سے مقابلے کے لیے تعان دے دیا تو اس آپشن پر عمل
کرنے سے امریکہ کا مسئلہ حل نہیں ھونا بلکہ امریکہ کو بہت نقصان ھوجانا ھے جبکہ
ایٹمی اور عالمی جنگ بھی ھوسکتی ھے)
4۔ امریکہ پنجاب کو تقسیم کروانے کی کوششیں کرنے یا پنجاب میں مذھبی اور فرقہ وارانہ فساد کرواکر اور مہاجر' سندھی و بلوچ کو پنجابی قوم کے خلاف محاذآرائی پر اکسا کر سیاسی ' سماجی' معاشی اور انتظامی مساِئل میں مبتلا کرنے کے بجائے بلوچستان کے بلوچ اور خیبر پختونخواہ کے پشتون علاقوں میں پنجابیوں کو امریکہ' روس اور چین کے گرم پانی کے کھیل سے دور رکھنے کے لیے کشمیر اور ھندوستانی پنجاب کو ھندوستان سے آزادی دلوا کر کشمیر' ھندوستانی پنجاب' پاکستانی پنجاب' سندھ اور کراچی پر مشتمل گریٹر پنجاب بننانے کی راہ پر ڈالنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے بلوچ اور خیبر پختونخواہ کے پشتون علاقوں سے دستبردار ھونے پر راضی کرے۔ اگر امریکہ کے بجائے روس اور چین نے گرم پانی تک پہنچنے کے لیے پنجابی قوم کی پشت پناھی شروع کردی اور کشمیر کے ساتھ ساتھ ھندوستانی پنجاب کو بھی ھندوستان سے آزادی دلوا کر پاکستانی پنجاب کے ساتھ ملا کر ایک بار پھر سے دھلی سے لیکر پشاور اور کشمیر سے لیکر کشمور تک کے اصل پنجاب کو ایک کر دیا تو نہ امریکہ کی پنجاب کو تقسیم کروانے کی کوششیں کام آئیں گی اور نہ مہاجر' سندھی و بلوچ کو پنجابی قوم کے خلاف محاذآرائی پر اکسا کر سیاسی ' سماجی' معاشی اور انتظامی مساِئل میں مبتلا کرنے کی سازشیں رنگ دکھائیں گی بلکہ ھندوستان کو آشیرباد دے دے کر پاکستان کو آنکھیں دکھانے کے کام پر لگانے کا خمیازہ بھی الٹا ھندوستان کو ھی بھگتنا پڑے گا جبکہ بلوچستان کے بلوچ اور خیبر پختونخواہ کے پشتون علاقے بھی پنجاب ھی کے ساتھ رھیں گے ' جس سے پاکستان چھوٹا اور کمزور ھونے کے بجائے مزید وسیع اور مظبوط ھوجائے گا- اس صورتحال میں امریکہ کسی حال میں بھی روس اور چین کو گرم پانی تک پہنچنے سے نہیں روک پائے گا۔
(نوٹ:- یہ آپشن قابلِ عمل ھے۔ روس اور چین کو گرم پانی تک پہنچنے سے روکنے کے لیے
امریکہ اس آپشن پر عمل کرکے کامیابی حاصل کرسکتا ھے لیکن روس اور چین بھی گرم پانی
تک پہنچنے کے لیے اس آپشن پر عمل کرسکتے ھیں۔ امریکہ کے ساتھ ساتھ روس اور چین کے
بھی اس آپشن پر عمل کرنے کی صورت میں کامیابی اسکو ھوگی ' جسکا پروگرام زیادہ بہتر
ھوگا)
نوٹ؛- ان چار آپشن کے علاوہ اگر کسی کے پاس کوئی آپشن ھو کہ؛ افغانستان اور
پاکستان کے لیے امریکہ کے پاس کیا آپشن ھیں؟ تو کمنٹ کرے۔ نوازش ھوگی۔
No comments:
Post a Comment