Saturday, 29 April 2017

مطالعہ پاکستان میں جھوٹ کیوں پڑھایا جاتا ھے؟

مطالعہ پاکستان میں؛
پاکستان میں واقع زمین کی تاریخ
پاکستان میں واقع زمین کے باشندوں کی تہذیب
پاکستان میں واقع زمین کے باشندوں کی ثقافت
پاکستان میں واقع زمین کے باشندوں کی زبان
پاکستان میں واقع زمین پر پیدا ھونے والی عظیم شخصیات
کے علاوہ سب کچھ بتایا اور پڑھایا جاتا ھے۔

پاکستان میں واقع زمین کی تاریخ کا اسلیے بتایا اور پڑھایا نہیں جاتا تاکہ اس زمین کے باشندے اپنے اپنے شاندار ماضی سے آگاہ نہ ھوسکیں۔

پاکستان میں واقع زمین کے باشندوں کی تہذیب کا اسلیے بتایا اور پڑھایا نہیں جاتا تاکہ اس زمین کے باشندے اپنی اپنی شاندار تہذیب پر فخر نہ کرسکیں۔

پاکستان میں واقع زمین کے باشندوں کی ثقافت کا اسلیے بتایا اور پڑھایا نہیں جاتا تاکہ اس زمین کے باشندے اپنی اپنی شاندار ثقافت کو اختیار نہ کرسکیں۔

پاکستان میں واقع زمین کے باشندوں کی زبان کا اسلیے بتایا اور پڑھایا نہیں جاتا تاکہ اس زمین کے باشندے اپنی اپنی شاندار زبان کو بولنا شروع نہ کرسکیں۔

پاکستان میں واقع زمین پر پیدا ھونے والی عظیم شخصیات کا اسلیے بتایا اور پڑھایا نہیں جاتا تاکہ اس زمین کے باشندے اپنی اپنی عظیم شخصیات کے نقشَ قدم پر چل کر اپنی زمین کی حفاظت ' اپنی تہذیب کی عزت ' اپنی ثقافت کا احترام ' اپنی زبان کو بولنے ' اپنی عوام سے محبت کرنے والے نہ بن جائیں ' بیرونی حملہ آوروں اور قبضہ گیروں کو ھیرو کے بجائے غاصب سمجھنا شروع نہ کردیں ' بیرونی حملہ آوروں اور قبضہ گیروں کے راستے کی رکاوٹ نہ بن جائیں۔

No comments:

Post a Comment