میں
پنجابی قوم پرست ھوں لیکن میری فرینڈ لسٹ پر پنجابیوں کے علاوہ بھی فرینڈس ھیں
تاکہ آپس میں نظریات سے آگاھی اور موقف پر تبادلہ خیال ھوتا رھے۔ میرے سماٹ '
ھندکو ' براھوئی ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' کوھستانی ' چترالی ' سواتی ' گجراتی ' راجستھانی فرینڈس کی اکثریت کا رویہ تو برادشت اور تحمل والا ھوتا ھے۔
لیکن بلوچ ' پٹھان ' یوپی ' سی پی کے اردو بولنے والے ھندوستانی مھاجر اور جنوبی پنجاب و دیہی سندھ کے عربی نزاد فرینڈس
برادشت اور تحمل نہیں کر پاتے۔ اپنے موقف کو درست تسلیم کروانے کے لیے بحث
کرتے ھیں یا بیہودہ الفاظ کا استعمال اور بدتمیزی کرتے ھیں۔
میری
اپنے بلوچ ' پٹھان ' یوپی ' سی پی کے اردو بولنے والے ھندوستانی مھاجر اور جنوبی پنجاب و دیہی سندھ کے عربی نزاد فرینڈس سے درخواست ھے کہ؛ وہ اس بات کا احساس کیا کریں کہ میں پنجابی قوم
پرست ھوں اور مجھے پنجابی قوم کے جذبات اور مفادات کی ترجمانی کرنی ھے۔ نہ
کہ بلوچ ' پٹھان ' یوپی ' سی پی کے اردو بولنے والے ھندوستانی مھاجر اور جنوبی پنجاب و دیہی سندھ کے عربی نزاد کے جذبات اور مفادات کی تابعداری کرنی ھے۔
میری
اپنے فرینڈس اور خاص طور پر بلوچ ' پٹھان ' یوپی ' سی پی کے اردو بولنے والے ھندوستانی مھاجر اور جنوبی پنجاب و دیہی سندھ کے عربی نزاد فرینڈس سے گذارش ھے کہ؛
1۔
میرے لکھے گئے مضمون سے متفق ھونا ضروری نہیں ھے۔
2۔
مضمون کے موضوع اور مواد پر برھم ھونے سے گریز کیا کریں۔
3۔
مضمون کے موضوع اور مواد پر ھر کسی کو اپنا موقف دینے کا حق ھے تاکہ دوسرے فرینڈس
بھی مضمون کے علاوہ مضمون کے موضوع اور مواد پر کیے جانے والے کمنٹس پڑہ سکیں۔
4۔
مضمون میں لکھے گئے جس پیراگراف یا جملہ سے اختلاف ھو ' اس پیراگراف یا جملہ کا
حوالہ دے کر اس پیراگراف یا جملہ کے متبادل اپنا موقف پیش کیا کریں۔
5۔
مضمون میں لکھے گئے جس پیراگراف یا جملہ کو اھم سمجھتے ھیں اور چاھتے ھیں کہ دوسرے
فرینڈس بھی اس پیراگراف یا جملہ پر دھیان دیں تو اس پیراگراف یا جملہ کو کاپی کرکے
کمنٹ بکس میں پیسٹ کردیا کریں۔
6۔
مضمون کے موضوع اور مواد پر اپنا موقف دے دیا کریں لیکن اپنے موقف کو درست تسلیم
کروانے کے لیے یا مضمون میں لکھے گئے کسی پیراگراف یا جملہ کو غلط ثابت کرنے کے
لیے بحث نہ کیا کریں۔
7۔
مضمون کے موضوع اور مواد سے ھٹ کر کمنٹ نہ کیا کریں۔
8۔
مضمون کے موضوع اور مواد پر اپنا موقف پیش کرتے ھوئے بیہودہ الفاظ اور بدتمیزی سے
اجتناب کیا کریں۔
9۔
مجھے اپنی فرینڈ لسٹ پر اعلیٰ اخلاق ' اعلیٰ تعلیم یافتہ ' سیاسی شعور اور فہم و
فراست والے فرینڈس کی ضرورت ھے۔ اس لیے بہتر ھے کہ؛ بد اخلاق ' غیر تعلیم یافتہ '
سیاسی شعور سے عاری اور فہم و فراست سے محروم فرینڈس ان فرینڈ ھونے سے
بچنے کے لیے احتیاط کرنا شروع کردیں۔
نوٹ:-
میرے کسی لفظ سے کوئی فرینڈ دل آزاری محسوس کرے تو میں معذرت خواہ ھوں۔
No comments:
Post a Comment