Tuesday 21 September 2021

پاکستان کے قیام سے بنگلہ دیش کے قیام تک پنجابیوں نے 693 دن پاکستان پر حکمرانی کی۔

پاکستان کے قیام سے بنگلہ دیش کے قیام تک کے 24 سال 4 مہینے 6 دن کے عرصے کے دوران؛

(1)۔ پاکستان کے سیاسی حکمران 4 ھندوستانی مھاجر ' 2 پٹھان ' 2 بنگالی ' 2 پنجابی رھے۔

(2)۔ پاکستان کی فوج کے سربراہ 2 انگریز اور 3 پٹھان رھے۔

اس عرصے کے دوران پاکستان پر سیاسی حکمرانی؛

1۔ پٹھانوں نے 4805 دن کی جو کہ کل وقت کا %54.02 بنتا ھے۔

2۔ ھندوستانی مھاجروں نے 2154 دن کی جو کہ کل وقت کا %24.29 بنتا ھے۔

3۔ بنگالیوں نے 1244 دن کی جو کہ کل وقت کا %13.99 بنتا ھے۔

4۔ پنجابیوں نے 693 دن کی جو کہ کل وقت کا %7.79 بنتا ھے۔

مشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بننے کے بعد مغربی پاکستان کو پاکستان قرار دے دیا گیا۔ پاکستان کی آبادی؛

1۔ اس وقت %60 پنجابی قوم کی تھی۔ (کشمیری ' ھندکو ' ڈیرہ والی کا شمار پنجابی قوم میں ھوتا ھے)۔

2۔ جبکہ %40 سماٹ ' براھوئی ' گلگتی بلتستانی ' کوھستانی ' چترالی ' سواتی ' گجراتی ' راجستھانی ' پٹھان ' بلوچ ' ھندوستانی مھاجر قوم کی تھی۔

پاکستان کی تمام قومیں پاکستان بھر میں ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رھتی ھیں۔ اس لیے پاکستان میں کسی علاقے کو بھی کسی خاص قوم کا راجواڑہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ البتہ پاکستان کو انتظامی معاملات کے لیے صوبوں ' ڈویژنوں ' ضلعوں ' تحصیلوں ' یونین کونسلوں میں تقسیم کیا گیا ھے۔

پاکستان کے پنجاب کو اگر الگ ملک تصور کیا جائے تو آبادی کے لحاظ سے پاکستانی پنجاب 1۔ چین 2۔ بھارت 3۔ امریکہ 4۔ انڈونیشیا 5۔ برازیل 6۔ نائجیریا 7۔ بنگلہ دیش 8۔ روس 9۔ میکسیکو 10۔ جاپان کے بعد دنیا کا گیارواں بڑا ملک بنتا ھے۔

پاکستان میں پنجابی صرف پنجاب کی ھی سب سے بڑی آبادی نہیں ھیں۔ بلکہ خیبر پختونخوا کی دوسری بڑی آبادی ' بلوچستان کے پختون علاقے کی دوسری بڑی آبادی ' بلوچستان کے بلوچ علاقے کی دوسری بڑی آبادی ' سندھ کی دوسری بڑی آبادی ' کراچی کی دوسری بڑی آبادی بھی پنجابی ھی ھیں۔

پاکستان کے ایک لاکھ سے زیادہ آبادی والے 98 شھروں میں سے 62 شھر پنجابی اکثریتی آبادی والے ھیں۔ اس لیے زراعت ' صنعت ' تجارت ' سیاست ' صحافت ' ھنرمندی کے شعبوں ' بری و بحری و فضائی افواج اور سول سروسز کے محکموں ' تعلیمی اداروں جبکہ بڑے بڑے شھروں میں پنجابی چھائے ھوئے نظر آتے ھیں اور چھائے ھوئے نظر آتے رھیں گے۔

لیکن پاکستان کے قیام سے بنگلہ دیش بننے تک تو پاکستان پر پٹھانوں ' ھندوستانی مھاجروں ' بلوچوں کی حکمرانی رھی۔ مغربی پاکستان کے پاکستان بننے کے بعد بھی؛

1۔ کیا پاکستان کی %60 آبادی پنجابی قوم کو پاکستان پر حکمرانی کرنے کا حق نہ دینا انسانی وقار اور جمہوری اصولوں کو پامال کرنا نہیں ھے؟

2۔ کیا پاکستان کی %60 آبادی پنجابی کا سماجی حق نہیں بنتا کہ؛ "پاکستان کی قومی زبان" پنجابی ھو؟

3۔ کیا پاکستان کی %60 آبادی پنجابی کا انتظامی حق نہیں بنتا کہ؛ "پاکستان میں حکمرانی" پنجابی کی ھو؟

4۔ کیا پنجابی قوم میں سماجی عزت نہ ھونے اور انتظامی حق نہ ملنے کی سوچ کے تیزی کے ساتھ فروغ پانے کی وجہ سے پٹھان ' بلوچ ' ھندوستانی مھاجر اب پاکستان میں حکمرانی کرکے پاکستان کی عوام میں سماجی استحکام اور معاشی خوشحالی جبکہ پاکستان میں انتظامی بہتری اور اقتصادی ترقی کر پائیں گے؟

No comments:

Post a Comment