انسان کو سماجی جانور کہا جاتا ھے۔ اس لیے سماج کے ساتھ میل ملاقات کرنا اور تعلقات بنانا ھر انسان کی مجبوری ھے۔ جبکہ انسان کے گھر اور کاروبار کا ھونا بھی لازم ھے۔ اس لیے انسان کے لیے 4 چیزیں سیکھے بغیر زندگی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ھے۔
1۔ میل ملاقات کرنا۔
2۔ تعلقات استوار کرنا۔
3۔ کاروبار کرنا۔
4۔ گھر کو سمبھالنا۔
انسانوں کی اکثریت اپنی زندگی کا آغاز میل ملاقات کرنا اور تعلقات استوار کرنا سیکھے بغیر کاروبار کرنے اور گھر کو سنبھالنے سے شروع کرتی ھے۔
لوگوں کو کاروبار کرنے اور گھر کو سنبھالنے میں دشواری بھی میل ملاقات کرنا اور تعلقات استوار کرنا نہ سیکھے کی وجہ سے ھوتی ھے۔
ایک اچھا کاروباری اور ایک اچھا گھریلو ماحول صرف اس حالت میں ممکن ھے؛ جب کوئی شخص جانتا ھو کہ کس طرح میل ملاقات کی جاتی ھے اور تعلقات استوار کیے جاتے ھیں۔
تعلقات کی درجہ بندی
ھم لوگوں سے میل ملاقات کرتے ھوئے لوگوں کا عمر اور رشتے کی وجہ سے "لحاظ" کرتے ھیں۔ دولت اور ھنر کی وجہ سے "احترام" کرتے ھیں۔ عہدے یا کردار کی وجہ سے "عزت" کرتے ھیں۔ علم اور حکمت کی وجہ سے "عقیدت" کرتے ھیں۔
1۔ لحاظ کیا ھے؟
"لحاظ" ایک اخلاقی عمل ھے۔ "لحاظ" انسان کی عمر اور انسانیت کے رشتے کی وجہ سے کیا جاتا ھے۔ "لحاظ" ایک جسمانی حرکت ھے کہ؛ کسی شخص کو دھیان سے دیکھا جائے اور توجہ سے سنا جائے۔
ھمارے لیے ظاھری آداب پر عمل کرنا اور شائستگی دکھانا ضروری ھوتا ھے۔ لہذا "لحاظ" اس بات کا خیال رکھنا ھے کہ؛
کسی شخص کو خاص طور پر دھیان دیا جائے
کسی شخص کو غور سے دیکھا اور سنا جائے
کسی شخص کو قریب سے یا توجہ سے دیکھا اور سنا جائے۔
کسی شخص کو عام طور پر کسی خاص نقطہ نظر سے اھمیت دی جائے اور تعریف کی جائے۔
2۔ احترام کیا ھے؟
"احترام" کا درجہ "لحاظ" سے زیادہ ھے۔ "احترام" ایک غیر رسمی عمل ھے۔ "احترام" انسان کی دولت اور ھنر کی وجہ سے سماجی حیثیت کے بارے میں ھے۔ جبکہ "احترام" ھمارے رشتوں کی بنیاد بھی ھے۔
"احترام" ایک شخص کے لیے ایک رویہ اور احساس ھے۔ "احترام" کی بنیاد پر ایک فرد کے بارے میں اپنا خیال دوسروں کو دکھایا جاتا ھے۔
"احترام" ایک شخص کی حیثیت یا ایک شخص کا مقام ھے۔ جو ایک شخص سے دوسرے شخص میں مختلف ھو سکتا ھے۔
"احترام" ذاتی صلاحیتوں ' خوبیوں ' یا کامیابیوں کی وجہ سے کسی شخص کی قدر کی اھمیت ھے۔
"احترام" زیادہ "لحاظ" و اھمیت ھے اور ایک شخص کے لیے اسے نمایاں کرنا ھے کہ؛
کسی شخص کے لیے فضیلت کا احساس ھے۔
کسی شخص کی مناسب قبولیت کا احساس ھے۔
کسی شخص کی مناسب قبولیت یا اھمیت کے لیے کچھ حقوق یا مراعات دینا ھے۔
3۔ عزت کیا ھے؟
"عزت" کا درجہ "احترام" سے زیادہ ھے۔ "عزت" ایک رسمی عمل ھے۔ "عزت" انسان کے عہدے یا کردار کی وجہ سے سماجی حیثیت کے بارے میں ھے۔
"عزت" ایک شخص کی سماجی حیثیت یا مقام ھے جو "احترام" ' فخر اور دیانت کا مجموعہ ھے۔
"عزت" کا مطلب اھمیت یا قدر کی پہچان ھے۔ کسی شخص کی عزت کرنا اس شخص کو زیادہ "احترام" دینے کا ایک طریقہ ھے۔
"عزت" زیادہ "احترام" و زیادہ اھمیت ھے اور خاص طور پر عوام میں؛
کسی کے لیے زیادہ "احترام" ظاھر کرنے کے لیے جشن کا اھتمام کرنا یا اعزاز ' انعام یا لقب دینا ھے۔
کسی کے لیے کوئی کام فخر دلوانے اور خوش کرنے کے لیے کرنا ھے۔
کسی کے لیے وہ کام کرنا ھے جو آپ نے کرنے کا وعدہ کیا تھا یا کرنے پر راضی تھے۔
کسی کو یہ محسوس کروانا ھے کہ آپ اس کے لیے کچھ ضرور کریں گے۔ کیونکہ یہ اخلاقی طور پر درست ھے ' چاھے آپ اسے نہ کرنا چاھتے ھوں۔
4۔ عقیدت کیا ھے؟
"عقیدت" کا درجہ "عزت" سے زیادہ ھے۔ "عقیدت" ایک رسمی عمل ھے۔ "عقیدت" انسان کے علم اور حکمت کی وجہ سے کی جاتی ھے۔
"عقیدت" عام طور پر ضرورت سے زیادہ یا مخلص طور پر کسی شخص کی تعریف کرنا یا خراج تحسین پیش کرنا ھے۔
"عقیدت" یہ ھے کہ کسی شخص کے لیے بہت زیادہ یا احسن طریقے سے سوچا جائے۔
"عقیدت" کسی شخص کے لیے حیرت ' خوشی یا پسندیدگی کا احساس ھے۔
"عقیدت" کو "احترام" و "عزت" اور گرمجوشی کے ساتھ ادب کی نگاھوں سے دیکھنا کہا جاتا ھے کہ؛
کسی شخص سے بہت پیار کرنا ھے۔
کسی شخص کو ترجیح دینا یا بہت زیادہ پسند کرنا ھے۔
کسی شخص میں بہت زیادہ دلچسپی لینا یا اس کا حامی بننا ھے۔
"عقیدت" زیادہ "عزت" و بہت زیادہ اھمیت ھے اور کسی شخص کو خوشی سے دیکھنے یا اس کے بارے میں غور کرنے کا عمل ھے کہ؛
کسی شخص کو خوشی کے بلند احساس کے ساتھ دیکھنا ھے۔
ایسا کرنا جسے کہا جائے کہ؛ یہ کسی شخص کے لیے پسندیدگی ' پیار یا بے پناہ تعظیم یا بیش قیمت ھونے کا احساس ھے۔
مراسم کی درجہ بندی
انسان بنیادی طور پر عزت ' آرام ' سکون کی زندگی گزارنا چاھتا ھے۔
1۔ اچھے گھریلو 🏘️ دائرہ کی وجہ سے سکون ملا کرتا ھے۔
2۔ اچھے کاروباری 💵 دائرہ کی وجہ سے آرام ملا کرتا ھے۔
3۔ اچھے سماجی 👨👩👧👦 دائرہ کی وجہ سے عزت ملا کرتی ھے۔
اس لیے افراد کی مصروفیت گھریلو ' کاروباری اور سماجی دائروں میں رھتی ھے۔
لیکن گھریلو ' کاروباری اور سماجی دائروں میں مصروفیت کے لیے مراسم کی ضرورت ھوتی ھے۔
1۔ آپس میں مزاج اور مفاد کے ملنے کی صورت میں گھریلو 🏘️ مراسم والا دائرہ تشکیل پاتا ھے۔
2۔ آپس میں مزاج کے ملنے کی صورت میں سماجی 👨👩👧👦 مراسم والا دائرہ تشکیل پاتا ھے۔
3۔ آپس میں مفاد کے ملنے کی صورت میں کاروباری 💵 مراسم والا دائرہ تشکیل پاتا ھے۔
لوگ اپنے مزاج یا مفاد کی مماثلت کی وجہ سے قریب ھوتے ھیں۔ جبکہ لوگ اپنے مزاج یا مفاد میں مماثلت نہ ھونے کی وجہ سے دوری اختیار کرتے ھیں۔
اس لیے مراسم میں بنیادی اھمیت مزاج اور مفاد کی ھوتی ھے۔
لہذا گھریلو ' کاروباری اور سماجی دائروں کے لیے مراسم کی درجہ بندی مزاج اور مفاد کی بنیاد پر ھوتی ھے۔
1۔ رشتہ داروں کی آپس میں گھریلو امور میں مزاج اور کاروباری امور میں مفاد کی ھم آھنگی کی صورت میں آپس کے گھریلو 🏘️ اور کاروباری 💵 معاملات مشترکہ ھوتے ھیں۔
وہ ایک دوسرے کے لیے "عقیدت" رکھتے ھیں۔ اس لیے اچھے مشترکہ گھریلو اور کاروباری معاملات کی وجہ سے آرام و سکون ملتا ھے۔ یہ رشتہ داروں میں درجہ اول کے مراسم ھوتے ھیں۔
2۔ رشتہ داروں کی آپس میں صرف گھریلو امور میں مزاج کی ھم آھنگی کی صورت میں آپس کے صرف گھریلو 🏘️ معاملات مشترکہ ھوتے ھیں۔ جبکہ کاروباری 💵 معاملات جدا ھوتے ھیں۔
وہ ایک دوسرے کے لیے "عزت" رکھتے ھیں۔ اس لیے اچھے مشترکہ گھریلو معاملات کی وجہ سے سکون ملتا ھے۔ یہ رشتہ داروں میں درجہ دوئم کے مراسم ھوتے ھیں۔
3۔ رشتہ داروں کی آپس میں صرف کاروباری امور میں مفاد کی ھم آھنگی کی صورت میں آپس کے صرف کاروباری 💵 معاملات مشترکہ ھوتے ھیں۔ جبکہ گھریلو 🏘️ معاملات جدا ھوتے ھیں۔
وہ ایک دوسرے کے لیے "احترام" رکھتے ھیں۔ اس لیے اچھے مشترکہ کاروباری معاملات کی وجہ سے آرام ملتا ھے۔ یہ رشتہ داروں میں درجہ سوئم کے مراسم ھوتے ھیں۔
4۔ غیر رشتہ دار افراد کی آپس میں سماجی امور میں مزاج اور کاروباری امور میں مفاد کی ھم آھنگی کی صورت میں آپس کے سماجی 👨👩👧👦 اور کاروباری 💵 معاملات مشترکہ ھوتے ھیں۔
وہ ایک دوسرے کے لیے "عقیدت" رکھتے ھیں۔ اس لیے اچھے مشترکہ سماجی اور کاروباری معاملات کی وجہ سے عزت و آرام ملتا ھے۔ یہ غیر رشتہ دار افراد میں درجہ اول کے مراسم ھوتے ھیں۔
5۔ غیر رشتہ دار افراد کی آپس میں صرف سماجی امور میں مزاج کی ھم آھنگی کی صورت میں آپس کے صرف سماجی 👨👩👧👦 معاملات مشترکہ ھوتے ھیں۔ جبکہ کاروباری💵 معاملات جدا ھوتے ھیں۔
وہ ایک دوسرے کے لیے "عزت" رکھتے ھیں۔ اس لیے اچھے مشترکہ سماجی معاملات کی وجہ سے عزت ملتی ھے۔ یہ غیر رشتہ دار افراد میں درجہ دوئم کے مراسم ھوتے ھیں۔
6۔ غیر رشتہ دار افراد کی آپس میں صرف کاروباری امور میں مفاد کی ھم آھنگی کی صورت میں آپس کے صرف کاروباری 💵 معاملات مشترکہ ھوتے ھیں۔ جبکہ سماجی 👨👩👧👦 معاملات جدا ھوتے ھیں۔
وہ ایک دوسرے کے لیے "احترام" رکھتے ھیں۔ اس لیے اچھے مشترکہ کاروباری معاملات کی وجہ سے آرام ملتا ھے۔ یہ غیر رشتہ دار افراد میں درجہ سوئم کے مراسم ھوتے ھیں۔
7۔ رشتہ دار یا غیر رشتہ دار افراد میں آپس میں مزاج یا مفاد نہ ملے تو ساتھ نہیں نبھا کرتا۔ ایسی صورت میں آپس کے نہ صرف گھریلو اور سماجی بلکہ کاروباری معاملات بھی جدا ھوتے ھیں۔ اس لیے مراسم صرف اخلاقی 🙋 نوعیت کے ھوتے ھیں۔
وہ ایک دوسرے کے لیے صرف "لحاظ" رکھتے ھیں۔ اس لیے
اچھے گھریلو ' سماجی اور کاروباری مراسم نہ ھونے کی وجہ سے عزت و آرام اور سکون نہیں ملتا ھے۔ یہ رشتہ دار اور غیر رشتہ دار افراد میں درجہ چہارم کے مراسم ھوتے ھیں۔
8۔ رشتہ دار یا غیر رشتہ دار افراد کے آپس میں مزاج کے ٹکرانے یا مفاد کے ٹکرانے کی وجہ سے آپس میں ٹکراؤ والے مراسم ھوتے ھیں۔ ایسی صورت میں مراسم دشمنی ⚔️ والے ھوتے ھیں۔
وہ ایک دوسرے کے لیے "عداوت" رکھتے ھیں۔ اس لیے؛
1۔ ٹکراؤ والے کاروباری مراسم کی وجہ سے بے آرامی رھتی ھے۔
2۔ ٹکراؤ والے سماجی مراسم کی وجہ سے بے عزتی ھوتی ھے۔
3۔ ٹکراؤ والے گھریلو مراسم کی وجہ سے بے سکونی رھتی ھے۔
یہ رشتہ دار اور غیر رشتہ دار افراد میں درجہ پنجم کے مراسم ھوتے ھیں۔
No comments:
Post a Comment