Saturday 25 September 2021

پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت PMLN کا PNF کے ساتھ موازنہ

سیاست ایک کھیل ھے۔ سیاست کے کھیل میں سیاسی کھلاڑی کو معلوم ھونا چاھیے کہ؛ 

1۔ سماجی ' انتظامی ' معاشی ' اقتصادی مسائل کیا ھیں؟ 

2۔ سماجی ' انتظامی ' معاشی ' اقتصادی مسائل کی وجوھات کیا ھیں؟ 

3۔ سماجی ' انتظامی ' معاشی ' اقتصادی مسائل کو حل کیسے کیا جاسکتا ھے؟

سیاست کا کھیل کھیلنے کے لیے سماجی ' انتظامی ' معاشی ' اقتصادی مسائل کو "بنیاد" بنا کر "بیانیہ" بنانا ضروری ھوا کرتا ھے۔ جبکہ "بیانیہ" کو عملی شکل دینے کے لیے "منظم جماعت" کا ھونا ضروری ھوتا ھے۔

پاکستان میں تین بڑی سیاسی جماعتیں PMLN, PTI, PPP ھیں۔ PMLN چونکہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ھے۔ اس لیے PMLN کا PNF کے ساتھ موازنہ کرکے PMLN کے "منظم جماعت" یا "غیر منظم جماعت" ھونے کا جائزہ لیتے ھیں۔

جماعت تشکیل دینا مکان بنانے کی طرح ھے۔ جب مکان بنانا ھو تو مشکل مراحل 4 ھوتے ھیں؛

1۔ پہلا "پلاٹ" حاصل کرنا ھوتا ھے۔ 

2۔ دوسرا "بنیاد" کھڑی کرنا ھوتا ھے۔ 

3۔ تیسرا "دیواریں" کھڑی کرنا ھوتا ھے۔

4۔ چوتھا "چھت" ڈالنا ھوتا ھے۔

اس کے بعد جلد یا بدیر مکان کا؛

1۔ "پلستر" بھی ھو جاتا ھے۔ 

2۔ "فرش" بھی ڈل جاتا ھے۔ 

3۔ "دروازے" بھی لگ جاتے ھیں۔

اس وقت تک PMLN کی صورتحال کیا ھے؟ جبکہ PNF کی تو اس وقت تک کی صورتحال یہ ھے کہ؛

1۔ PNF کا "پلاٹ" یعنی "بیانیہ" باقاعدہ 2000 سے زیادہ مضامین اور "منشور و دستور" کی شکل میں موجود ھے۔ 

پنجابی قوم کے لیے بلکہ سماٹ ' براھوئی ' ھندکو ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' کوھستانی ' چترالی ' سواتی ' ڈیرہ والی ' گجراتی ' راجستھانی (کشمیری ' ھندکو ' ڈیرہ والی کا شمار پنجابی قوم میں ھوتا ھے) کے لیے بھی سماجی عزت ' انتظامی بالادستی ' معاشی خوشحالی ' اقتصادی ترقی کے لیے PNF کے "بیانیہ" کو صرف پنجابی قوم ھی نہیں بلکہ پٹھان ' بلوچ ' ھندوستانی مھاجر بھی سمجھنے لگے ھیں۔

کیا نواز شریف نے سماٹ ' براھوئی ' ھندکو ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' کوھستانی ' چترالی ' سواتی ' ڈیرہ والی ' گجراتی ' راجستھانی کے لیے نہ سہی صرف پنجابی قوم کی سماجی عزت ' انتظامی بالادستی ' معاشی خوشحالی ' اقتصادی ترقی کے لیے ھی "بیانیہ" دیا ھوا ھے؟ اگر دیا ھوا ھے تو پھر؛ کیا نواز شریف کے "بیانیہ" کی پنجابی قوم کو سمجھ آچکی ھے؟

2۔ PNF کی "بنیاد" یعنی "سینٹرل لیڈرشپ" پاکستان کے قومی ' پاکستان کے صوبوں کے صوبائی ' پاکستان کے ضلعوں کے مقامی سطح کے سماجی ' انتظامی ' معاشی ' اقتصادی مسائل ' مسائل کی وجوھات ' مسائل کے حل سے آگاہ ھے۔

کیا PMLN کی "بنیاد" یعنی "سینٹرل لیڈرشپ" پاکستان کے قومی ' پاکستان کے صوبوں کے صوبائی ' پاکستان کے ضلعوں کے مقامی سطح کے سماجی ' انتظامی ' معاشی ' اقتصادی مسائل ' مسائل کی وجوھات ' مسائل کے حل سے آگاہ ھے؟

3۔ PNF کی "دیواریں" یعنی "زونل سطح پر تنظیمی ڈھانچہ" سارے پاکستان میں 8 زونوں کے طور پر موجود ھے۔ زونوں میں آرگنائزر ' ڈپٹی آرگنائزر اور کوآرڈینیٹر ھیں۔

کیا PMLN کی "دیواریں" یعنی "زونل سطح پر تنظیمی ڈھانچہ" سارے پاکستان میں ھے؟ اگر ھے تو کیا PMLN کی زونل سطح کی لیڈرشپ صرف سرمایہ دار ھے یا PNF کی زونل سطح کی لیڈرشپ کے معیار کا سیاسی شعور اور قیادت کی صلاحیت والی بھی ھے؟

(الف)۔ PNF کا "پلاٹ" یعنی "بیانیہ" شاندار ھے۔ 

(ب)۔ PNF کی "بنیاد" یعنی "سینٹرل لیڈرشپ" لاجواب ھے۔

(پ)۔ PNF کی "دیواریں" یعنی "زونل سطح پر تنظیمی ڈھانچہ" مظبوط ھے۔

(ت)۔ اب PNF کی "چھت" یعنی "ڈسٹرکٹ لیڈرشپ" بہترین بنائی جا رھی ھے۔

لہذا PNF کی تشکیل کے مشکل مراحل گزر چکے ھیں۔ اس لیے PNF کو مکمل کرنے کے لیے؛

1۔ PNF کے پاکستان کے 100 سے زیادہ اضلاع میں 2021 میں کارکردگی ' قابلیت اور قیادت کی صلاحیت کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے میمبران میں سے "ڈسٹرکٹ آرگنائزر" اور "ڈپٹی ڈسٹرکٹ آرگنائزر" اور "ڈسٹرکٹ سیکشن کوآرڈینیٹر" بنائے جا رھے ھیں۔ جو کہ PNF کی "چھت" ھیں۔

کیا PMLN کی "چھت" یعنی "ڈسٹرکٹ لیڈرشپ" پاکستان کے 100 سے زیادہ اضلاع میں ھے؟ اگر ھے تو کیا PMLN کی ڈسٹرکٹ لیڈرشپ صرف سرمایہ دار ھے یا PNF کی ڈسٹرکٹ لیڈرشپ کے معیار کا سیاسی شعور اور قیادت کی صلاحیت رکھنے والی بھی ھے؟

2۔ PNF کی تحصیل کی ایگزیکٹو کمیٹی جبکہ "تحصیل آرگنائزر" اور "تحصیل ڈپٹی آرگنائزر" اور "تحصیل سیکشن کوآرڈینیٹر" 2022 میں بنائے جائیں گے۔ جو کہ سیاسی شعور اور قیادت کی صلاحیت رکھنے والے ھوں گے اور PNF کا "پلستر" ھوں گے۔

کیا PMLN کا "پلستر" یعنی "تحصیل لیڈرشپ" پاکستان کے 100 سے زیادہ اضلاع کی تحصیلوں میں ھے؟ اگر ھے تو کیا سیاسی شعور اور قیادت کی صلاحیت رکھنے والی ھے یا صرف سرمایہ دار ھے؟

3۔ PNF کی یونین کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی جبکہ "یونین کونسل آرگنائزر" اور "یونین کونسل ڈپٹی آرگنائزر" اور "یونین کونسل سیکشن کوآرڈینیٹر" 2023 میں بنائے جائیں گے۔ جو کہ سیاسی شعور اور قیادت کی صلاحیت رکھنے والے ھوں گے اور PNF کا "فرش" ھوں گے۔

کیا PMLN کا "فرش" یعنی "یونین کونسل لیڈرشپ" پاکستان کے 100 سے زیادہ اضلاع کی یونین کونسلوں میں ھے؟ اگر ھے تو کیا سیاسی شعور اور قیادت کی صلاحیت والی ھے یا صرف سرمایہ دار ھے؟

4۔ PNF پاکستان کے 100 سے زیادہ اضلاع کی ھر "یونین کونسل" میں 2023 کے آخر تک عوامی سطح پر کام شروع کرنے کے لیے  "دفاتر" قائم کرے گی۔ یہ PNF کے "دروازے" ھوں گے۔ تاکہ عوام کو PNF کے "بیانیہ" کی بنیاد پر PNF میں داخل کریں۔ انشاء اللہ

کیا PMLN کے "دروازے" یعنی "دفاتر"  پاکستان کے 100 سے زیادہ اضلاع کی ھر "یونین کونسل" میں موجود ھیں؟ اگر ھیں تو کیا "بیانیہ" کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیوں والے ھیں یا صرف سرمایہ داروں کے ڈیروں پر ھیں؟

No comments:

Post a Comment