Friday 24 September 2021

پنجابی نواز شریف کی "بنیادی سیاسی نالائقی" کیا ھے؟

پاکستان کے قیام سے لیکر ایک تو پاکستان میں قومی سطح کا کوئی پنجابی سیاسی رھنما وجود میں نہ آسکا اور اگر نواز شریف کو پاکستان کا پہلا پنجابی سیاسی رھنما بننے کا موقع ملا بھی تو اس نے سیاسی رھنما کے بجائے حکمران بنا رھنے کو ھی ترجیح دی۔

1۔ پنجابیوں نے بار بار نواز شریف کو اپنا سیاسی رھنما بنانے کے لیے اپنا اعتماد دیا۔ لیکن پنجابیوں کے ووٹوں کے ذریعے حکومت بنانے کے بعد بھی نواز شریف صرف حکمران ھی بنا رھا۔

2۔ نواز شریف نے سیاسی رھنما بننے کے لیے کراچی کی دوسری بڑی آبادی پنجابی ' سندھ کی دوسری بڑی آبادی پنجابی ' بلوچستان کے بلوچ علاقے کی دوسری بڑی آبادی پنجابی ' بلوچستان کے پشتون علاقے کی دوسری بڑی آبادی پنجابی ' پختونخوا کی دوسری بڑی آبادی پنجابی کو تو کیا پنجاب کی سب سے بڑی آبادی پنجابی کو بھی اپنا جذباتی یا مفاداتی ووٹ بینک نہیں بنایا۔

سندھی آج بھی بھٹو کا جذباتی یا مفاداتی ووٹ بینک بنے ھوئے ھیں۔

1۔ پنجابی ' پٹھان ' بلوچ ' مھاجر کیا بھٹو کو اس وقت اتنا یاد رکھے ھوئے ھیں جتنا سندھیوں نے یاد رکھا ھوا ھے بلکہ زندہ رکھا ھوا ھے؟

2۔ بھٹو نے سندھیوں میں اپنا جذباتی یا مفاداتی ووٹ بینک نہ بنایا ھوتا تو آج بھٹو کہاں زندہ ھوتا؟

پنجابیوں کے ووٹوں سے پاکستان کی پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرکے پاکستان کا حکمران بنتے رھنے کے باوجود جسطرح نواز شریف کی تذلیل اور توھین ھو رھی ھے؛ کیا نواز شریف نے اگر سیاسی رھنما بن کر پنجابیوں کی جذباتی یا مفاداتی سپورٹ بھی لی ھوتی تو عوام میں بے اثر اور بے توقیر قسم کے سیاستدانوں کو ھمت ھوتی کہ؛ نواز شریف کی تذلیل اور توھین کر پاتے؟

کیا نواز شریف کو تاریخ میں پاکستان کے حکمران یا پاکستان کے پنجابی حکمران کے طور پر یاد کیا جائے گا یا نواز شریف کو تاریخ میں پاکستان کے پنجابی سیاسی رھنما کے طور پر یاد کیا جائے گا؟

پنجابی نواز شریف کی "بنیادی سیاسی نالائقی" یہ ھے کہ؛ پاکستان کے زمینی حقائق اور پاکستان کی سیاست کی اھم ضرورت کے مطابق نواز شریف نے پنجابیوں کو اسطرح سے اپنا جذباتی یا مفاداتی سپورٹر نہیں بنایا؛

1۔ جیسے ھندوستانی مھاجر لیاقت علی خان اور ھندوستانی مھاجر الطاف حسین کا جذباتی یا مفاداتی سپورٹر مھاجر رھا۔

2۔ جیسے سندھی ذوالفقار علی بھٹو اور سندھی بے نظیر بھٹو کا جذباتی یا مفاداتی سپورٹر سندھی رھا۔

3۔ جیسے پختون خان غفار خان کا جذباتی یا مفاداتی سپورٹر پختون رھا۔

4۔ جیسے پشتون عبدالصمد خان اچکزئی کا جذباتی یا مفاداتی سپورٹر پشتون رھا۔

No comments:

Post a Comment