Tuesday 21 September 2021

پنجابیوں کو سماجی اور سیاسی طور پر متحرک کرنا کیوں ضروری ھے؟

قوم کو طاقتور اور متحد رکھنے میں سب سے اھم کردار ثقافت اور زبان کا ھوتا ھے۔

1۔ اگر سماجی دباؤ ڈال کر کسی قوم کے علاقے میں اس قوم کی ثقافت کو بگاڑنے کے لیے کثیر الثقافتی معاشرے کو پروان چڑھا دیا جائے تو اس قوم کی جڑیں ھل جاتی ھیں اور وہ قوم کمزور ھونے لگتی ھے۔

2۔ اگر قانون سازی کر کے کسی قوم کے علاقے میں دوسری قوم کی زبان کو سرکاری زبان بنا دیا جائے تو اس قوم میں قوم پرستی کے جذبات کم ھونا شروع ھوجاتے ھیں اور وہ قوم بکھرنا شروع ھوجاتی ھے۔

انگریز نے 1849 میں پنجاب پر قابض ھونے کے بعد پنجاب کو کمزور اور پنجابی قوم کو بکھیرنے کے لیے اسی فارمولے پر عمل کیا تھا۔ لیکن 1947 میں پاکستان کے قیام کے بعد بھی اب تک اسی فارمولے پر عمل ھو رھا ھے۔

1۔ پنجابیوں کے سماجی طور پر متحرک ھوکر پنجابی ثقافت کو فروغ دیے بغیر پنجابی قوم کو طاقتور نہیں بنایا جاسکتا۔

2۔ پنجابیوں کے سیاسی طور پر متحرک ھوکر پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کرواکر پنجاب کی سرکاری زبان پنجابی کروائے بغیر پنجابی قوم کو متحد نہیں کیا جاسکتا۔

No comments:

Post a Comment