Tuesday 21 September 2021

کون طے کرے کہ سندھی کون ھے اور سندھی کون نہیں ھے؟

سندھ میں ' سندھ کی مجموعی آبادی کے مطابق تو سندھی پہلے ' مہاجر دوسرے ' پنجابی تیسرے اور پٹھان چوتھے نمبر پر ھیں۔ لیکن کراچی میں مہاجر پہلے ' پنجابی دوسرے ' پٹھان تیسرے اور سندھی چوتھے نمبر پر ھیں۔ جبکہ اندرون سندھ ' سندھی پہلے ' پنجابی دوسرے ' مہاجر تیسرے اور پٹھان چوتھے نمبر پر ھیں۔

سندھ میں پنجابیوں کی بہت بڑی تعداد رھتی ھے۔ جن کے ساتھ سماجی ' سیاسی ' معاشی اور انتظامی معاملات میں انتہائی نامناسب سلوک ھو رھا ھے۔ اب تک اس ابہام کو بھی طے نہیں کیا جارھا کہ؛ سندھ میں رھنے والے پنجابی کی حیثیت کیا ھے؟

ایک طرف تو سندھ میں رھنے والے سید اور بلوچ خود کو سندھی قرار دیتے ھیں۔ دوسری طرف سندھ میں 1901 اور 1932 سے آباد پنجابی کو سندھی تسلیم کرکے سماجی ' سیاسی ' معاشی اور انتظامی معاملات میں برابری کا حق دینے کی مخالفت کرتے ھیں۔

پنجاب کے سندھ کا پڑوسی ھونے کی وجہ سے پنجابیوں کو معلوم ھونا چاھیے کہ؛ سندھ کے اصل وارث کون ھیں؟ تاکہ بین الصوبائی معاملات اور قوموں کے باھمی تعلقات کے مطلق پالیسی بناتے وقت پنجابیوں کو آسانی ھو۔

سندھ کے ساتھ پنجاب کے تعلقات کا انحصار چونکہ سندھ میں رھنے والے پنجابیوں کے ساتھ ھونے والے سلوک سے بھی منسلک ھے۔ اس لیے سندھی کون ھے اور سندھی کون نہیں ھے کا معاملہ جلد طے ھونا ضروری ھے۔

سندھ کے سماٹ سندھی ھی اس معاملے میں کوئی فیصلہ کن کردار ادا کرسکتے ھیں۔ لیکن سندھ کے سماٹ سندھی کو بھی سندھ پر قابض سید اور بلوچ نے قوت فیصلہ سے محروم کیا ھوا ھے۔

سندھ کا چیف منسٹر سماٹ سندھی کو بنانے کا اصول طے کرلیا جائے تو سندھ میں سماٹ سندھی جو کہ سندھ کا اصل مالک ھے۔ اس قابل ھو سکتا ھے کہ؛ سندھ میں سندھی کون ھے اور سندھی کون نہیں ھے کا معاملہ طے کرپائے۔

No comments:

Post a Comment