Friday 24 September 2021

کیا مستقبل میں "پشتونستان" اور "خالصتان" بننے کے امکانات ھیں؟

پاکستان کے حالات کچھ ایسے محسوس ھو رھے ھیں کہ؛ امریکہ اور بھارت ' خیبر پختونخوا میں ویسا ھی کھیل کھیلنا چاہ رھے ھیں۔ جیسا مشرقی پاکستان میں کھیلا گیا تھا۔

1971 میں پاکستان کا مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر پٹھان یحیٰ خان تھا اور مشرقی پاکستان کی کمانڈ نیازی پٹھان کے پاس تھی۔ مشرقی پاکستان "بنگلہ دیش" بن گیا۔

اب پاکستان اور خیبر پختونخوا پر حکومت نیازی پٹھان کی ھے۔ اس لیے خیبر پختونخوا کو "پشتونستان" بناکر آزاد کروایا جائے گا۔ لیکن؛

1۔ خیبر پختونخوا کے ھزارہ وال پنجابی ' پشاوری پنجابی ' کوھاٹی پنجابی ' ڈیرہ والی پنجابی ' کوھستانی ' چترالی ' سواتی کے علاقے بحرحال "پشتونستان" نہیں بن سکیں گے۔

2۔ امریکہ اور بھارت کے خیبر پختونخوا کو "پشتونستان" بنانے کی کوشش کے عوض بھارت کو کشمیر اور بھارتی قبضہ والے پنجاب سے ھاتھ دھونے پڑیں گے۔

کھیل ایسے لگتا ھے کہ؛

1۔ خیبر پختونخوا میں مکتی باھنی کی طرز کی تنظیمیں بنا کر پشتون نیشنلزم کو فروغ دے کر پاکستان کی فوج سے لڑوایا جائے۔

2۔ پاکستان میں رھنے والے افغانی اس لڑائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اس کے بعد افغانستان سے حملہ کرکے خیبر پختونخوا کو "پشتونستان" بنا دیا جائے۔

لیکن مسئلہ یہ ھے کہ؛

1۔ خیبر پختونخوا کے ھزارہ وال پنجابی ' پشاوری پنجابی ' کوھاٹی پنجابی ' ڈیرہ والی پنجابی کے علاقے تو پنجابی علاقے ھیں۔

2۔ پنجابی علاقے کس طرح "پشتونستان" کا حصہ بنائے جا سکتے ھیں؟

3۔ پٹھان تو پنجاب کے کچھ مغربی علاقوں پر بھی قبضہ کرنا چاھتے ھیں۔

4۔ پٹھان تو پنجاب میں پنجابیوں ' سندھ میں سندھیوں ' کراچی میں مھاجروں ' بلوچستان میں بلوچوں کی اکثریت والے علاقے میں بھی رھتے ھیں۔ کیا وہ پٹھان پنجاب ' سندھ ' کراچی ' بلوچستان سے "پشتونستان" منتقل ھو جائیں گے؟

5۔ کیا پاکستان کی فوج امریکہ اور بھارت کے کھیل کا مقابلہ کر پائے گی؟

پاکستان کی فوج میں اکثریت پنجابی اور پٹھان کی ھے۔ اس لیے؛

1۔ پاکستان کی فوج میں موجود پنجابی اور پٹھان کی سوچ کیا ھے؟

2۔ پاکستان کی فوج میں موجود پٹھان کیا "پشتونستان" بننے دیں گے؟

3۔ پاکستان کی فوج میں موجود پٹھان کیا "پشتونستان" نہیں بننے دیں گے؟

4۔ پاکستان کی فوج میں موجود پنجابی کیا "پشتونستان" بننے دیں گے؟

5۔ پاکستان کی فوج میں موجود پنجابی کیا "پشتونستان" نہیں بننے دیں گے؟

امریکہ اور بھارت ' خیبر پختونخوا کو "پشتونستان" اس لیے بنانا چاہ رھے ھیں تاکہ چین کے گوادر تک پہنچنے کے راستے میں "پشتونستان" بنا کر رکاوٹ کھڑی کی جائے۔

1۔ کیا چین ' امریکہ اور بھارت کو خیبر پختونخوا کو "پشتونستان" بنانے دے گا؟

2۔ کیا چین ' امریکہ اور بھارت کو خیبر پختونخوا کو "پشتونستان" نہیں بنانے دے گا؟

اسکے علاوہ مسئلہ یہ بھی ھے کہ بھارت اگر خیبر پختونخوا کو "پشتونستان" بنانے کا کھیل کھیلے گا تو؛

1۔ کیا پاکستان ' مشرقی پنجاب کو "خالصتان" بنانے میں مدد نہیں دے گا؟

2۔ کیا مستقبل میں خیبر پختونخوا کے "پشتونستان" اور مشرقی پنجاب کے "خالصتان" بننے کے امکانات ھیں؟

(یہ مضمون 18 ستمبر 2018 کو پوسٹ کیا گیا تھا)

No comments:

Post a Comment