Tuesday 21 September 2021

کیا نواز شریف "پی این ایف" کی طرز پر "پی ایم ایل این" آرگنائز کرنا چاھتا ھے؟

 جماعت تشکیل دینا مکان بنانے کی طرح ھے۔ جب مکان بنانا ھو تو مشکل مراحل 4 ھوتے ھیں؛

1۔ پہلا "پلاٹ" حاصل کرنا ھوتا ھے۔

2۔ دوسرا "بنیاد" کھڑی کرنا ھوتا ھے۔

3۔ تیسرا "دیواریں" کھڑی کرنا ھوتا ھے۔

4۔ چوتھا "چھت" ڈالنا ھوتا ھے۔

اس کے بعد جلد یا بدیر مکان کا؛

1۔ "پلستر" بھی ھو جاتا ھے۔

2۔ "فرش" بھی ڈل جاتا ھے۔

3۔ "دروازے" بھی لگ جاتے ھیں۔

اس وقت تک "PMLN" کی صورتحال کیا ھے؟ جبکہ "PNF" کی تو اس وقت تک کی صورتحال یہ ھے کہ؛

1۔ "PNF" کا "پلاٹ" یعنی "بیانیہ" باقاعدہ 2000 سے زیادہ مضامین اور "منشور و دستور" کی شکل میں موجود ھے۔

پنجابی قوم کے لیے بلکہ سماٹ ' براھوئی ' ھندکو ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' کوھستانی ' چترالی ' سواتی ' ڈیرہ والی ' گجراتی ' راجستھانی (کشمیری ' ھندکو ' ڈیرہ والی کا شمار پنجابی قوم میں ھوتا ھے) کے لیے بھی سماجی عزت ' انتظامی بالادستی ' معاشی خوشحالی ' اقتصادی ترقی کے لیے "PNF" کے "بیانیہ" کو صرف پنجابی قوم ھی نہیں بلکہ پٹھان ' بلوچ ' ھندوستانی مھاجر بھی سمجھنے لگے ھیں۔

کیا نواز شریف نے سماٹ ' براھوئی ' ھندکو ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' کوھستانی ' چترالی ' سواتی ' ڈیرہ والی ' گجراتی ' راجستھانی کے لیے نہ سہی صرف پنجابی قوم کی سماجی عزت ' انتظامی بالادستی ' معاشی خوشحالی ' اقتصادی ترقی کے لیے ھی "بیانیہ" دیا ھوا ھے؟ اگر دیا ھوا ھے تو پھر؛ کیا نواز شریف کے "بیانیہ" کی پنجابی قوم کو سمجھ آچکی ھے؟

2۔ "PNF" کی "بنیاد" یعنی "زونل سطح پر تنظیمی ڈھانچہ" سارے پاکستان میں 8 زونوں کے طور پر موجود ھے۔ جبکہ 4 سیکشن بھی ھیں۔ زونوں کے آرگنائزر اور ڈپٹی آرگنائزر جبکہ سیکشنوں کے کوآرڈینیٹر ھیں۔

کیا "PMLN" کی "بنیاد" یعنی "زونل سطح پر تنظیمی ڈھانچہ" سارے پاکستان میں ھے؟ اگر ھے تو کیا "PMLN" کی زونل سطح کی لیڈرشپ صرف سرمایہ دار ھے یا "PNF" کی زونل سطح کی لیڈرشپ کے معیار کا سیاسی شعور اور قیادت کی صلاحیت والی بھی ھے؟

3۔ "PNF" کی "دیواریں" یعنی "زونل ایگزیکٹو کمیٹی" ھر زون میں 10 ارکان پر مشتمل ھے۔

کیا "PMLN" کی "دیواریں" یعنی "زونل ایگزیکٹو کمیٹی" سارے پاکستان میں ھے؟ اگر ھے تو کیا "PMLN" کی زونل ایگزیکٹو کمیٹی صرف سرمایہ دار ھے یا "PNF" کی زونل ایگزیکٹو کمیٹی کے معیار کا سیاسی شعور اور قیادت کی صلاحیت والی بھی ھے؟

4۔ "PNF" کے اب پاکستان کے 100 سے زیادہ اضلاع میں "ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی" کے میمبران بنائے جا رھے ھیں۔ جو کہ "PNF" کی "چھت" ھوں گے۔

کیا "PMLN" کی "چھت" یعنی "ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی" پاکستان کے 100 سے زیادہ اضلاع میں ھے؟ اگر ھے تو کیا "PMLN" کی ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی صرف سرمایہ دار ھے یا "PNF" کی زونل ایگزیکٹو کمیٹی کے معیار کا سیاسی شعور اور قیادت کی صلاحیت والی بھی ھے؟

5۔ "PNF" کا "پلاٹ" یعنی "بیانیہ" شاندار ھے۔

6۔ "PNF" کی "بنیاد" یعنی "زونوں کے آرگنائزر اور ڈپٹی آرگنائزر جبکہ سیکشنوں کے کوآرڈینیٹر" مظبوط ھے۔

7۔ "PNF" کی "دیواریں" یعنی "زونل ایگزیکٹو کمیٹی ممبران" بہترین ھیں۔

اب "PNF" کی "چھت" یعنی "ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی" اچھی بنائی جا رھی ھے۔ "PNF" کی تشکیل کے مشکل مراحل گزر چکے ھیں۔ اس لیے "PNF" کو مکمل کرنے کے لیے؛

1۔ کارکردگی ' قابلیت اور قیادت کی صلاحیت کی بنیاد پر 2021 میں ھر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے میمبران میں سے "ڈسٹرکٹ آرگنائزر" اور "ڈپٹی ڈسٹرکٹ آرگنائزر" بنائے جا رھے ھیں۔ جو کہ "PNF" کا "پلستر" ھوں گے۔

کیا "PMLN" کا "پلستر" یعنی "ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ" اور "ڈسٹرکٹ وائس پریذیڈنٹ" پاکستان کے 100 سے زیادہ اضلاع میں ھیں؟ اگر ھیں تو کیا سیاسی شعور اور قیادت کی صلاحیت والے ھیں یا صرف سرمایہ دار ھیں؟

2۔ تحصیل کی ایگزیکٹو کمیٹی جبکہ "تحصیل آرگنائزر" اور "تحصیل ڈپٹی آرگنائزر" 2022 میں بنائے جائیں گے۔ جو کہ "PNF" کا "فرش" ھوں گے۔

کیا "PMLN" کا "فرش" یعنی "تحصیل پریذیڈنٹ" اور "تحصیل وائس پریذیڈنٹ" پاکستان کے 100 سے زیادہ اضلاع کی تحصیلوں میں ھیں؟ اگر ھیں تو کیا سیاسی شعور اور قیادت کی صلاحیت والے ھیں یا صرف سرمایہ دار ھیں؟

3۔ جبکہ 2023 میں "PNF" عوامی سطح پر کام شروع کرنے کے لیے پاکستان کے 100 سے زیادہ اضلاع کی ھر "یونین کونسل" میں "دفاتر" قائم کرے گی۔ یہ "PNF" کے "دروازے" ھوں گے تاکہ عوام کو "PNF" میں داخل کریں۔ انشاء اللہ

کیا "PMLN" کے "دروازے" یعنی پاکستان کے 100 سے زیادہ اضلاع کی ھر "یونین کونسل" میں "یونین کونسل پریذیڈنٹ" اور "یونین کونسل وائس پریذیڈنٹ" موجود ھیں جو "PMLN" کے ھر یونین کونسل میں 30 کارکن تیار کرسکیں جو نواز شریف کے "بیانیہ" کے مطابق عوام کو متحرک کرسکیں؟ اگر ھیں تو کیا سیاسی شعور اور قیادت کی صلاحیت والے ھیں یا صرف سرمایہ دار ھیں؟

نواز شریف "پلاٹ" لیے بغیر ' اگر "پلاٹ" ھے تو "بنیاد" کھڑی کیے بغیر ' اگر "بنیاد" کھڑی ھے تو "دیواریں" کھڑی کیے بغیر ' اگر "دیواریں" کھڑی ھیں تو "چھت" ڈالے بغیر ' اگر "چھت" ڈالی ھے تو "پلستر" کیے بغیر ' "پلستر" کیا ھے تو "فرش" ڈالے بغیر کہیں ھوا میں تو "دروازے" نہیں لگوا رھا؟

البتہ نواز شریف کا "بیانیہ" کے بجائے اگر "بیانے" کی بنیاد پر پاکستان کی ھر یونین کونسل میں 30 کارکن تیار کرنے کا پروگرام ھے تو پھر یہ ممکن ھے۔

اگر 2 سے 3 ارب روپے ماھانہ خرچ کرنے کا بندوبست کرلیا جائے تو پھر؛

1۔ ھر یونین کونسل میں 25 ھزار روپے فی کارکن کے حساب سے 30 کارکن 7 لاکھ 50 ھزار ماھانہ کے حساب سے دستیاب ھوجائیں گے۔

2۔ پاکستان کی تمام نہیں بلکہ صرف 3333 یونین کونسلوں میں ایک لاکھ کارکن دستیاب ھوجائیں گے اور 2 ارب 50 کروڑ روپے ماھانہ خرچ آئے گا۔

No comments:

Post a Comment