Friday 9 December 2016

پنجابی کلینڈر(جنتری) میں دن کی تقسیم

ایک پہر جدید گھڑی کے مطابق تین گھنٹوں کا ھوتا ھے اور ایک دن کے آٹھ پہر ھوتے ھیں۔
پنجابی کلینڈر(جنتری) میں ایک دن کو آٹھ ویلوں میں تقسیم کیا جاتا ھے اور ان ویلوں کے اپنے اپنے نام ھیں۔

پہلا پہر - سویر ویلا – سجرے : صبح 6 بجے سے 9 بجے تک کا وقت
دوجا پہر - دھمی ویلا - دوپیرے : صبح کے 9 بچے سے دوپہر 12 بجے تک کا وقت
تیجا پہر - پیشی ویلا - سخر دوپیرے : دوپہر کے 12 سے دن 3 بجے تک کا وقت
چوتھا پہر - لوڈے ویلا – ڈیگرے : سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت
پنجواں پہر - نمشان ویلا – ؟ : رات کے اوّلین لمحات، شام 6 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک کا وقت
چھینواں پہر - کفتاں ویلا – راتیں : رات 9 بجے سے رات 12 بجے تک کا وقت
ستواں پہر - ادھ رات ویلا – ادھی راتیں : رات 12 بجے سے سحر کے 3 بجے تک کا وقت

اٹھواں پہر - اسور ویلا - سرگی ویلے : صبح کے 3 بجے سے صبح 6 بجے تک کا وقت

No comments:

Post a Comment