Thursday, 2 May 2019

پاکستان کی عوام پاک فوج کے ادارے کو بھرپور عزت و احترام دے۔


آئین کے تحت وجود میں آنے والے ادارے اور قانون کے تحت قائم کیے گئے محکمے خراب نہیں ھوتے۔ یہ اداروں اور محکموں کے افراد ھوتے ھیں جو اپنی نا اھلی ' ناقص کرکردگی یا بدعنوانی کے ذریعے اداروں اور محکموں کی ساکھ خراب کرکے اداروں اور محکموں پر سے عوام کا اعتماد ختم کرتے ھیں۔

دنیا میں ھر ملک کو دشمن ملکوں سے بچانے کے لیے فوج کے ادارے کی ضرورت ھوتی ھے۔ اس لیے پاکستان میں بھی فوج  کا ادارہ پاکستان کے آئین کے تحت وجود میں آنے والا ادارہ ھے۔ پاکستان کی فوج مسلم امہ کی سب سے بڑی اور دنیا کی چھٹی بڑی فوج ھے۔ پاک فوج کی مظبوطی دشمن ملکوں سے پاکستان کے تحفظ اور پاکستان کے عوام کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ھے۔

پاک فوج کے موجودہ سربراہ جنرل قمر باجوہ کی قیادت میں پاک فوج نے اعلیٰ کارکردگی کا ثبوت دیا ھے۔ پاکستان کے ازلی دشمنوں اور پڑوسی ملکوں بھارت اور افغانستان سے پاکستان کو دفاعی لحاظ سے محفوظ کیا ھے۔ اس لیے ماضی کے پاک فوج کے سربراھوں کی کارکردگی کو بنیاد بنا کر پاک فوج پر تنقید کرنے والے اور افراد کا نام لیکر تنقید کرنے کے بجائے پاک فوج کے ادارے پر تنقید کرنے والے پاکستان کے محسن اور پاکستانی قوم کے خیر خواہ نہیں ھوسکتے۔

کیا پاکستان کی عوام کو احساس نہیں ھے کہ؛ اپنی فوج کے ادارے کو کمزور کرنے سے پاکستان کے دشمن ملکوں کے حوصلے بڑھیں گے؟ کیا پاکستان کی عوام کو احساس نہیں ھے کہ؛ پاک فوج کے ادارے کے کمزور ھونے سے پاکستان کا دفاع کمزور ھوگا جس سے پاکستان کی عوام غیر محفوظ ھوگی؟ پاکستان کے دشمن ملکوں کے آلہء کار بن کر پاکستان کے استحکام کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کے آلہء کار بن کر پاک فوج کے ادارے کے خلاف سازشوں کا حصہ بننے سے پاکستان کی عوام کو اجتناب کرنا چاھیے۔

پاکستان کی عوام کو پاک فوج کے ادارے کو بھرپور عزت و احترام دے کر پاک فوج کے خلاف بھارت اور افغانستان سمیت پاکستان کے دشمنوں کی طرف سے کی جانی والی سازشوں کو ناکام بنانا چاھیے اور تنقید صرف ان افراد پر کرنی چاھیے اور وہ بھی ان افراد کا نام لیکر جنہوں نے اپنی نا اھلی ' ناقص کرکردگی یا بدعنوانی کے ذریعے پاک فوج کے ادارے کی ساکھ خراب کی تھی۔

No comments:

Post a Comment