Friday, 24 May 2019

اکثریتی پنجابی کی سوچ ھے کہ؛

01۔ پاکستان اردو بولنے والے ھندوستانیوں نے بنایا۔
02۔ اردو مہذب لوگو کی زبان ھے اور پنجابی جاھل لوگو کی زبان ھے۔
03۔ قرآن کے بعد مقدس کتاب مطالع پاکستان ھے۔
04۔ اقبال پر تنقید کرنا کفر ھے۔ اس سے بڑا شاعر دنیا میں پیدا نہیں ھوا۔
05۔ پاکستان کے بنتے ھوئے 20 لاکھ پنجابی قتل ھوئے؟ یہ ھمیں نہیں معلوم لیکن ھمیں یہ معلوم ھے کہ قربانیاں اردو بولنے والوں نے دی تھیں۔
06۔ اگر ھم نے اپنے حقوق مانگے تو پاکستان ٹوٹ جائے گا۔
07۔ پنجاب سے باھر رھنے والے پنجابیوں سے ھمیں کیا لینا دینا؟
08۔ پٹھان بیشک پنجابیوں کو قتل کریں لیکن وہ ھمارے مسلمان بھائی ھیں۔
09۔ پٹھان کو کچھ کہا تو اسلام خطرے میں ھوگا۔
10۔ رنجیت سنگھ کافر تھا۔ غزنوی ' غوری ' خلجی ' تغلق ' سید ' لودھی ' مغل ' ابدالی اسلام اور پنجاب کے محسن تھے۔
11۔ پنجاب کی کوئی تاریخ نہیں ھے۔ پنجاب پہلے بھی تقسیم ھوا۔ پھر بھی ھوجائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پاکستان تو رھے گا۔
12۔ قوم کی اھمیت نہیں ھوتی۔ برادری سب سے اھم چیز ھے۔ برادری کا مخالف دائرہ انسانیت سے خارج ھے۔
13۔ پنجابی قوم پرست مشرک ھیں۔ ایک دوسرے کو کافر قرار دینا علاقے کے مسائل حل کرنے سے افضل کام ھے۔
14۔ شناختی کارڈ دیکھ کر پنجابیوں کو قتل کرنے والے بلوچ اور پٹھان نہیں بلکہ انڈین ھیں۔ کوئی مسلمان یہ کام نہیں کرسکتا۔

یہ چند باتیں ھیں جو ھماری پنجابی سوسائٹی کی عکاس ھیں۔ پھر ھم کہتے ھیں کہ؛ پنجابی کو ھر جگہ جوتے کیوں پڑتے ھیں؟

No comments:

Post a Comment