Friday, 24 May 2019

پاکستان کا کوئی بھی صوبہ اب کسی ایک قوم کا صوبہ نہیں ھے۔

پاکستان میں زیادہ تر پٹھان خیبر پختونخوا ' بلوچ بلوچستان اور دیہی سندھ ' سندھی دیہی سندھ اور ھندوستانی مھاجر کراچی میں رھتے ھیں۔ اس لیے پنجاب میں رھنے والے پٹھان ' بلوچ ' سندھی اور ھندوستانی مھاجر کو پنجابی تسلیم نہیں کیا جاتا۔ کیونکہ پنجاب میں رھنے والے پٹھان ' بلوچ ' سندھی اور ھندوستانی مھاجر کا مسئلہ یہ ھے کہ وہ پنجاب میں رہ کر بھی پنجابی نہیں بنتے اور نہ ھی ان کو پنجاب سے یا پنجابیوں کے ساتھ ھمدردی ھوتی ھے۔ پنجاب میں رہ کر بھی ان کو اپنے اصل وطن کے پنجاب کے پڑوس میں ھونے کی وجہ سے اپنے صوبے کے ساتھ اور اپنی قوم کے لوگوں کے ساتھ ھی دلچسپی ھوتی ھے۔

ایسا ھی حال ان پنجابیوں کا بھی ھے جو پنجاب کے پڑوس والے علاقوں خیبر پختونخوا ' بلوچستان ' دیہی سندھ اور کراچی میں رھتے ھیں۔ جبکہ پنجاب میں آباد دوسری قوموں کے افراد کو اپنے اصل وطن اور قوم سے دور ھونے کی وجہ سے پنجاب میں رہ کر پنجابی بننا پڑتا ھے۔ وہ پنجاب کی زمین کو اپنی دھرتی سمجھتے ھیں اور پنجابی قوم کے دکھ سکھ کو اپنا دکھ سکھ سمجھتے ھیں۔ اس لیے وہ پنجابی زبان ' تہذیب ' ثقافت اختیار کرکے پنجابی قوم میں رچ بس جاتے ھیں۔ پنجابی بن جانے کی وجہ سے ان کو پنجاب کے ساتھ اور پنجابیوں کے ساتھ محبت اور ھمدردی ھوجاتی ھے۔ اس لیے دنیا بھر میں وہ جہاں بھی جائیں انہیں پنجابی ھی سمجھا جاتا ھے اور تسلیم بھی کیا جاتا ھے۔

اس کے علاوہ اگر پنجاب میں رھنے والے پٹھان ' بلوچ ' سندھی اور ھندوستانی مھاجر کو پنجابی تسلیم کرلیا جائے تو پھر؛ کیا خیبر پختونخوا میں رھنے والے پنجابی کو پٹھان ' بلوچستان میں رھنے والے پنجابی کو بلوچ ' دیہی سندھ میں رھنے والے پنجابی کو سندھی اور کراچی میں رھنے والے پنجابی کو مھاجر تسلیم جائے گا؟ بات یہ ھے کہ قوم کا فرد ھونا اور کسی صوبے کا رھائشی ھونا دو الگ الگ موضوع ھیں۔ چونکہ پاکستان کے سارے صوبوں میں ھی اب قومیں رل مل کر رہ رھی ھیں۔ اس لیے پاکستان کا کوئی بھی صوبہ اب کسی ایک قوم کا صوبہ نہیں ھے۔ پنجاب اب پنجاب میں رھنے والے پٹھان ' بلوچ ' سندھی اور ھندوستانی مھاجر کا بھی صوبہ ھے اور خیبر پختونخوا ' بلوچستان ' سندھ اور کراچی اب پنجابیوں کے بھی صوبے ھیں۔

1 comment:

  1. پنجاب وچ رین والے پٹھان ' بلوچ تے اردو بولنے والے مھاجر نوں پنجابی منیا جاوے یا نہ منیا جاوے؟ پنجاب وچ رین والے پٹھان ' بلوچ تے اردو بولنے والے مھاجر نوں جے پنجابی مننا اے تے فے کراچی وچ رین والے تے ٹھیٹھ اردو وی بول لین والے پنجابی نوں مھاجر مننا پووے گا۔ سندھ وچ رین والے تے ٹھیٹھ سندھی وی بول لین والے پنجابی نوں سندھی مننا پووے گا۔ بلوچستان وچ رین والے تے ٹھیٹھ بلوچی وی بول لین والے پنجابی نوں بلوچ مننا پووے گا۔ خیبرپختونخوا وچ رین والے تے ٹھیٹھ پشتو وی بول لین والے پنجابی نوں نوں پٹھان مننا پووے گا۔

    ReplyDelete