Monday, 27 May 2019

خود کو بلوچ کہلوانے والے کون ھیں؟

دراوڑی زبان کا لفظ ھے " بر" جسکے معنی ھیں "آنا" اور دوسرا لفظ ھے "اوک" جو کہ اسم مفعول کی نشانی ھے. جسکے معنی "والا" ھے. "بر- اوک" کے لفظ کا مفھومی معنی "نیا آنے والا" یعنی "نووارد ' اجنبی ' پرائے دیس والا" ھے. کردستان سے آنے والے جب پندرھویں عیسوی کے آخر میں براھوئی کی زمین پر آنا شروع ھوئے تو براھوئی انکو "بر - اوک" کہتے تھے۔ انہوں نے "بر - اوک" سے "بروک" بننا شروع کردیا اور پھر "بروچ" بن گئے اور 1486 میں براھوئیوں سے جنگ کرکے براھوئی کی زمین پر قابض بھی ھوگئے۔

سولہویں عیسوی میں " بروچ" نے پنجاب اور سندھ کا رخ کرنا شروع کردیا۔ سندھ میں انہوں نے خود کو " بروچ" ھی کہلوایا۔ جبکہ پنجابیوں کی مزاھمت کا مقابلہ کرنے کے لیے مغل بادشاہ ھمایوں کی طرف سے 1555 میں لائے جانے والے 40 ھزار بلوچ پنجاب کے علاقے اوکاڑہ میں آکر " بلوچ" بن گئے۔ جبکہ دلا بھٹی کی مزاھمت کا مقابلہ کرنے کے لیے اکبر بادشاہ نے مزید بلوچ ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں لاکر آباد کیے جو جنوبی پنجاب میں پھیل گئے اور اب 1962 کے بعد سے سرائیکی بن رھے ھیں۔

بلوچستان اور سندھ میں یہ کردستانی خود کو 1900 عیسوی تک " بروچ" ھی کہلواتے تھے۔ 1783 میں بروچ نے سندھ کے عباسی کلھوڑا حکمراں سے جنگ کرکے سندھ پر قبضہ بھی کرلیا تھا۔ جبکہ 1970 میں ون یونٹ کے خاتمے کے بعد قلات ' مکران ' خاران اور لسبیلہ کی ریاستوں کو یکجا کرکے بلوچستان کے نام سے صوبہ بنوا کر "براھوی" کو "بلوچ" بنا دیا اور خود "بروچ" ھی رھے۔ لیکن پھر وقت کے گذرنے کے ساتھ ساتھ خود بھی "بروچ" سے "بلوچ" بن گئے جبکہ سندھ میں "بروچ" سے "سندھی بلوچ" بن گئے۔

پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے 50 بڑے شہروں میں سے ان کردستانیوں کی کسی ایک شہر میں بھی اکثریت نہیں ھے۔ کیونکہ کردستان سے یہ قبائل کی شکل میں آئے تھے اور براھوئی ' سماٹ ' ڈیراوالی پنجابی ' ریاستی پنجابی ' ملتانی پنجابی کے دیہی علاقوں میں اپنی قبائلی افرادی قوت کی بنا پر اپنا غلبہ کرنے کے بعد سے لیکر اب تک دیہی علاقوں میں ھی اپنی بالادستی قائم کیے ھوئے ھیں۔

اس وقت کردستان سے آنے والا ' بلوچستان میں بلوچ بن کر ‘ سندھ میں سندھی بلوچ بن کر اور پنجاب میں سرائیکی بن کر سازشیں کر رھا ھے۔ یہ ضروری ھے کہ؛ بلوچستان ' سندھ اور جنوبی پنجاب پر قابض پاکستان کی آبادی کی 3% سے بھی کم آبادی پر مشتمل کردستانی آبادی کو قبضہ گیری ' ظلم اور ناانصافیوں سے باز رکھا جائے۔

بلوچستان میں براھوئی کو بااختیار بنا کر ان کردستانیوں کی بالادستی ' ظلم اور ناانصافیوں سے نجات دلائی جائے۔ سندھ میں سماٹ سندھی کو بااختیار بنا کر ان کردستانیوں کی بالادستی ' ظلم اور ناانصافیوں سے نجات دلائی جائے۔ جنوبی پنجاب میں ملتانی پنجابیوں ' ڈیرہ والی پنجابیوں اور ریاستی پنجابیوں کو بااختیار بنا کر ان کردستانیوں کی بالادستی ' ظلم اور ناانصافیوں سے نجات دلائی جائے۔

No comments:

Post a Comment