Monday 28 May 2018

سیاست اور سیاست کے نام پر تجارت میں کیا فرق ھے؟

سیاست کا مطلب ریاست کے سماجی ' انتظامی' معاشی ' اقتصادی معاملات ھیں۔ سماجی ' انتظامی' معاشی ' اقتصادی معاملات کی خرابی کی وجوھات بتانا ' بہتر کرنے کا پروگرام دینا اور طریقہء کار بتانا سیاست ھے۔ جب تک کسی ریاست کے سماجی معاملات ٹھیک نہ ھوں تو اس وقت تک اس ریاست کے انتظامی معاملات ٹھیک نہیں ھوتے۔ جب تک کسی ریاست کے انتظامی معاملات ٹھیک نہ ھوں تو اس وقت تک اس ریاست کے معاشی معاملات ٹھیک نہیں ھوتے۔ جب تک کسی ریاست کے معاشی معاملات ٹھیک نہ ھوں تو اس وقت تک اس ریاست کے اقتصادی معاملات ٹھیک نہیں ھوتے۔ جب تک کسی ریاست کے اقتصادی معاملات ٹھیک نہ ھوں تو اس وقت تک وہ ریاست ترقی نہیں کرتی۔

ریاست کے اقتصادی حالات بہتر ھونے سے ترقیاتی کام بھی ھونا شروع ھو جاتے ھیں اور ریاست ترقی کرنے لگتی ھے۔ ریاست کے سماجی ' انتظامی' معاشی معاملات بہتر کیے بغیر صرف قرضہ لے کر ترقیاتی کام کروانے سے ریاستیں ترقی نہیں کرتیں اور نہ سماجی ' انتظامی' معاشی معاملات کی خرابی کی وجوھات بتائے ' بہتر کرنے کا پروگرام دیے اور طریقہء کار بتائے بغیر سرمایہ کے زور پر سیاست کرنے کو سیاست کہا جاسکتا ھے۔ اسے سیاست کے نام پر تجارت کہا جا سکتا ھے۔

پاکستان میں جمہوریت کے باوجود سیاسی پارٹیاں چونکہ جمہوری کے بجائے شخصی بنیادوں پر قائم ھیں۔ اس لیے سیاسی جماعتوں کے سربراہ ' سیاسی پارٹیوں کو ملک اور عوام کے سماجی ' انتظامی' معاشی معاملات کے لیے بنائے گئے پارٹی کے منشور اور دستور کے بجائے ذاتی مقاصد اور ذاتی مفادات کے لیے ھی چلاتے ھیں۔  جس کی وجہ سے پاکستان میں جمہوریت کے ھونے کے باوجود حکمرانی شخصی رھتی ھے اور اس شخصی حکمرانی کو سیاسی آمریت ھی کہا جاسکتا ھے۔

جمہوری سیاست کے نام پر سیاسی آمریت کے اس کھیل سے سیاسی جماعتوں کے سربراھان کے ذاتی مقاصد اور ذاتی مفادات کو تو فائدہ ھو رھا ھے لیکن نقصان ملک اور عوام کا ھو رھا ھے۔ جبکہ سیاسی جماعتیں بھی عوامی سیاسی جماعتوں کے بجائے پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنیاں بن کر رہ گئی ھیں اور سیاسی جماعتوں کے لیڈر اصل میں ان پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنیوں کے ڈائریکٹر ھوتے ھیں۔ جو پارٹی کے امور کو ٹھیکہ داری نظام کی طرح چلاتے ھیں۔ جبکہ ورکرز کو یہ اپنا ملازم سمجھتے ھیں۔

جب تک سیاسی جماعتوں کی ممبرشپ لسٹ الیکشن کمشن کے پاس جمع کرواکر الیکشن کمیشن کی نگرانی میں سیاسی جماعتوں کے اندر بھی یونین کونسل سے لیکر مرکزی سطح تک کے عہدیداروں کے انتخابات کروانے کا سلسلہ شروع نہیں کیا جاتا۔ اس وقت تک پاکستان میں سیاسی جماعتوں نے جمہوری کے بجائے شخصی ھی رھنا ھے اور پاکستان میں جمہوری سیاست کے نام پر سیاسی آمریت ھی رھنی ھے۔ جسکی وجہ سے عوام کے سماجی ' انتظامی' معاشی معاملات بہترکرنے کے بجائے سرمایہ کے زور پر سیاست کے نام پر تجارت ھی ھوتی رھنی ھے۔

پاکستان میں جمہوری سیاست کے نام پر سیاسی آمریت کی وجہ سے سیاسی جماعتوں کے سربراھان کے ذاتی مقاصد اور ذاتی مفادات کو تو فائدہ ھو رھا ھے لیکن نقصان ملک اور عوام کا ھو رھا ھے۔ اس لیے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ ' خاص ظور پر پاک فوج تو اس نقصان سے بچنے کے لیے کسی نہ کسی طرح ملک کی سلامتی کے معاملات اور پاکستان کے دفاع کے امور کو بخوبی سمبھالے ھوئے ھے۔ لیکن پاکستان کے عوام کے سماجی ' انتظامی' معاشی امور کے لیے پروگرام اور پالیسی بنانا حکمراں جماعت اور اپوزیشن جماعتوں کی شکل میں چونکہ جمہوری سیاست کی وجہ سے اسٹیبلشمنٹ کے بجائے سیاسی جماعتوں کا ھی فرض ھے۔ اس لیے پاکستان کی عوام روز بروز سماجی پیچیدگیوں ' انتظامی جبر اور معاشی بحران کے دلدل میں پھنستی جا رھی ھے۔

پاکستان کی 22 کروڑ عوام جمہوری سیاست کے نام پر سیاسی آمریت اور سیاست کے نام پر تجارت کی وجہ سے درج ذیل تین ملکی سطح کی پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنیوں اور تین مقامی سطح کی پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنیوں کے ھاتھوں یرغمال ھیں۔

ملکی سطح کی پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنیاں ھیں۔

نوار شریف کی پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی جسکا نام پی ایم ایل این ھے۔

آصف ذرداری کی پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی جسکا نام پی پی پی ھے۔

عمران خان کی پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی جسکا نام پی ٹی آئی ھے۔

مقامی سطح کی پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنیاں ھیں۔

الطاف حسین کی پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی جسکا نام ایم کیو ایم ھے۔

اسفند یار کی پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی جسکا نام اے این پی ھے۔

فضل الرحمان کی پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی جسکا نام جے یو آئی ھے۔

پاکستان کی باقی تمام سیاسی جماعتوں کے نام پر کام کرنے والی پارٹیاں نہ تو ملکی سطح کی پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنیاں ھیں اور نہ ھی علاقائی سطح کی پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنیاں ھیں۔ یہ چند افراد پر مشتمل سروس پروائیڈر فرمیں ھیں۔ ان میں سے کسی فرم کو ملکی سطح کی کسی پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی سے ٹھیکہ مل جائے تو ٹھیک ھے ورنہ کمیشن کے عوض اپنی خدمات کسی مقامی سطح کی پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کو پیش کردیتی ھیں۔ سازشیں ' شرارتیں اور بلیک میلنگ کرنے کے چکر میں مصروف رھنا ان فرموں کا پسندیدہ مشغلہ رھتا ھے۔ اس لیے ' اکثر و بیشر ملکی سطح کی اور علاقائی سطح کی پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنیاں ' ملک اور عوام میں سازشیں ' شرارتیں اور بلیک میلنگ کرنے والے معاملات ان سروس پروائیڈر فرموں کے ذریعے بھی انجام دیتی ھیں۔ تاکہ سیاست کے نام پر تجارت کا سلسہ جاری رھے۔

No comments:

Post a Comment