Friday 11 May 2018

کیا پنجاب مزید تقسیم ھونے والا ھے یا تقسیم شدہ پنجاب ایک ھونے والا ھے؟

برطانیہ کا FATA  اور NWFP کو وجود میں لانے کا مقصد برطانیہ کی اسٹریٹجک پلاننگ تھی کہ روس چونکہ افغانستان کے ذریعہ بحر ھند تک پہنچ سکتا ھے۔ اس لیے ضروری تھا کہ روس اور بحر ھند کے بیچ افغانستان ایک بفر زون ھو اور افغانستان کے بفر زون کو FATA اور NWFPسے کور سپورٹ دی جائے۔ جبکہ بیک اپ سپورٹ پنجاب سے ملے۔ یہی وجہ تھی کہ پنجاب اور پنجابیوں کو بھی مذھبی بنیادوں پر تقسیم کر کے پنجابیوں کا مائنڈ سیٹ پنجابی نیشنلزم سے تبدیل کر کے سیکولر کے بجائے مذھب پرستی کی طرف مائل کرنا شروع کر دیا گیا۔ تا کہ ایک طرف تو افغانستان کے بفر ایریا میں مسلم مذھب پرستی کی نشو نما کر کے روس کی سوشلزم کے ساتھ نظریاتی ٹکراؤ دے کر رکھا جائے۔ جبکہ دوسری طرف پنجاب میں مذھب پرستی کے جذبات کو فروغ دے کر مسلمان پنجابیوں ' ھندو پنجابیوں ' سکھ پنجابیوں ' عیسائی پنجابیوں کا مائنڈ سیٹ پنجابی نیشنلزم سے تبدیل کر کے سیکولر کے بجائے مذھب پرستی کی طرف مائل کردیا جائے۔ تاکہ پنجابی قوم مذھبی بنیادوں پر تقسیم ھونے کی وجہ سے برطانیہ کے پنجاب پر قبضے کے خلاف مزاھمت نہ کرسکے۔

پہلے برطانیہ اور روس میں بحر ھند تک پہنچنے اور نہ پہنچنے کی کولڈ وار تھی۔ جسے وارم واٹر کی کولڈ وار گیم کہا جاتا ھے۔ پھر امریکہ اور روس کے درمیان 1979 سے لیکر 1988 تک خطرناک جنگ ھوئی ' جس میں (KPK) NWFP سے افغانستان کو کور سپورٹ اور پنجاب سے بیک اپ سپورٹ ملنے کی وجہ سے ھی امریکہ کو روس کے خلاف افغانستان میں کامیابی حاصل ھوئی۔

اب امریکہ اور چین میں بحر ھند تک پہنچنے اور نہ پہنچنے کی کولڈ وار ھو رھی ھے۔ روس اور امریکہ کی بحر ھند تک پہنچنے اور نہ پہنچنے کی جنگ میں اھمیت افغانستان کے پٹھان علاقوں کی تھی۔ لیکن اب چین اور امریکہ کے درمیان بحر ھند تک پہنچنے اور نہ پہنچنے کی کولڈ وار میں اھمیت FATA اور NWFP کے پٹھان اور ھندکو علاقوں اور بلوچستان کے بلوچ اور بروھی علاقے کی ھے۔ سندھ صرف لوجسٹک کوری ڈور کی حد تک کارآمد ھے۔ لیکن پٹھان علاقوں کو بفر زون بنا کر رکھنے کے لیے بیک اپ سپورٹ ھمیشہ پنجاب ھی کی رھی ھے۔ اسی لیے ' ھر دور میں پٹھانوں کے سردار بھی پنجابیوں کے کونٹیکٹ اور کنٹرول میں رھے ھیں اور پنجابیوں سے فائدہ حاصل کرتے اور پنجابیوں کی پالیسی کے مطابق اپنے علاقوں میں خدمات انجام دیتے رھے ھیں۔

اب چونکہ امریکہ اور چین میں بحر ھند تک پہنچنے اور نہ پہنچنے کی کولڈ وار ھو رھی ھے۔ جس میں بفر زون FATA اور (KPK) NWFP ھے۔ جسکو بیک اپ سپورٹ بحرحال پنجاب سے ھی ملنی ھے۔ جو کہ امریکہ کا پرانا دوست ھونے کے ساتھ ساتھ چین کا پڑوسی بھی ھے۔ جسکی وجہ سے یہ لازمی امر ھے کہ پنجاب اس طرح سے FATA اور (KPK) NWFP کے علاقے کو چین کے خلاف استعمال نہیں ھونے دے گا ' جیسے افغانستان کو روس کے خلاف استعمال کیا گیا اور نہ اس طرح سے پنجاب خود بیک اپ سپورٹ دے گا جیسی روس کے خلاف پنجاب نے دی۔

اس لیے ' پنجابی قوم کے لیے سب سے اھم سوال یہ ھے کہ؛

کیا امریکہ ' چین اور روس کی وارم واٹر ' گریٹ گلوبل گیم آف کمیونیکیشن اینڈ انرجی کوری ڈورز کی وجہ سے پنجاب اور پنجابی قوم مزید ڈیوائیڈ ھونے والے ھیں یا ڈیوائیڈڈ پنجاب اور پنجابی قوم پھر سے یونائیٹڈ پنجاب اور سیکولر پنجابی قوم بننے والے ھیں؟

1۔ کیا امریکہ پنجاب اور پنجابی قوم کے افغانستان ' FATA اور (KPK) NWFP میں بیک اپ سپورٹ والے رول کو ختم کرنے کے لیے پنجاب کو علاقوں اور پنجابی قوم کو پنجابی زبان کے لہجوں کی بنیاد پر تقسیم کر نے کی کوشش کرے گا ' جو کامیاب ھو جائے گی؟

2۔ کیا امریکہ ' پنجاب کو علاقوں اور پنجابی قوم کو پنجابی زبان کے لہجوں کی بنیاد پر تقسیم کیے بغیر پنجابی قوم کو چین کے بحر ھند تک پہنچنے سے روکنے کے لیے امریکہ کی مدد کرنے پر تیار کر لے گا؟

3۔ کیا امریکہ کی پنجاب کو علاقوں اور پنجابی قوم کو پنجابی زبان کے لہجوں کی بنیاد پر تقسیم کر کے پنجاب اور پنجابی قوم کے افغانستان ' FATA اور (KPK) NWFP میں بیک اپ سپورٹ والے رول کو ختم کرنے کی کوشش کو ' چین یا روس نے کاؤنٹر کر کے پنجابی قوم کی سپورٹ حاصل کرنے کے لیے ' پنجاب کو علاقوں اور پنجابی قوم کو پنجابی زبان کے لہجوں کی بنیاد پر تقسیم ھونے سے بچانے کے لیے پنجابی قوم پرستی کو سپورٹ کر کے ' نہ صرف پنجاب کو علاقوں اور پنجابی قوم کو پنجابی زبان کے لہجوں کی بنیاد پر تقسیم ھونے سے بچانے کی کوشش کرنی ہے ' بلکہ 1901 اور 1947 میں پنجاب کے تقسیم کیے گے علاقوں کو یونائٹ کر کے پنجاب کو پھر سے یونائیٹڈ پنجاب اور پنجابی قوم کو پھر سے سیکولر پنجابی نیشن بنوا دینا ھے؟

4۔ کیا امریکہ اب پنجاب کو علاقوں اور پنجابی قوم کو پنجابی زبان کے لہجوں کی بنیاد پر تقسیم کرنے کے بجائے پنجابی قوم پرستی کو سپورٹ کر کے 1901 اور 1947 میں پنجاب کے تقسیم کیے گے علاقوں کو یونائٹ کر کے پنجاب کو پھر سے یونائیٹڈ پنجاب اور پنجابی قوم کو پھر سے سیکولر پنجابی نیشن بنوا کر پنجاب اور پنجابی قوم کو امریکہ اور چین کے درمیان ھونے والے بحر ھند تک پہنچنے اور نہ پہنچنے کی کولڈ وار گیم میں نیوٹرل پوزیشن پر رکھنے کی کوشش کرے گا۔ تاکہ پنجابی قوم امریکہ اور چین کے درمیان ھونے والی وارم واٹر کی کولڈ وار گیم میں نہ امریکہ کو سپورٹ کرے اور نہ چین کو سپورٹ کرے؟

No comments:

Post a Comment