Tuesday 25 September 2018

پنجاب کی اور پنجاب میں پنجابیوں کی آبادی کیسے کم کی جائے؟

پنجاب کی آبادی 109,989,000 ھے۔ پنجاب میں پنجابیوں کی تعدا 99,375,061 ھے۔ جبکہ 10,613,939 غیر پنجابی رھتے ھیں۔ ان میں سے اردو بولنے والے 5,356,464 ' پشتو بولنے والے2,177,781 ' بلوچی بولنے والے 912,908 ' سندھی بولنے والے 164,983 ھیں۔

سندھ کی آبادی 47,855,000 ھے۔ اس میں 2,541,100 پنجابی ھیں۔ خیبر پختونخوا کی آبادی 30,509,000 تھی لیکن فاٹا کی 4,993,000 آبادی کے انضام کے بعد اب خیبر پختونخوا کی آبادی 35,502,000 ھوچکی ھے۔ اس میں 802,115,4 پنجابی ھیں۔ بلوچستان کی آبادی 12,335,000 ھے۔ اس میں 139,385 پنجابی ھیں۔

پنجاب میں چونکہ پنجابی آبادی زیادہ ھے۔ اردو' پشتو ' بلوچی ' سندھی بولنے والے کم ھیں۔ پنجابی اس لیے برادری کی بنیاد پر آپس میں محاذ آرائی کرتے رھتے ھیں۔ اس کے علاوہ پنجاب کی آبادی زیادہ ھے جبکہ سندھ ' خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی آبادی پنجاب کے مقابلے میں بہت کم ھے۔

برادری کی بنیاد پر پنجابیوں کی آپس کی محاذ آرائی ختم کرنے جبکہ پنجاب اور دوسرے صوبوں کے درمیان آبادی کے بہت زیادہ فرق کو کم کرنے کے لیے ضروری ھے کہ؛

1۔ ایک کروڑ سندھیوں کو سندھ سے پنجاب میں منتقل کیا جائے اور پنجاب میں سے دو کروڑ پنجابیوں کو سندھ منتقل کردیا جائے۔

2۔ ایک کروڑ پشتونوں کو خیبر پختونخوا سے پنجاب میں منتقل کیا جائے اور پنجاب میں سے دو کروڑ پنجابیوں کو خیبر پختونخوا منتقل کردیا جائے۔

3۔ پچاس لاکھ بلوچوں اور پشتونوں کو بلوچستان سے پنجاب میں منتقل کیا جائے اور پنجاب میں سے ایک کروڑ پنجابیوں کو بلوچستان منتقل کردیا جائے۔

اس طرح غیر پنجابیوں کی پنجاب میں تعداد ایک کروڑ کے بجائے 3 کروڑ 50 لاکھ ھوجائے گی۔ جبکہ 5 کروڑ پنجابیوں کو دوسرے صوبوں میں منتقل کرنے سے پنجاب میں پنجابیوں کی تعداد 10 کروڑ کے بجائے 5 کروڑ رہ جائے گی۔ اس کے علاوہ پنجاب کی آبادی بھی 11 کروڑ کے بجائے 8 کروڑ 50 لاکھ رہ جائے گی۔ جبکہ سندھ ' خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی آبادی جو کہ اب 9 کروڑ 50 لاکھ ھے۔ وہ 3 کروڑ آبادی کے بڑھنے کی وجہ سے 12 کروڑ 50 لاکھ ھونے سے پنجاب کی آبادی سے زیادہ ھوجائے گی۔

No comments:

Post a Comment