Tuesday 4 September 2018

قدرت نے پنجاب اور پنجابی قوم کی بہترین تشکیل کیسے کی ھے؟

قدرت نے پنجاب کی بہترین سماجی اور دفاعی تشکیل ھے اور پنجاب کو معیشت کے لحاظ سے دنیا کا امیر ترین خطہ بنایا ھے۔ آٹھارویں صدی میں صنعتی معیشت کے وجود میں آنے سے پہلے معیشت کی مظبوطی کا تعلق ذراعت پر منحصر تھا اور پنجاب کی تہذیب قدیم مصر اور میسوپوٹامیا کے ساتھ ساتھ دنیا کی تین پرانی ابتدائی تہذیبوں میں سے ایک تھی۔ مصر کی تہذیب والی زمین کو ایک دریا سیراب کرتا تھا۔ میسوپوٹامیا کی تہذیب والی زمین کو دو دریا سیراب کرتے تھے۔ جبکہ پنجاب کی تہذیب والی زمین کو سات دریا سیراب کرتے تھے۔

پنجاب کی تہذیب والی زمین معیشت کے لحاظ سے دنیا کی سب سے زیادہ خوشحال خطہ تھی۔ اس لیے قدرت نے پنجاب کے تحفظ اور خاص طور پر پنجاب کے مرکز کے میدانی علاقے اور ذرعی خطے کو بیرونی حملہ آوروں اور قبضہ گیروں سے محفوظ رکھنے کے لیے بہترین انداز میں دفاع کرنے کا اھتمام کیا ھے۔ جبکہ پنجابی قوم کے افراد کا آپس میں سماجی ربط و ضبط قائم رکھنے کا شاندار انتظام کیا ھے۔ تاکہ پنجاب کی زمین پر معیشت کے ساتھ ساتھ زبان ' تہذیب اور ثقافت بھی فروغ پائے۔ معاشی طور پر پنجاب ایک خوشحال خطہ رھے اور سماجی طور پر پنجابی ایک مظبوط قوم رھے۔ لیکن قدرت کی فراھم کردہ نعمت سے مستفید ھونے یا نہ ھونے کا اختیار پنجابیوں کے اپنے عمل اور کردار میں ھے۔

پنجابی زبان کا معیاری لہجہ ماجھی بولنے والوں کا علاقہ "پنجاب کے درمیان کا علاقہ" ھے جبکہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے مالوی ’ دوآبی ’ ڈوگری ’ پہاڑی ' پوٹھو ھاری ’ ھندکو ' شاھپوری ’ جھنگوچی بولنے والوں کے علاقے "پنجاب کے ماجھی بولنے والوں اور پنجابی زبان کے ضمنی لہجوں کے ذیلی لہجے بولنے والوں کے "سرے کے علاقوں" کے "درمیان والے علاقے" ھیں۔

پنجاب کے "سرے کے علاقوں" میں پنجابی زبان کے ضمنی لہجوں کے ذیلی لہجے 01۔ پوادھی 02۔ بانوالی 03۔ بھٹیانی 04۔ باگڑی 05۔ لبانکی 06۔ کانگڑی 07۔ چمبیالی 08۔ پونچھی 09۔ گوجری 10۔ آوانکاری 11۔ گھیبی 12۔ چھاچھی 13۔ سوائیں 14۔ پشوری/پشاوری 16۔ جاندلی / روھی 17۔ دھنی 18۔ چکوالی 19۔ بھیروچی 20۔ تھلوچی /تھلی 21۔ ڈیرہ والی 22۔ بار دی بولی 23۔ وزیرآبادی 24۔ رچنوی 25۔ جٹکی 26۔ چناوری 27۔ کاچی / کاچھڑی 28۔ ملتانی 29۔ جافری/کھیترانی 30۔ ریاستی / بہاولپوری 31۔ راٹھی / چولستانی بولے جاتے ھیں۔

ماجھی لہجہ پنجابی زبان کا مرکزی یا معیاری لہجہ ھے جو کہ مشرقی پنجاب اور مغربی پنجاب کے دونوں حصوں میں پنجابی لکھنے کے لیے بنیادی زبان ھے۔ ماجھی لہجہ بولنے والے علاقے کو "ماجھا" کہا جاتا ھے۔ لفظ "ماجھا" کا مطلب "مرکز" یا "درمیان" ھے. ماجھے کا علاقہ جغرافیائی طور پر تاریخی پنجاب کے "درمیان" کے علاقے میں واقع ھے.

پنجابی زبان کے ضمنی لہجے؛ مالوی ’ دوآبی ’ ڈوگری ’ پہاڑی ' پوٹھو ھاری ’ ھندکو ' شاھپوری ’ جھنگوچی بولنے والے علاقے پنجابی زبان کا معیاری لہجہ ماجھی بولنے والے "پنجاب کے مرکزی علاقے" اور "پنجاب کے سرے کے علاقوں" کو ملانے والے علاقے ھیں۔

ضمنی لہجے بولنے والے پنجابی ' مرکزی لہجہ ماجھی بولنے والے پنجابی کے علاقے کے ساتھ منسلک رھنے اور باھمی مفادات کے لیے آپس میں سماجی و سیاسی تعاون کرنے کے لیے مجبور ھیں۔ جبکہ سرے کے ذیلی لہجے بولنے والے پنجابی ' مرکزی لہجہ ماجھی کے ساتھ منسلک کرنے والے اپنے اپنے پنجابی کے ضمنی لہجے والے پنجابی علاقے کے ساتھ منسلک رھنے اور باھمی مفادات کے لیے آپس میں سماجی و سیاسی تعاون کرنے کے لیے مجبور ھیں۔

ماجھی لہجہ پنجابی زبان کے 8 ضمنی لہجوں؛ مالوی ’ دوآبی ’ ڈوگری ’ پہاڑی ' پوٹھو ھاری ’ ھندکو ' شاھپوری ’ جھنگوچی کو آپس میں جوڑے ھوئے ھے۔ اس لیے پنجابی زبان کے ضمنی لہجے بولنے والے پنجابی زبان کے ماجھی لہجے اور ماجھے کے علاقے سے الگ ھونے کی صورت میں نہ صرف پنجابی زبان اور ماجھے کے علاقے سے الگ ھوجاتے ھیں بلکہ انہیں پنجابی زبان کے دیگر ضمنی لہجوں اور ان کے ذیلی لہجوں اور علاقوں سے بھی لاتعلق ھونا پڑتا ھے۔

پنجابی زبان کے ضمنی لہجوں؛ مالوی ’ دوآبی ’ ڈوگری ’ پہاڑی ' پوٹھو ھاری ’ ھندکو ' شاھپوری ’ جھنگوچی نے ایک طرف تو ماجھے کو چاروں طرف سے گھیرا ھوا ھے۔ جبکہ دوسری طرف اپنے اپنے سرے کے علاقوں کو ماجھے سے ملانے کا کردار بھی ادا کرتے ھیں۔ اس لیے پنجاب کے سرے کے علاقے کے پنجابی زبان کے ذیلی لہجے بولنے والے پنجابی اپنے اپنے پنجابی کے ضمنی لہجے سے الگ ھونے کی صورت میں نہ صرف پنجابی زبان اور ماجھے کے علاقے سے الگ ھوجاتے ھیں بلکہ انہیں پنجابی زبان کے دیگر ضمنی لہجوں اور ان کے ذیلی لہجوں اور علاقوں سے بھی لاتعلق ھونا پڑتا ھے۔

ماجھے کے علاقے والے اپنے چاروں طرف واقع پنجابی کے ضمنی لہجے بولنے والے علاقے کو طاقت فراھم کرتے ھیں جبکہ ضمنی لہجے بولنے والے علاقوں والے ماجھے کے علاقے کو تحفظ فراھم کرتے ھیں۔ ضمنی لہجے بولنے والے علاقوں والے پنجابی کے ذیلی لہجے بولنے والے علاقے کو طاقت فراھم کرتے ھیں جبکہ ذیلی لہجے بولنے والے علاقوں والے ضمنی لہجے بولنے والے علاقے کو تحفظ فراھم کرتے ھیں۔ اس لیے؛

ماجھے کے علاقے ' ضمنی لہجے بولنے والے علاقے اور ذیلی لہجے بولنے والے علاقے اگر آپس میں متحد رھیں اور ایک دوسرے سے تعاون کریں تو؛ پنجاب محفوظ رھتا ھے۔ پنجابی قوم طاقتور رھتی ھے۔ پنجابی عوام خوشحال رھتی ھے۔

ماجھے کے علاقے ' ضمنی لہجے بولنے والے علاقے اور ذیلی لہجے بولنے والے علاقے اگر آپس میں متحد نہ رھیں اور ایک دوسرے سے تعاون نہ کریں تو؛ پنجاب غیر محفوظ رھتا ھے۔ پنجابی قوم طاقتور نہیں رھتی ھے۔ پنجابی عوام خوشحال نہیں رھتی ھے۔

No comments:

Post a Comment